30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یادِ خدا عَزَّ وَجَلَّ اور یادِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے آباد ہونے لگے ہیں ، ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کو اشتہاری طور پر نظر آنے سے محفوظ کردیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اَللّٰہ تَعَالٰی بطفیلِ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور بطفیلِ تمام محبوبانِ اقدس دعوتِ اسلامی اور اس کے مشن خصوصاً مَدَنی چینل کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(167)حضرت مولانا غلام شبیر تبسُّم مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعہ جیلانیہ نادر آبادمرکزالاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
شکر ربُ العُلی جتنا بھی ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ مسلمانانِ عالم کی رہبری و رہنمائی کے لیے ربُّ العزّۃ عَزَّ وَجَلَّ نے ایسی جماعت پیدا کی کہ جس کی مَدَنی صداؤں نے ، شب وروز عشقِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے لبریز اداؤں نے ہزاروں نہیں لاکھوں حرماں نصیبوں کی قسمت کو سنوار دیا، قلوب و اَذہان میں محبت ِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وہ چاشنی پیدا کی کہ ہر طرف و ہر زبان میں یارسُول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صدا ئے دلربا بلند ہورہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ مَدَنی چینل کا بھی اس میں اہم کردار ہے کیونکہ جہاں یورپین ممالک نے اخلاق سوزی و ایمان سوزی کے لیے جس طرح کے چینل چلائے تھے اُن کے مقابلے میں مَدَنی بھائیوں نے مَدَنی چینلجیسے اسلامی چینل کو چلا کرہر گھر میں صدائے یارسُول اللہ کو عام کردیا۔ خُدا کرے کہ یہ فیضانِ دعوتِ اسلامی ہمیشہ جاری رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(168)حضرت مولانا مفتی محمد ظفر اقبال چشتی قادری سلطانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مفتی و مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ نورالمدارس صدر عیدگاہ چشتیاں شریف ضلع بہاولپور، پاکستان)
دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل بلاشُبہ گناہوں کی روک تھام میں مصروفِ عمل ہیں ۔ دورِحاضر کے متعدد ٹی وی چینلز نے اپنی دن رات کی مساعیٔ رذیلہ سے اسلام کی صحیح صورت کو خوب چھپانا چاہالیکن شاید وہ اس سے بے خبر ہیں کہ اَلْحَقُّ یَعْلُوْ وَلَا یُعْلٰی (یعنی حق ہی غالب آتاہے ، اس پر غلبہ نہیں پایاجاسکتا) اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کی نشریات سے یہ قوی اُمید ہے کہ باطل کے اندھیرے چھٹیں گے اور ہرطرف نور اسلام کی رعنائیاں عام ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی و بانیٔ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(169)حضرت مولانا استاذ القراء الحافظ القاری محمد جہانگیر ثاقب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم و بانی مدرسہ جامع حنفیہ انوار طیبہ تجوید القرآن رحمت اللہ ٹاؤن ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
مَدَنی چینل کی آزمائشی نشریات کاسلسلہ نافعہ جاری ہوتے ہی حمد باری تَعَالٰی و نعتِ پاک مصطفٰے عَلَیْہِ التحیۃ والثناء اور قابلِ عمل پُر مغز مواعظ حسنہ سُن سُن کر مسلمان دولتِ علم و عمل اور کفار دولتِ ایمان سے بہرہ مند ہونے لگے ہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے وہ بچے اور بچیاں جو مستقبل کا سرمایۂ افتخار ہیں یہ مَدَنی چینل ان میں دینی و اَدَبی ، قومی و ملکی غیرت و حمیت اور اسلامی شعور و آگہی کا ذوق و شوق بڑھا بلکہ کوٹ کوٹ کر بھررہا ہے۔ اس مَدَنی چینل کی برکات(مَدَنی بہاروں ) کے چند واقعات مکتبہ المدینہ سے قسط اوّل کے نام سے شائع بھی ہوچکے ہیں جو مَدَنی چینل کی اَہمیت کو خوب اُجاگر کررہے ہیں ۔ اَللّٰہ کریم جل وعلا ہمارے صاحبانِ اقتدار کو یہ توفیقِ رفیق عطا فرمائے کہ وہ
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى (پارہ۶ المائدۃ ۲)
ترجَمۂ کنزالایمان : اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو
پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مَدَنی چینلکی نشریات کو مستقل اجازت نامہ جاری کردیں تاکہ اِن کے لیے سرمایۂ آخرت ہوسکے اور اَللّٰہ جل شانہ امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی مدظلہ ، آپ کی پوری شوریٰ کو مَدَنی چینل کے اجراء پر اجرِ عظیم سے نوازے ادارہ ’’جامعہ حنفیہ انوارِ طیبہ تجوید القرآن‘‘ کی دعائیں اور ہمدردیاں آپ کی ساتھ ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(170)حضرت علامہ مولانامحمداحتشام الحق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ، خطیب موتی مسجد بہار شاہ روڈ الفیصل ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
اِس پُرفِتن دُور میں ہر طرف لَادِینیت ، بدعقیدگی اور فحاشی و عُریانی بڑی سُرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اِس لیے ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ میڈیا پر مؤثر انداز میں دین کی ترویج و اِشاعت کی جائے۔ چُنانچِہ دعوت و تبلیغ کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے ذریعے اِس ضرورت کو پورا کیا ہے۔ اِس چینل کے ذریعہ عقائد و اعمال کی اصلاح کی جارہی ہے، اِس طرح کروڑوں لوگ اِستفادہ کررہے ہیں ۔ مَیں امیر اَہلسنّت اوران کے تمام رفقاء کو اس مبارک کاوش پر خِراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(171)حضرت مولاناحافظ محمد عبدالشکور سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ قمرالاسلام للبنین وللبنات گُل بَہار کَالونی مرکزالاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ موجودہ دور میں جس انداز سے غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی پوری دُنیامیں کام کررہی ہے، جس چیز کی کمی تھی اور جو کمی محسوس کی جارہی تھی اِسے پوری کررہی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع