30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل اسی حکم کے تعمیل کی ایک صورت ہے یقینا جب تک اِینٹ کا جواب پتھرسے نہیں دیا جائے گا اُس وقت تک اسلام کا دِفاع اور اس کی ترویج و اِشاعت ناممکن ہے۔
فَخر ہے مجھے اِن جوانوں پر
جو سِتاروں پہ ڈالتے ہیں کَمَندْ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(206)حضرت مولانامحمد یونس مَدَنی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد ، جامعہ اِسلامیہ ، مدرس شعبہ درسِ نِظامی ، H-4 واپڈا ٹائون، مرکزالاولیاء لاہور )
موجودہ دور میں جہاں دشمنانِ اسلام و خُصُوصاً دشمنانِ آقاعلیہ الصَّلوۃ والسَّلام بارگاہِ رِسالت مَآب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عظمت و شان کو کم کرنے میں سرگرم عمل ہیں ۔ روپے پیسے کی یلغار پر عظمتِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو غلامانِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سینوں سے نکالنے کی سَرتوڑ ناپاک جسارت کررہے ہیں ۔لہٰذا اس موجودہ دور میں پوری دُنیا میں مقامِ مُصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تَحفُّظ کا فریضہ سَر انجام دینا یہ ایمان کا تقاضا ہے اور مسلمان ہونے کی نشانی ہے۔
مَیں سمجھتا ہوں کہ موجودہ دور مَدَنی چینل جو کہ بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت پِیر طریقت، رہبرشریعت ، علم و معرفت کے نیّرتابان، عالمِ باعمل حضرت علامہ محمدالیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیرِ سیادت و زیرِ قیادت اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمتِ عظمیٰ ہے کہ جس کے ذریعے آقا علیہ الصَّلوۃ والسَّلام کے عشق کے دریا بہائے جارہے ہیں اور باغِ عالَم جس کی پُرکیف خوشبو سے مُعطَّر ہو رہا ہے۔ مَدَنی چینل موجودہ دور میں نبیٔ پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چوکیدار ہونے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیر دعوتِ اسلامی کو عُمرِ خضر اور مَدَنی چینل کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(207)حضرت مولانا محمد شہزادقادری ترابی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ایڈیٹرماہنامہ ’’تحفظ‘‘ مکتبہ فیضان اشرف نزد شہید مسجد کھارادرباب المدینہ کراچی)
صلوٰۃ و سُنَّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ہر شعبے میں دِین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔سالہا سال کی پلاننگ کے بعد امیردعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولیٰنا محمدالیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی ویڈیو سی ڈیز کا اجراء کیا گیا جو کہ عوام ِاہلسنّت میں بَہُت مقبول ہوئیں اور لاتعداد لوگوں نے اسے خرید کر پوری دُنیامیں پہنچایا۔ ویڈیو سی ڈیز کی کامیابی کے بعد دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے جدید دور کی ضروریات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے محققین کی تحقیق کے بعد مَدَنی چینلکا ماہ ستمبر 2008ء میں آغاز کیا ، جس کے بعددعوتِ اسلامی کا کام دُنیا میں کھل کر سامنے آگیا۔رَفتہ رَفتہ مَدَنی چینل ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ چینل بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا اور کافی تبدیلیوں کے اِمکانات ہیں ۔مَدَنی چینلوہ واحد مذہبی چینل ہے جو نہ تو میوزک پیش کرتا ہے اور نہ ہی لڑکیوں کی تصاویر نشر کرتا ہے ۔ صرف اور صرف اِصلاحی پیغامات کو عام کرنا اپنی اور پوری اُمت کے لوگوں کی اِصلاح کرنا اس چینل کا اوّلین مقصد ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(208)حضرت مولانامفتی محمد زمان ایازی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد ، مدرس جامعہ فاروقیہ رضویہ، علامہ اقبال ٹائون E-2واپڈا ٹائون، مرکز الاولیاء لاہور)
اِس پُرفِتَن دور میں جب ہر طرف بے حیائی وعریانی اور فحاشی کا جال میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔اس میں غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مَدَنی چینل کی نشریات اُمتِ مسلمہ پر بَہُت بڑا احسان ہے کہ اسلامی مَدَنی چینل کے ذریعے لوگوں کو دین اِسلام کی طرف راغِب کیا جارہا ہے۔ دُعا ہے کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے قَائم و دائم رکھے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(209) حضرت مولانا مفتی ممتاز الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مسجد بلال بستی مہاراں ، مظفر گڑھ، پاکستان)
اس بات میں کوئی شُبہ نہیں ہے کہ دعوتِ اِسلامی قرآن و سُنَّت کی ایک عالمگیرغیرسیاسی تحریک ہے جس کے حسین ترین مقاصد ہیں ۔ جُملہ مقاصد میں سے ایک اہم مقصد اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر ہے یعنی نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ اسی مقصد کے مرہونِ مِنّت دعوتِ اسلامی کئی گمراہ لوگوں کو راہِ راست پر لائی ہے۔ بے شُمار بے نماز، نماز کے عادی بن چکے ہیں اور لاکھوں چہروں پرہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری سُنَّت نظر آرہی ہے۔ ہم اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے حُضُور اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وسیلہ سے دُعا گو ہیں کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت مولانا محمداِلیاس عطار ؔقادری مدظلہ العالی کی عمر میں برکتیں عطا فرمائے اور ہم سب کو اُن کا مُطیع بن کر دِین اسلام کی سر بلندی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(210)حضرت مولانامحمدحنیف قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع