حضرت مولانا محمد شریف قادری
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 4 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات(حصہ چہارم)۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(231) حضرت مولانا محمد گلزار حسین بھُٹہ مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی

(سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول جتوئی، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)

        مَدَنی چینل ایک معاشرتی اِصلاح کا چینل ہے۔ میرے اہلِ خانہ و بچے اس کی نشریات سے مُستَفِیض ہو رہے ہیں ۔ اِس سے کافی ہماری بود و باش اور رہن سہن میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس چینل کو مزید رنگ عطا فرمائے، دِن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے دُعا گو ہیں کہ  مَدَنی چینل کی نشریات تاقیامت دِکھائی جاتی رہیں اور مُلک کا کوئی کونہ اس سے محروم نہ رہے۔مَیں اس کے عملے(مجلس) کو مبارک باد دیتا ہوں ۔اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ان کی توقعات میں مزید اضافہ کرے،  آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(232) حضرت مولانا محمد شریف قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ بابا شاہ بسطامی روڈ، سمن آباد، مرکز الاولیاء لاہور)

بعد حمد وصلوٰۃ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب اِمام الانبیاء رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین حضرت محمد مصطفی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمت میں پیدا فرما کر اپنے دِین اسلام کا داعی بنایا۔ ارشادِ باری  تَعَالٰی ہے :
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۳۳) (پ۲۴ حٰمٓ سجدہ۳۳)

ترجَمۂ کنزالایمان : اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللّٰہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے مَیں مسلمان ہوں

ارشاد نبوی بَلِّغُوْا عَنِّی وَلَوْ اٰیَۃً  (کَنْزالعُمَّال ج۱۰ ص ۹۷ حدیث ۲۹۱۶۱دار الکتب العلمیۃ بیروت)

یعنی میری طرف سے پُہَنچادو اگر چہ ایک ہی آیت ہو ۔مذکورہ بالا آیت مُبارَکہ اور حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنی طاقت کے مطابق اِنفرادی یا اِجتماعی طور پر دینِ اسلام کی تبلیغ کرتا رہے۔ تبلیغ اسلام کے ہر دور میں اپنے تقاضے ہوتے ہیں ۔ جس طر ح پہلے زمانہ میں گھوڑوں ، تیروں ، تلواروں کے ذریعے جنگ ہوتی اور آج کل بندوق ، ٹینک ، ہوائی جہاز اور راکٹ کے ذریعے ہوتی

 ہے ۔ا سی طرح پہلے دور میں اسلام کی تبلیغ تحریری اور زبانی طور پر ہوتی تھی اور آج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہورہی ہے۔ T.Vکے مختلف چینلوں کے ذریعہ جس طرح مغربی میڈیا عُریانی ، فَحاشی اوربے حیائی پھیلا رہا ہے۔ دِین کا دَرد رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ ٹی وی کے ذریعہ قرآن و حدیث کی دعوت کو عام کریں ۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی نے جس طرح پوری دنیا میں اجتماعات اور دِینی مدارس کے ذر یعے دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے، اِسی طرح ایک ٹی وی پر  مَدَنی چینل بھی جاری کیا ہے۔  مَدَنی چینل ایک خالص دِینی اور مَذہبی چینل ہے جس کے تمام پروگرام قرآن و حدیث کے مطابق ہوتے ہیں ۔ فیضانِ قرآن اور فیضانِ حدیث کے نام سے جو پروگرام (سلسلے)چل رہے ہیں بَہُت ہی مُفید ہیں ۔ جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں عوام کی اصلاح کی جاتی ہے اور روزمرّہ کے مسائل کا حل بتایا جاتا ہے اور آج کل چونکہ ایّامِ حج ہیں اِس مناسبت سے اس چینل پر رفیق الحرمینکی روشنی میں حج کے مسائل اور اس کا طریقہ اور زِیارتِ حرمین شریفین کا طریقہ بتایا جارہا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خود امیر اہلسنّت، قاطع بدعت ، حامیٔ سُنَّت حضرت علامہ مولانا الحاج محمدالیاس قادری رضوی ضیائی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  اس چینل پر تشریف لا کر عقائد ِ اسلام ، ارکانِ اسلام پر درس دیتے ہیں ۔ بَہَرحال یہ مَدَنی چینل پوری دُنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک بَہُت بڑی نعمت ہے اور تبلیغ اسلام کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(233)حضرت مولانا محمد اقبال چشتی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(ناظم اعلیٰ جماعت اہلِ سنت پاکستان پنجاب، 435-Dسبزہ زار سکیم بکرا منڈی، مرکز الاولیاء لاہور )

        دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی عظیم الشّان اصلاحی تحریک ہے ۔جس کے بانی حضرت مولانا محمد اِلیاس قادری صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  آپ کے زیرِ سایہ دِینی کام کو اَحسن انداز میں آگے بڑھارہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے وہ تمام اراکین مُبارَکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے صُبح و شام ایک کرکے پُرخلوص اَنداز میں دعوتِ اسلامی کے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہے۔ موجودہ دور الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کا دور ہے۔اَلْحَمْدُ للّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینلکا آغاز کیا ہے، مجھے اُمید ہے اس چینل کی وجہ سے بدعقیدگی اور بدعملی کے سیلاب کو روکنے میں مدد ملے گی اور وہ چینل جو بے حَیائی و فَحاشی پھیلاتے ہیں ان کے مقابلے میں یہ چینل اپنے ناظِرین کی نبی ٔ کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی شریعت کے انوار سے آنکھیں ٹھنڈی کرنے کا کام کرے گا۔اس چینل کے آغاز پر مَیں خُلوصِ دِل سے اَمیردعوتِ اسلامی اور اُن کے تمام رُفقاء کو مُبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(234) حضرت مولانامحمد حسین اسدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(صدر مرکزی جماعت اہلسنّت ، تحصیل کوٹ ادّو ، ضلع مظفرگڑھ ، پنجاب، پاکستان)

        دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی واحد تنظیم ہے جو عالمِ اسلام میں عموماً اور پاکستان میں خُصُوصاً اِحیائِ سُنَّت کے لئے شب و روز کوشش کررہی ہے۔ مَدَنی چینل بھی اِحیائِ سُنَّت کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے اور اہلسنّت کا پیغام رَسَاں بھی۔  میری دِلی دُعا ہے اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  اپنے پیارے محبوبصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلہ سے دعوتِ اسلامی کو بَشُمول مَدَنی چینل دِن دُگنی رات چگنی ترقی عطا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن