30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(219) حضرت مولانا مشتاق احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم چشتیہ رضویہ، پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل جاری کیا ہے اس سے ہر خاص و عام سُنّی کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہ پروگرام اسلامی ہوں گے اور خاص کر اہلسنّت وجماعت کے مسلک کی ترویج ہوگی، اہلسنّت وجماعت کاپیغام پُوری دُنیا میں عام ہوگا اور عوام اہلسنّت کی اِصلاح ہوگی کیونکہ یہ ایک اِصلاحی پروگرام ہی نشر کرے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(220)حضرت مولانا غلام یٰسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(محلہ کمہار انی گدائی، ڈیرہ غازی خان ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل سے عالَم اِسلام بلکہ پوری دنیاکو فائدہ ہوگا۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(221)حضرت مولانا پروفیسر رائو ارتضٰی حسین اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر شعبہ علوم اِسلامیہ ، گورنمنٹ کالج ٹائون، شپ مرکز الاولیاء لاہور)
مَدَنی چینلکے آن ایئر ہونے سے ناظرین کو ایک مکمل اسلامی ماحول دیکھنے کو ملاہے۔ اِس سے اسلامی تشخُّص نمایاں ہوگا۔ اُمید ہے یہ چینل اپنے اس سُنَّتوں بھرے ماحول کو قائم رکھے گا۔ اس چینل سے خالصتاً مذہبی اسلامی ماحول میسر ہوا ہے۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینلکو نظرِ بد سے محفوظ فرمائے اور دین حق کی خدمت کرنے کے لئے مزید بہتری لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ مَیں مَدَنی چینل کی اِنتظا میہ کو دِلی مُبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(222)حضرت مولانا مفتی محمد ضیاء اللہ نُورانی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد دربارِ حضرت بابا شاہ جمال ، مدرس جامعہ شہابیہ، اچھرہ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل قدامت وَاجِبہ اور جدّت مُباحہ دونوں کا حَسین اِمتِزاج ہے اِسی وجہ سے اِنْ شَآءَاللہ الْعَزِیْزیہ دُنیا میں دین اسلام کی ترویج و اِشاعت کا فریضہ باحسن انجام دے گا۔مَدَنی چینل کا اَنداز ِتبلیغ اِنتہائی پُراَثر ہے اِس کی وجہ سے گھروں میں اسلامی ماحول بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(223)حضرت مولانا عمر فاروق احمدصاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صوبائی ناظم تنظیم المدارس ، چیف آرگنائز جماعت اہلسنّت ، سرحد، پاکستان)
مَدَنی چینلدیکھ کر بَہُت خوشی ہوئی۔اِتنی خوشی کہ الفاظ بیان کرنے سے اور قلم و قِرطاس محفوظ کرنے سے عاجز ہیں ۔یقیناً یہ چینل روح کو تقویت اور قلب کو سُکون دینے والا چینل ہے۔آج کے اِس حیا باختہ دور میں مَدَنی آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے عِشق و محبت کو فروغ دینے والا اور سینوں کو مرکز عشق رِسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بنانے والا یہ چینل وقت کی بَہُت اہم ضرور ت تھی۔ جس کو نبّاض العصر امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد اِلیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے پورا فرمایا ، اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو جاری و ساری رکھے۔
اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الکریم الْاَمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(224)حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم چشتیہ رضویہ ، پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل جاری کیا ہے اس سے ہر خاص و عام سُنّی کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہ پروگرام اسلامی ہوں گے اور خاص کر اہلسنّت وجماعت کی ترویج ہو گی اور اہلسنّت وجماعت کا پیغام پُوری دُنیا میں عام ہوگا اور عوامِ اہل سُنَّت کی اِصلاح ہوگی کیونکہ یہ ایک اصلاحی پروگرام نشر کرے گا۔ بندہ کو اُمید ہے کہ خواص و عوامِ اہلسنّت وجماعت اس پروگرام کو دوسرے
پروگراموں پر ترجیح دیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(225)حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر اسلم ظفر صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب اعظم غوثیہ جامع مسجد ، سپلائی بازار ، راولا کوٹ، پاکستان)
اپنے تاثُرات کو مندرجہ شعر سے شروع کرتا ہوں کہ
ہوا ہے گو تُند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع