دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 4 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

(خطیب جامع مسجد غوثیہ، النورٹاؤن ورکشاب سٹاپ والٹن روڈ، مرکزالاولیاء لاہور)

        اَزَل سے شرارِ ابولہبی، چَراغ مصطفوی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نبرد آزما (نَ۔بَرْد۔آزما) رہا ہے، خود صَفْحۂ ہستی سے نیست و نابود ہوگیا مگر فیضِ مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکا۔ آج اِس پُرفَتن دور میں اِسلام اور مسلمان جن ابتلائوں اور آزمائشوں میں مبتلا ہیں اِس کا اندازہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاایک ادنیٰ سا غلام بھی لگا سکتا ہے۔ تاہم بطورِ مسلمان ہم سب کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے کہ اَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے، پر توجہ دیں اور عملی طور پر کار بند رہیں ۔ اِس کارِ خیر اور مذہبی فریضے میں دعوت ِ اسلامی نے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں ۔ آج کے میڈیا کی شَر انگیزیاں کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ۔ ضرورت تھی کہ صدائے حق کو بلند کیا جائے۔ جتنی طاقت و جوش سے باطل اپنے بازوئوں سے کائنات کی رُوح مکدّر کررہا ہے، اتنی ہی طاقت و قوت سے ضرورت تھی کہ آوازِ حق کو بلند کیا جائے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَل مَدَنی چینل اور اس کی تمام ٹیم (مجلس ) کو زمانے کے طوفانوں سے محفوظ فرمائے، دنیوی و اُخروی اعتبار سے کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(192) حضرت مولانا محمد فضل منان قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(صوبائی دفتر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان، مہتمم جامعہ قادریہ نوشہرہ روڈ ، مردان، سرحد ، پاکستان)

        مَدَنی چینلکھولنے کی خبر سُن کر بَہُت خوشی ہوئی۔ میرے نزدیک تو یہ ایک بَروقت فیصلہ ہوا اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، وہ اِسکرین جس پر لوگ بے حیائی ، فحاشی اور عُریانی کو عام کرتے تھے آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  ّمَدَنی چینل کے تَوسُّط سے قرآن و حدیث کو عام کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو نیکیوں کی ترغیب اور گناہوں سے ترہیب دلائی جارہی ہے بالخصوص اہلسنّت و جماعت کے عوام کے لیے ایک سامانِ ہدایت ہے اور سب سے جو بڑی بات ہے وہ یہ کہ دعوتِ اسلامی کا جو فیضان محراب و منبر یا ایک مسجد میں پھیل رہا تھا اب وہ فیضان پوری دُنیا میں بیک وقت پھیل رہا ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللّٰہ کریم اِس فیضانِ دعوتِ اسلامی کو اور عام کرے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(193)حضرت مولانا ریاض احمد جمالوی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(جنرل سیکرٹری سُنی علماء کونسل، خطیب مرکزی جامع مسجد تاج، ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)

        دُنیا میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ، کبھی اَندھیرا کبھی اُجالا، موجودہ حالات میں جب کہ ہر طرف لادِینیت کا اندھیرا ہے ، اِسی اندھیرے اورظُلمت کے غم نے ہر درد مند مسلمان کو مغموم کررکھا ہے اور وہ خون کے آنسو بہانے پر مجبور ہے۔ان حالات میں ضرورت اس اَمر کی تھی کہ کوئی مذہبی تحریک یا مذہبی رہنما قوم کی رہنمائی کے لیے میدانِ عمل میں آتا اور عالمی سطح پر اُمتِ مُسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ ادا کرتا۔اگرچہ ہمارے عُلماء اور مَشائخ نے قوم کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے۔ لیکن عالمی سطح پر لادینیت ، فحاشی و عُریانی کا سدِّباب ناممکن نظر آتا ہے۔یہ بات عالَم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے خوش آئند ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بانی امیر اہلسنّت عاشقِ مدینہ منوّرہ حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری  عم فیوضہٗ نے مَدَنی چینلشروع کردیا ہے، اس کے ذریعے نوجوان نسل کو اسلام و قرآن کے پیغام سے آگاہ کیا جائے گا اور اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی چینل کی برکت سے مسلم قوم کے دِل عِشق خدا  عَزَّ وَجَلَّ  اور حُبِّ مصطفیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے لَبریز ہوں گے اوراِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  فحاشی و عُریانی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(194)حضرت مولانا محمد رمضان نوری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(جامعہ حنفیہ فریدیہ، بصیر پور شریف، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)

        حُضُور سیِّدی وسَنَدی ، قبلہ محترم و مکّرم ، فنافی الرَّسُول ، بَرَکت العصر، غوثِ زمان ، غزالی ٔ دوراں ، کُشتۂ عشق مصطفی جناب الحاج پیر صاحبزادہ ابوبلال مولانا علاّمہ محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے گزارش یہ ہے کہ آپ نے اصلاحِ اُمّت کے لیے تحریراً تقریراً جو مشن بھی اپنایا ، خوب اپنایا اور خوب نبھایا حتّٰی کہ  مَدَنی چینلکا تحفۂ عظیمہ بھی اس اُمّت کو آپ کی برکتوں سے نصیب ہوا۔ آپ مُدَّظُلُّہ کی تمام دینی خدمات پر اللّٰہ  کَرِیْمجلَّ جلالہ ٗ  اپنی بارگاہ سے ضرور بالضرور آپ کو اَجرِ عظیم سے نوازے گا۔ آپ کے چینل کا نام بھی نرالا ہے، کام بھی نرالا۔ بلامُبالَغہ یہ واحد خالص دِینی و مذہبی چینل ہے جو’’نام نِہاد‘‘اِسلامی چینلز پر یقیناً سبقت لے گیا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی چینل کا مستقبل روشن ہے اس کو بند کرنا بلاشُبہ ہماری قوم سے ناانصافی ہوگی، علمی معلومات سے محرومی ہوگی۔ اس کاچلنا ہی  میرے لجپال آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبوب اُمت کے حق میں محبوب ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(195) حضرت مولاناپروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی ، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  دورِ حاضِرمیں الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت کسی تَعَارُف کی محتاج نہیں ۔ آج عا  لمیت کا چرچا عام ہے۔ پوری دنیا سِمٹ کر ایک قریہ کی حیثیت حاصل کرچکی ہے۔ وہ حقائق جو کل تک ماوراء الطبیعہ کہلاتے تھے آج کافی حد تک قابلِ فہم ہوچکے ہیں ۔ چند سالوں سے عقلِ انسانی کی تکمیل میں اِنتہائی تیزی آچکی ہے۔

اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ(۴۴) (پ۳۰ اَلنَّازِعَات۴۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن