30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے ہی بَہُت اچھے انداز سے تبلیغ کررہی تھی اور زندگی کے ہر شعبے میں اپنا پیغام عام کررہی تھی اور دُنیا مستفیدہورہی تھیں ۔ اب دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر میڈیا کے اندر جو اہلِسنّت وجماعت کے پیغامات کو عوام الناس تک پہنچانے میں کمی محسوس ہورہی تھی اسے پورا کردیا ہے اور عوام گھروں میں بیٹھ کر اسلامی تعلیمات سے مستفید ہورہے ہیں اور خصوصاً خواتین اور بچے جو بڑے بڑے اجتماعات میں نہیں جاسکتے تھے وہ بھی مستفید ہورہے ہیں ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے عوام النّاس کو بَہُت فائدہ ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(172)حضرت مولانا صاحبزادہ پیر فیض الحبیب قادری اشرفی نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ سرکارکلاں سیدمختاراشرف عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الاکبر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ انتالی شریف، پاکپتن شریف، پاکستان)
مُحسنِ اَہلسنّت، امیر اہلسنّت، مجاہد ملت، شیخ شریعت و شیخ طریقت، محافظِ دین و ملت، برکتِ مصطفی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دن رات اَنتھک کوششوں کی برکتوں سے اَللّٰہ تَعَالٰی نے اہلسنّت و جماعت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی کو بارہ چاند لگا دیئے۔پوری دنیا میں یا رسُول اللہ کی صدائیں عام ہونے لگیں ، جو کام لاکھوں مسلمان مل کر عام نہ کر سکے، وہ کام دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے قلیل وقت میں پیش کر دیا، بد عقیدگی کے سیلاب کوروکنے کا کردار ادا کیا، مَدَنی چینل کے ذریعے دنیا میں مَدَنی انقلاب برپا ہونے لگا۔امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کے دیدار اور ملفوظات کے ذریعے لاکھوں بے نمازی، نمازی بن چکے ہیں اور اسلامی بہنیں بے پردگی سے توبہ کر کے پردے کی پابند بن چکی ہیں ، بے شمار نو جوان گانے باجوں سے توبہ کر کے ذکر و نعت سننے کے عادی بنتے جارہے ، بے حیائی کے چینلوں سے بیزار ہو کر مَدَنی چینل کے گرویدہ ہوتے جارہے ہیں ۔اَللّٰہ تَعَالٰی مَدَنی چینل کو تاقیامت قائم رکھے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(173) حضرت صاحبزادہ پیر سیدخلیل الرحمن شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مرکزی دار العلوم حنفیہ غوثیہ چک نمبر71/E.B بی ٹھیکواں شریف تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان )
اَللّٰہ ربُّ العٰلمین کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تصدق سے عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کو اس پُرفِتن دور میں ایک عزم جہاد بنا م مَدَنی چینل کے ذریعہ سے کلمۂ حق کو بلند اور عام کرنے کا موقع نصیب ہوا۔ جہاں ہر طرف بے حیائی اور عریانی، فحاشی دیگر چینلز کے ذریعے عام ہو رہی تھی بروقت اقدام کرتے ہوئے دعوت اسلامی نے عالم اسلام کو اصلاحِ احوال کا موقع فراہم کر دیا۔ اب تک جو اہلِ اسلام ، اہلِ درد اور اہلِ عشق جو دیگر چینلز کی برائیوں سے مجبور تھے، دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کھول عشقِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صدا کو ان کے گھر تک پہنچا دیا ۔ یہ حضور غوث اعظم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی نظر عنایت ہے کہ یہ عظیم کام دعوت اسلامی کے حصہ میں آیا۔ دعوت اسلامی کا چینل دیکھ کر عشاق کے دل کی دنیا آباد ہو جاتی ہے، تما م پروگرامز شریعت کے عین مطابق ہوتے ہیں جس میں ایسے موضوعات ملتے ہیں کہ عام انسان دنیا میں کس طرح ر ہ کر شریعت کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے خوف خدا اور عشق مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دولت سے اپنے دل وایمان کو لبریز کرسکے۔ اہل اسلام اور بالخصوص عوام اس عظیم پیغام کو بذریعہ مَدَنی چینل دل سے قبول فرمائیں اور جہاں تک اِن کی آواز پہنچتی ہے اس کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہو جائیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(174) تلمیذ محدث اعظم پاکستان شیخ الحدیث و التفسیر سید منظور احمد شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(با نی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کے بارے میں کیا تاثرات دوں یہ خود ہی بَہُت مؤثر ہے، اس کے سارے’’ سلسلے‘‘ بَہُت اچھے ہیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک وقت ایسا آئے گا کہ سارے چینل بند کرکے لوگ مَدَنی چینل ہی دیکھیں گے اور ہمارے گھروں میں بھی مَدَنی ماحول بنے گا۔ جولوگ مَدَنی چینل کے حق میں ہیں ، وہ بڑے بخت ور ہیں ۔ میرے دل کی دعا ہے کہ اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مولانا الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اس عظیم مشن جو انہوں نے بُرائی کے مقابلے میں مَدَنی چینل کی صورت میں شروع کیا ہے ترقی سے نوازے اور یہ دن دگنی رات چگنی ترقی پائے ۔ میں جب بازار وغیرہ جاتا ہوں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لوگ دوسرے چینل بند کرکے مَدَنی چینل دیکھ رہے ہو تے ہیں ۔ بَہُت سارے بیمار اور ضعیف لوگوں کو مَدَنی چینل کی برکت سے ملتان اجتماع میں شرکت کی سعادت یو ں حاصل ہوئی کہ انہوں نے گھر بیٹھ کر اجتماع میں شرکت کرلی۔میں سوچ رہا ہوں کہ اس مَدَنی چینل کو ہر گھر میں کیسے رائج کروں تاکہ باقی چینل بند ہو جائیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(175)حضرت مولانامحمدغلام قادر نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ ، خطیب جامع مسجد حنفیہ غوثیہ بھٹہ چوک بیدیاں روڈ لاہور کینٹ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔ پہلے بھی کئی بار ملتان شریف میں اجتماع میں شرکت کے سلسلے میں حاضر ہوچکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اہلِ سنّت کی بہار دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتاہے، اِس بار اجتماع میں خاص بات مَدَنی چینل کی آمد تھی جس کی وجہ سے اجتماع کے اندر ایک خَاص ماحول پیدا ہوا اور نہ صرف اجتماع میں شرکت کرنے والے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں نے مَدَنی چینل پر اپنے آپ کو اجتماع میں حاضر سمجھا۔خدا تَعَالٰی مزید بَرَکات عطا فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع