30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(خطیب جامع مسجد الرزاق ، مدرس رُکن الاسلام، رحمان ٹائون ، باب الاسلام حیدرآباد، پاکستان )
جب مَیں نے پہلی مرتبہ مَدَنی چینل دیکھا بڑا متاثر ہوا اور خوشی ہوئی۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حضرت صاحب کے اِس مِشن کو قبول فرما کر مرتبۂ عروجیت عطا فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(215)جگر گوشہ خلیفہ مفتی اعظم ہندصاحبزادہ محمد عتیق الرحمن فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ نقشبندیہ فیض آباد شریف مَدَنی صحراء (مانسہرہ )، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ یہ سُن کردیکھ کر خوشی کی اِنتہانہ رہی کہ مسلکِ اہلسنّت کی اِشاعت و ترویج کے لیے بانی ٔ دعوت اسلامی ، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب نے جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ، جس کے ذریعے پیغام ِ اہلسنّت بآسانی عوام و خواصِ اہلسنّت تک پَہُنچ سکتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(216) حضرت مولاناقاری سجاداحمد فیضی عظیمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ فیضیہ رضویہ فیض الاسلام دربار فیضیہ چشتیہ، محلہ قریش آباد، احمدپور شرقیہ ، بہاولپور، پاکستان)
مَدَنی چینلنے مسلمانوں کو قرآن وسُنَّت کی طرف مائل کردیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(217)حضرت صاحبزادہ مولانا بشیر احمد جمالوی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مقبول آباد، بھاڑپور، ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)
آج پوری دُنیا میں فَحاشی و عُریانی کی تحریک زوروں پر ہے ، نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے نِت نئے انداز میں لادینی تحریکیں سرگرم ِعمل ہیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ نیکی اور بدی، خیر اور شریہ روزِ اَزَل سے مِل کر روز ِ اَبد تک برسَرپیکار رہیں گے اور روزِ اَزَل سے لے کر آج تک نیکی کی قوت اور بُرائی کی قوت باہم دست و گریبان ہے۔ لیکن آخر کار فتح اور غلبۂ حق کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ اس دور میں اگرچہ لادین اَفراد ہر محاذ پر اسلام اور پیغمبراسلام صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خلاف ہَرزہ سرائی میں مشغول ہیں ۔ ان کے مقابلے کے لئے عُلَماء و مَشائخ میدانِ عمل میں ہیں اور ان کی خدمات قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں اور خاص کر دعوتِ اسلامی کی تحریک نے جو اُمت کے دِلوں میں اِسلام کی شَمع فَرُوزاں کی ہے یہ اِنہی کاخاصہ ہے اور اب تو مَدَنی چینل کے ذَریعے مزید اُمت کو دِین کے قریب لانے میں مدد ملے گی، اور فَحاشی و عُریانی کا کافی حَد تک سَدِّباب ہوجائے گا۔ خداوند تَعَالٰی اِس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(218) شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر محمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم جامعہ غوثیہ معینیہ بیرون یکہ توت، پشاور ، سرحد، پاکستان)
اِسلام وسیع الجہات مذہب ہے، زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے عوام کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے تاریخ کے ہر دور میں اِس نے تبلیغ کی اہمیت بتائی ہے اور تبلیغ ِ اسلام کا یہ فریضہ در حقیقت صلحاء اُمت کی قیادت میں مسلم اسٹیٹ (ریاست)کی سرپرستی میں انجام پذیر ہونا چاہیے جیسا عہدِ نُبُوّت میں اور اُس کے بعد خُلفاء راشدین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن کے دور میں ہوتا رہا ہے۔ گردشِ ایّام کے نتیجہ میں خلافت راشدہ کے بعد سے لے کر اب تک(سوائے چند اَدوار کے) اِسلامی حکومت علٰی منہاج النُّبوۃ کا وُجُود نہ ہونے کی وجہ سے اُمتِ مسلمہ اضطراری حالت میں ہے جس کے نتیجہ میں طوائف
المذہبی کا دور دورہ ہے۔ معروضی حالات کی اس تاریکی میں اگر کچھ صُلحاء اُمت دعوت و تبلیغ کے لیے کمر بستہ نہ ہوجائیں تو پھر اِسلام کے بچے کُھچے شعائر بھی ختم ہوجانے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ جس سے اُمت کو بچانے کے لیے ربّ کریم عَزَّ وَجَلَّ نے تاریخ کے ہر دور میں کچھ صُلحاء اُمت کو اس منصب کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ جِن کی تبلیغی کاوشوں کے نتیجے میں شَعَائِرُاﷲ، حُدُوْدُ اللّٰہ اور شرعی اَحکام کا تعارُف و پہچان ممکن ہورہی ہے، میری فہم کے مطابق مولانا محمد الیاس عطارؔ اور اُن کے رُفقاء کار بھی اِس بامقصد جماعت کے زمرہ میں شُمار ہوتے ہیں کہ اُن کی تبلیغی کاوشوں کے نتیجہ میں کتنے کج کلاہوں کو صراطِ مستقیم کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔ کتنے بے اعتدالوں کو توفیق اعتدال میسّر ہوتی ہے۔ اور کتنے مغلوب النّفس غافلین کو خوابِ غفلت سے نکال کر شاہراہِ ہدایت پر لگایا جاتا ہے۔ مجھے یہ سُن کر از حد مسرت ہوئی کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا اِجراء کرکے وقت کی اہم ترین ضرورت کو پُورا کیا ہے۔ اہلِ دانش جانتے ہیں کہ موجودہ دور میڈیا کی آواز کا دور ہے جس نے تبلیغِ اسلام کوآسان کر دیا، جس کے نتیجہ میں ایک مُبلِّغ ایک ملک کے ، ایک شہر کے ایک کمرہ میں بیٹھ کر تبلیغ ِاِسلام کی آوازِ حق دُنیا بھر کے لوگوں تک پَہُنچاسکتا ہے۔ ہر مُلک ، ہر شہر اور ہر طبقۂ فکر کے مسلمانوں کو مَدَنی مہک سے مُعطَّر کر سکتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ نے تبلیغ اِسلام کے حوالہ سے مَدَنی عِطْر کی مہک سے پُوری دُنیا کو مُعطَّر کرنے کا سامان کر دیا ہے۔ مَیں اگر اس مَدَنی چینلکو مَدَنی مہک سے تعبیر کروں تو بے محل نہ ہوگا۔ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا مژدہ سُنا کر جُملہ عالم اسلام میں مُسرَّتیں بانٹ دیں ۔ اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ، فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرًا، ہم حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔ کو مَدَنی چینل کے اجراء پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ اُن کے تعمیری ذہن اور مثبت کردار کے پیش ِنظر اُن سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ اس چینل سے نشر ہونے والی نشریات کو بھی عالمی تقاضوں کے مطابق بنائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع