30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیرت وکردار میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(200)حضرت مولانا سیِّدعاکِف قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مکی نورانی، ٹائون شب ، ماڈل ٹائون، مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیر اِنتظام مَدَنی چینل کے نام سے ایک چینل کا آغاز ہوچکا ہے۔آج کے اس ایڈوانس دور میں الیکٹرانک میڈیا کا چرچا ہے اور یقیناً اس کے ذریعے آپ اپنی بات ایک ہی وقت میں پوری دُنیا میں بآسانی پَہُنچاسکتے ہیں ۔ ایسے وقت میں مَدَنی چینل کا آنا بَہُت ہی خوشگوار اضافہ ہے۔ آج بذریعہ میڈیا (T.V)بَہُت سی شیطانی باتیں ہمارے گھروں میں گھس رہی ہیں ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اب اس رحمانی چینل بنام مَدَنی چینل سے گھر وں کو سنوارنے اور دین کا پیغام پَہُنچانے میں بَہُت مدد ملے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(201)حضرت مولانامحمد دِلدار حسین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد ربّانی ، مدرس دارا لعلوم غوثیہ رضویہ سعیدیہ ، قلعہ چوک باب الاسلام حیدر آباد، پاکستان )
مَیں نے جب پہلی مرتبہ مَدَنی چینلدیکھا تو نہایت ہی خوشی ہوئی کہ اس چینل میں صرف اور صرف اِسلامی بھائی مرد حضرات کا عمل دخل ہے ، کسی عورت کو اس میں آنے کی اجازت نہیں اور زیادہ خوشی اس بات پر بھی ہوئی کہ مَدَنی چینلکو گھر میں سارے گھر والے ابّو، امّی ، بہن ، بھائی ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ۔ کسی بھی قسم کی غیر شرعی بات نہیں ہے۔ اِس طرح ہمارا معاشرہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بہتر ہوگا اور مَدَنی چینل تو کسی قسم کے تعارف کا محتاج نہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(202)حضرت مولانامحمد اسد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ سعدیہ ، جامع مسجد مہاجرین پریٹ آباد، حیدر آباد باب الاسلام سندھ ، پاکستان)
بندئہ ناچیز کو کبھی مَدَنی چینل جو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام و زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے ، دیکھنے کا اِتِّفاق نہیں ہوا لیکن بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ٹی وی چینل پر صرف اور صرف اِسلامی ، مذہبی، تبلیغی اور اِصلاحی پروگرام بذریعہ مذہبی لوگوں اور خُصُوصاً مردوں کے ذریعے نشر کئے جاتے ہیں اور ان میں غیراخلاقی اور غیراسلامی کوئی بات نہیں ہوتی تو یہ بَہُت اچھی بات ہے ، اگر اسی طرح سے سلسلہ قائم رہا اور اِس میں عورتوں کا کوئی دخل نہ ہوا تو یہ ضرور اچھی بات ہے، مذہبی اور اصلاحی کاموں کے لیے جائز ذرائع جو بھی استعمال کئے جائیں صحیح اور قابلِ تعریف ہیں ۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم تمام مسلمانوں کو دینِ متین کی تبلیغ اور لوگوں کی ہر ممکن اِصلاح کی توفیق عنایت فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(203) حضرت مولانا سردار احمد حسن سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق رکن شعبہ تحقیق رضا فاؤنڈیشن مرکزالاولیاء لاہور، حال مدرس جامعہ رضویہ ضیاء القرآن، راولپنڈی، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کا آغاز ہواہے مجھے اس چینل کو دیکھنے کا موقع ملا ہے، مَیں سمجھتا ہوں کہ فحاشی و عریانی کے اس دور میں مَدَنی چینل ایک نئی اُمیدبن کر سامنے آیا ہے ۔ مسلم نوجوان اس چینل میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعت ِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، اِصلاحی تقریریں اور وعظ سُن کر عملِ صالِح کی طرف آرہے ہیں اور بَہُت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب پوری دُنیا میں اہلسنّت و جماعت کے عقائد حَقّہ اوراِسلام کی صحیح ترین تصویر لوگوں کے سامنے آنا شُروع ہوجائے گی اورانہیں معلوم ہوجائے گا کہ اِسلام امن و سلامتی اور محبت کا دِین ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(204)حضرت مولانا محمد اِسحاق چشتی گولڑوی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سرپرستِ اعلیٰ جماعت ِ اہلسنّت بٹارپور، خطیب اعظم بہاولپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)
موجودہ دور میں اہلِ اسلام تک مؤثر انداز اور مؤثر ذریعے سے اسلام کا پیغام پَہُنچانے کی اَشد ضرورت تھی اور اس دور میں تحریک دعوت اسلامی نے اس ضرورت کو پورا کردیا اور مَدَنی چینل کا آغاز کرکے اصلاح معاشرے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ خدا کرے مَدَنی چینلکے ذریعے عوام النّاس کے سینے عشقِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مدینے بن جائیں اور دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی رات چُوگنی کامیابی نصیب ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(205)حضرت مولانا مفتی محمد طاہر خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم جامعہ انوار مدینہ، گائوں پوٹھہ، تحصیل و ضلع مَدَنی صحراء (مانسہرہ)صوبہ سرحد ، پاکستان)
قرآن کریم میں اپنی اِستطاعت کے مطابق دِین اسلام کا دِفاع کرنے کا حکم دیا گیا ہے :
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ (پ۱۰ الانفال۶۰)
ترجَمۂ کنزالایمان : اور ان کے لئے تیا رر کھو جو قوت تمہیں بن پڑے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع