30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(161)حضرت مولاناصاحبزادہ محمدمعصوم شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نبیرہ ٔشیخ المشائخ خواجہ محمد صدیق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ آستانہ عالیہ بھور شریف عیسیٰ خیل، میانوالی، پاکستان )
مَیں نے پچھلے دِنوں عیسٰی خیل شہر کے اندر ایک عزیز کے گھر میں مَدَنی چینل دیکھا ، دل کو بڑی مسرت ہوئی کہ آج کے اس پُرفتن دور میں اَللّٰہ تَعَالٰی نے دعوتِ اسلامی کو یہ شرف بخشا ہے کہ اِنہوں نے ایک خالصتاً مذہبی چینل کی شروعات کی ہیں جس کے اَندر صبح و شَام مذہبی رُوحانی گفتگو دیکھنے اور سُننے کو ملتی ہے، جس کے اندر سنّتوں کے طریقۂ کار سے آگاہی دی جاتی ہے۔ میری دُعا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس چینل کو دِن دُگنی رات چُگنی ترقی عَطا کرے کہ لوگ اِس سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہوسکیں ، اٰمین ثم اٰمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(162)حضرت مولانا آصف ندیم عثمانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد رسولیہ پیپلز کالونی نمبر 2 سردارآباد(فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہم پہلے بھی نعتوں کے سننے والے تھے لیکن جب سے مَدَنی چینل دیکھاہے، تب سے نعتوں کے اور بھی زیادہ دلدادہ ہوچکے ہیں ۔ مَدَنی چینل پر آنے والے پروگرام یعنی نعتیں اور بیانات نے ہمارے علم میں اور بھی نہ صرف اضافہ کیاہے بلکہ ہمیں مَدَنی چینل دیکھنے پر مجبور کردیاہے کیونکہ پہلے تو ہم امیرِاہلسنّت مدظلہ العالی کے دیدار کی دعائیں مانگاکرتے تھے لیکن اب اس مَدَنی چینل کے ذریعے اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے نہ صرف آپ کے بیانات سے نوازا بلکہ آپ کے دیدار سے بھی مالا مال کردیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(163)حضرت مولانا محمد امین قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب مرکزی اہلسنّت جامع مسجد اوقاف، تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)
مَدَنی چینل پر دکھائے جانے والے وضو و حج وغیرہ کے پریکٹیکل طریقے عوام اور خواص میں مقبول ہورہے ہیں ۔ اس کے علاوہ جو احباب دیدارِ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کے لیے تڑپتے تھے اور ان کی زیارت کرنا چاہتے تھے جن کی شب و روز کی تبلیغی کوششوں سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں صلوٰۃ و سُنَّت کی راہ پرآگئیں ۔ مد نی چینل کے توَسُّل سے آپ کی زیارت بھی ہورہی ہے۔فقیر علماء اہلِ سنت کی خدمتِ اقدس میں اپیل کرتا ہے کہ عوام الناس میں مَدَنی چینل دیکھنے کی ترغیب فرما کر اس خیر و فلاح کے کام میں حصّہ ملائیں ۔ بندۂ ناچیز مَدَنی چینل کی پوری ٹیم، اُس کے معاونین کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے دعا گو ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(164)حضرتِ مفتی قاضی محمد وہاج فیض النصیرقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ عَلَیْہِ پاکپتن شریف، پاکستان)
بحمدہٖ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی جس انداز سے شب و روز امتِ مسلمہ پر اتباع سُنَّت کی تبلیغ کے ذریعے رنگِ محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ چڑھا رہی ہے ۔اس میں دورِ حاضر کی نہایت اہم ضرورت اور مؤثر ترین ذریعہ یعنی الیکڑانک میڈیامَدَنی چینل کا اضافہ نہایت نیک شگون اور اصلاح احوال اور فکر آخرت کو بیدار کرنے کے لئے نہایت مستحن اقدام ہے۔مَیں اَللّٰہ ربُّ العِزّۃ کے فضل سے یقین کامل رکھتا ہوں یہ مَدَنی رنگ سب رنگوں پر یعنی مَدَنی چینل دیگر چینلز پر غالب آ جائے گا۔ اربابِ اقتدار کو چاہیے کہ نظریہ پاکستان کی بقا اور دینِ اسلام کے استحکام کیلئے اس چینل کو مستقل کرنے کی جلد منظوری دے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(165)حضرت مولاناقاری حافظ شبیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد فیضان سنت رینالہ خورد ، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اَللّٰہ تَعَالٰی کا بَہُت بڑا اِحسان ہے کہ بندئہ ناچیز نے مَدَنی چینل کی مختلف تقریبات سنی اور دیکھی ہیں ۔ پورے ملک اور خصوصاً رینالہ خورد میں جو مَدَنی چینل چلا ہے یہ خاص اَللّٰہ تَعَالٰی کا لطف و کرم شاملِ حال نظر آتا ہے، اُمتِ مسلمہ مستفید ہورہی ہے، مَیں سمجھتا ہوں یہ سارا فیضان امیر اہلسنّت مدظلہ کا ہے۔ سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ بَہُت لوگ تھے جو فلموں اور ڈراموں والے چینلز دیکھنے کے عادی تھے اب وہ امیر اہلسنّت مدظلہ کی بَرَکت سے اِن تمام چینل کو چھوڑ کر تائب ہوچکے ہیں ، اب مَدَنی چینل دیکھنے والے عاشق رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بن چکے ہیں ۔ میری دعا ہے اَللّٰہ تَعَالٰی اپنے لطف و کرم سے امیر اہلسنّت کا سایہ ہم سب کے سروں پر قائم و دائم فرمائے۔ جن کی بدولت یہ مَدَنی چینل کی بہاریں ہمیں گھر بیٹھے نصیب ہورہی ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(166)حضرت مولانامفتی محمد اکرم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ مفتی اعظم پاکستان عبدالقیو م ہزاروی عَلَیْہِ رحمۃ القوی، ناظم جامعہ انوار مدینہ اولڈ حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل آج کے اس دور میں عالمِ اسلام کے لیے اَللّٰہ تَعَالٰی کی طرف سے ایک خصوصی نعمت ہے۔ حقیقت اسلام کی روح دوبالا ہوگئی ہے، اجڑے ہوئے دل پھر سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع