30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن مجید نے اُمت ِ مسلمہ کو ’’خَیْرَاُمَّۃٍ‘‘ فرمایا اور اس کی صفت یوں بیانکی کہ
تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (پ ۴اٰل عمران۱۱۰)
ترجَمۂ کنزالایمان : بھلائی کاحکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو
اِس پُرفتَن دور میں نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے روکنا، یقیناً بڑا مشکل کام ہے۔ اِس تبلیغ کو مزید بڑھانے کے لیے میڈیا کا سہا را کارآمد ہے۔ جہاں برائی کو پھیلانے والے T.V چینلز ہیں وہاں اِن کے مقابلے میں دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِس سے بڑھتی ہوئی بے دینی و جہالت کا خاتمہ ہوگا۔اَللّٰہ تَعَالٰی ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی برکت سے بُرائی سے محفوظ رکھے اور نیکی پر اِخلاص کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(155)حضرت مولانا الحافظ علی رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم، ہوت والا، چیچہ وطنی روڈ ، ضلع وہاڑی، پاکستان)
انھوں نے استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(156)حضرت مولانا الحافظ عطاء الرحمن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم ، ہوت والا، چیچہ وطنی روڈ ، ضلع وہاڑی، پاکستان)
انھوں نے استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(157)حضرت مولانا میاں سراج دین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم ، ہوت والا، چیچہ وطنی روڈ ، ضلع وہاڑی، پاکستان)
انھوں نے استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(158)حضرت فخرالسادات ، پیر سیِّد حیدر امام گیلانی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ چن پیر ضلع پاکپتن شریف، پاکستان)
امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیض نے لاکھوں نوجوانوں کے دِلوں میں عشقِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، جذبہ اتباعِ سُنَّت اور علم وعمل پیدا فرما دیا ہے ۔اب مَدَنی چینل کے ذریعے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لا تعداد مسلمانوں کی اصلاح ہو رہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ فحاشی اور عریانی کے خلاف بند بندھنا شروع ہو گیا ہے۔اور بد عقیدگی کے سیلاب کی روک تھام شروع ہو چکی ہے، اَللّٰہ تَعَالٰی امیراہلسنّت اور مَدَنی چینل کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقی نصیب فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(159)حضرت مولانا حکیم محمداحمد امجد رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد فیض الرسول پتوکی قصور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ تبلیغ وقرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی بڑے اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کا فریضہ اَحسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے۔ مقام مسرت ہے کہ مذکورہ تحریک نے مَدَنی چینل کا اِجراء کرکے بڑ ا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ جسے علمائے اہلسنّت اور عوام اہلسنّت نے بے حد پسند فرمایا ہے۔مجھے یہ مژدۂ جانفزا سن کراس قدرمسرت ہوئی کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ سنتے ہی مَدَنی چینل کا پروگرام دیکھنے کے لیے دل بے قرار ہو گیا اور اپنی آنکھوں سے جب مَدَنی چینل بین الاقوامی اجتماع دیکھا تو دل باغ باغ بلکہ باغ مدینہ ہوگیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(160)استاذ العلماء حضرت مولاناسیدمحمدعصمت اللہ شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ شارح بخاری غلام رسول رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الغنی بانی ومہتمم جامعہ انوارالقرآن حنفیہ غوثیہ اسکندر آباد ضلع میانوالی، پاکستان )
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دینِ مَتین کی ترویج واشاعت کے لیے ہرصالح سعی ، بارگاہِ ایزدی میں مقبول و محمود ہے۔بالخصوص مَدَنی چینل کی مَدَنی فکر، عمل ملتِ اسلامیہ کے لیے نویدِ عظیم ہے۔ اللّٰہ تَعَالٰی اَمیراہلسنّتمدظلہ کی قیادت و سیادت کو تادیر اہلسنّت کے سروں پر قَائم دائم رکھے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع