دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 4 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

فرمائے،  آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(235)حضرت مولانامحمد حسین سُلطانی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم جامعہ سُلطانیہ تجویدالقرآن رجسٹرڈ ، نزد مسلم ہوٹل، تحصیل جامپور ، ضلع راجن پور، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کی عظیم الشّان عالمی تبلیغ کے بارے میں گفتگو ہوئی، اس سے پہلے سینکڑوں ، دوستوں اوراسلامی بھائیوں سے ملاقات ہو چکی ہے۔  جب سے یہ تنظیم میدانِ عمل میں آئی محبت رسُول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے چراغ جلے ، سُنتوں کی ہوائیں چلیں ، محبت رسُول اور عِشق رسُول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی بہار آئی، لاکھوں نوجوانوں کے چہروں پر سُنّتیں سَج گئیں ۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  اِس تنظیم کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، قِبلہ امیر اہلسنّت امیر دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس قادری جو کہ میرے پیر بھائی بھی ہیں ۔اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  میں بھی قادری ہوں ، اُن کی اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   خضری عمر کرے، اُن کا سایہ اہلسنّت پہ قائم رکھے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(236)حضرت مولانا قاری اﷲ بخش چشتی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مکان نمبر845ٹاور اسٹریٹ بلاک 18زید آباد، ڈیرہ غازی خان، پاکستان)

        دعوتِ اسلامی نے تمام اہلسنّت اور عُلماء اہلسنّت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر جذبات بھڑکا دیئے ہیں ، اب اہلسنّت صرف دین کا خادم بننے کی کوشش کریں گے۔ دعوتِ اسلامی کے تمام شعبے قابلِ تعریف ہیں ۔ خُصُوصاً مَدَنی چینل کھول کر تمام اسلامی بھائیوں کے دِل مُوہ لیے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(237)حضرت مولانامحمد فضل کریم چشتی ظہوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(18بلاک فرید آباد کالونی، محلہ فیض آباد شریف ایریا دربار عالیہ پیر غلام محمد ، فیصل آباد، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   ہمیں مَدَنی چینلکے بارے میں سُن کر بڑی خُوشی ہوئی ، ہماری دُعا ہے کہ جِس شخصیت نے یہ کام شُروع کیا، اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   اس کو اَحسَن جزا عطا فرمائے اور ہمیں بھی ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے۔مَدَنی چینل کے ذریعے انقلاب آرہا ہے، غیر مسلم بھی مسلمان ہوں گے ۔اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ہر مسلمان کو اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(238)حضرت مولانا مشتاق احمد نُوری ؔ صاحب  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(ناظم جامعہ شہابیہ ، چیئرمین تحریک فروغ اِسلام ، صدر تنظیم عالمی اہلسنّت ، اچھرہ، پاکستان)

        پیارے محبوبصَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی اُمّت کو آخری وصیّت فرمائی کہ مَیں تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑے جارہا ہوں ، کتاب اللہ  اور اپنی سُنَّت ، انہیں مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو گمراہ نہیں ہوگے ۔ ہم نے اس مکمل ضابطۂ حیات ، عالمگیری دستور العمل اور انسانیت نواز مکمل نظام حیات سے مُنہ پھیر لیا ، عقائد و اعمال بگڑ گئے۔دُنیا میں ہر طرف فِسق وفجور ، ظلم وجور، عیاشی و بدکاری ، بے پردگی و عُریانی ، ہوس رانی و دغا بازی، رَقْص وسَرود، عیش و تفریح، اِنصاف کشی و بددیانتی اور رشوت کا بازار گرم ہے۔اِیسا کیوں ہوا؟ دُنیا کیوں بگڑ گئی؟سادہ ساجواب ہے، عصرِ حاضر اور گلوبل کی دنیا میں میڈیا پر اِلحاد اور بے دین لوگوں کا قبضہ ہے۔ا یسے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینلایک عظیم کاوش ہے، ذاتِ لم یَزل اس کو مقبولیت دارین کی کرامتوں سے سرفراز فرما کر نافعِ خلائق بنائے۔ اٰمین

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(239)حضرت پیرابوالفضل محمد خان قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(آستانہ غوثیہ معینیہ رضویہ ریاض الاسلام، محمد نگر ، فیض آباد شریف اٹک کینٹ، پنجاب، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کی جانب سے مَدَنی چینل کا اِجراء بَہُت بڑا تبلیغی ذریعہ ہے۔ عالمگیر تبلیغی سِلسلہ اس چینل کے ذریعہ جاری ہوگیا، مسلک حقِ اہلسنّت و جماعت کی کما حقّہ ترجمانی ہورہی ہے۔ دِیگر اخلاقیات کے لیے تباہ کُن بے شمار چینلوں کے مقابلہ میں یہ چینل بِحَمْدِاللّٰہ تَعَالٰی مکمل ’’اِصلاح کُن‘‘ ہے ۔اہلِ اِسلام سے پُر دَرد اپیل ہے کہ جتنا ممکن ہو مَدَنی چینل سے اِستِفادہ کی کوشش کریں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(240) حضرت مولانا عبدالمالک صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(جامعہ اکبریہ انجمن اکبریہ ، بلو خیل روڈ ، میانوالی ، پاکستان)

        دعوتِ اسلامی کی طرف سے T.Vمَدَنی چینل کا اِجرا صرف خوش آئند ہی نہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ باطِل قوتیں اپنے غلط نظریات، مواصلات کے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے گھر گھر پَہنُچارہی ہیں ان کا مقابلہ اسی رنگ میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ عُلَماء سلف نے اسی اُصول کی بُنیاد پر علوم باطِلہ کو رد کرنے کے لئے سیکھنے کی اجازت دی ہے۔ دُعا ہے کہ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   اس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن