30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(جامعہ سعیدیہ فتحیہ ماڑی انڈس، ضلع میانوالی ، پاکستان)
بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُبارک خدمتِ اقدس میں ہدایا تبریک۔
(۱)ٹیلی فون پر دِینی مسائل اور فتاویٰ کے جوابات دینے کا اِنتظام کرنے، (۲) مسائلِ جدیدہ کے شرعی حل کے لیے عُلَماء کرام کا شرعی تحقیقی بورڈ قائم کرنے ، (۳) جدید نشری آلات اور میڈیا کے ذریعے دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین، اِشاعتِ اِسلام اور مذہب حقّہ اہلسنّت اور خصوصاً مسلک مجدِّد دِین و مِلّت مجدِّد مأیۃِ حاضرہ مولاناشاہ امام احمدرضاخان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کے فروغ کے لیے مَدَنی چینلکے اِجراء پر مبارکباد ۔جس طرح کیمیا مسِ خام کو کندن بنادیتا ہے بعینہٖ اِسی طرح للہیت اور خُلُوص اعمال کو کمال کے اعلیٰ درجہ پر پَہُنچادیتا ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِشاعت اِسلام اور تبلیغِ دین کے لیے مَدَنی چینلاپنی بے پناہ افادیت اور بَہُت ہی زیادہ مقبولیت کی وجہ سے بارگاہِ ربّ العزّت جَلَّ وعَلا اور اِس کے مَدَنی محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پاک بارگاہ میں قبولیت کا شرف حاصل کرکے جاری کرنے والے اور اس کے اجراء میں تعاون کرنے والوں کے لیے دِینی اور دُنیوی بیش بہا فوائد کا سبب بنے گا اور خُصُوصاً اُخروی نجات کا ذریعہ بنے گا۔اللّٰہ تَبارَک و تَعَالٰی ان کے اس کارِ خیر کثیر میں مَدَنی محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقہ و وسیلہ سے بَرَکات عطا فرمائے اور دعوتِ اِسلامی کو دِن گیارہویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(211)حضرت مولانامرزا آصف محمود مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ڈیرہ نواب صاحب چھاؤنی ، تحصیل احمد پور شرقیہ ، بہاولپور، پاکستان)
مِری مَشّاطگی کی کیا ضرورت ہے حُسنِ معنی کو
فطرت خود بخود کرتی ہے لالہ کی حِنا بندی
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ دُنیائے اِسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی تبلیغِ قرآن و سُنَّت کے سلسلے میں خدمات قابلِ تحسین ہیں اس تحریک نے ماضی میں ہر سطح پر قُرآنی تعلیمات کی تبلیغ اور سُنَّتِ نبوی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والتسلیم کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے اپنے تبلیغی مِشن کو جاری رکھتے ہوئے کُتب و رِسائل کے ساتھ ساتھ مَدَنی قافلوں کی صُورت میں عملی طور پر بھی تمام اِنسانوں کے قلوب و اَذہان کو دینِ اِسلام کی صحیح سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
آج کے الیکٹرونک میڈیا کے دور میں جہاں ہم دیکھتے ہیں کہ عُریانی و فحاشی کا ایک طوفان ِ بدتمیزی برپا ہے جو ہماری نئی نسل کی اخلاقی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ ایسے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا قیام ایک عُمدہ قدم ہے، تاکہ اِسلام کا پیغام دُنیا کے گوشے گوشے میں پَہُنچایا جاسکے اور نئی نسل کو اس بے راہ روی سے بچایا جاسکے اور اس سلسلے میں مَدَنی چینل کا کردار قابلِ تحسین ہے۔مَیں مَدَنی ٹیلی ویژن کی ساری ٹیم، اس میں کام کرنے والے تمام علماء و مشائخ ، تکنیکی ماہرین و بالخصوص اَمیراہلسنّت حُضُور قِبلہ عالم جناب محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دِل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کی شبانہ روز کوششوں کے طُفَیل یہ ممکن ہوا کہ آج مَیں اپنی فیملی کے ساتھ مِل بیٹھ کر ایک ایسے چینل کو دیکھ سکتا ہوں جو میری فیملی کی دِینی ، دُنیَوی اور اَخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ اس میں پیش کئے جانے والے پروگرام بَہُت عُمدہ، معیاری اور معلوماتی ہیں جو تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کے حوالے سے بَہُت مؤثر ہیں جن سے یقینا ایک مَدَنی سوچ پیدا ہونے میں مدد ملے گی اور ایک حقیقی اسلامی معاشرے کا وُجُود عمل میں آئے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(212) حضرت مولانامحمد عثمان خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مُدرس شعبہ درس نظامی سُنی حنفی دارالعلوم رجسٹرڈ، عباس پور، جموں وکشمیر)
اس دور میں میڈیا کا کردار سب کے سامنے ہے۔ یہی ایک ذریعہ ہے جس کی بدولت فردِ واحد اپنے عقائد کا اِظہار ساری دُنیا کے سامنے رکھ سکتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس اہم ذریعے کو استعمال کرکے اپنے عقائد جن کے حق ہونے میں بال برابر بھی شک نہیں عوام بلکہ ساری دُنیا تک نہ پہنچا سکے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب مَدَنی چینلنے وہ تمام کمی پوری کردی ہے اور جوخُصُوصیت مَدَنی چینل کو حاصل ہے وہ کسی کے حصّے میں نہیں آئی۔مَیں دُعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے اس چینل کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے اور بانیٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کی عمر میں بَرَکت عطا فرمائے جن کو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے دِین کی خدمت کے لیے چُن لیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(213) حضرت مولانانواز کوکب صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد، جی ۔۳ واپڈا ٹائون، مرکز الاولیاء لاہور)
اس گئے گزرے دور میں مَدَنی چینل شروع کرکے قوم کی رہنمائی فرمائی ہے۔ اس سال دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی پروگرام(اِجتماع) لوگوں نے بڑی محبت سے دیکھا اور سُنا کافی گمراہوں کو سیدھا راستہ نصیب ہوا۔ میرا ایک درد مندانہ اِلتماس ہے جس طرح یہ بڑا اہم کارنامہ دعوتِ اسلامی نے سرانجام دیا اس طرح معلوماتی پروگرام فقہی ِ مسائل پر بھی اَحسن طریقے سے روشنی ڈالی جائے تو مزید نوجوان نسل کو ایک بہترین راستہ مل جائے گا اور لوگوں کے عقائد مزید دُرُست ہوجائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(214) حضرت مولانامحمد اخترالقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع