دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 3 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

تعلیمات کا گھر گھر ڈَنکا بج سکے، اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی چینل کے ذریعے مسلمان گھر بیٹھے دِین کی تعلیمات سے آشنا ہوں گے اور اِنہیں اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  کاڈر خشیت ، ہیبت اور رَحم و کرم اوراس کے اَحکامات و حقوق کی تعلیم مِل سکے گی اس طرح مسلمان اَپنے عَظیم مَرتبہ کو جو اِیمان کی وَجہ سے ملتا ہے اسے پہچان کر اِس کی حفاظت کرتے ہوئے دُنیا سے جانا پسند کریں گے، مَدَنی چینل کے ذریعے جرائم پیشہ لوگ بھی جرائم سے تائب ہوسکتے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(148) حضرت مولانا محمد صادق سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم جامعہ اسلامیہ انوارسعیدیہ ضلع دارالسلام (ٹوبہ)، پاکستان )

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  دعوت اسلامی دورِ حاضر میں خوب دین کا کام کر رہی ہے، مسلک اعلیٰ حضرت کا خوب پر چا رہو رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی عملی طور پر تربیت کا بھی خوب اِہتمام ہے ۔حال ہی میں دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کے حوالے سے ایک نیا قدم اُٹھایا ہے ۔ اس اِقدام سے اَشَد کمی پو ری ہو گئی اور اِصلاح معاشرہ کی کامیاب سعی بھی۔مَیں سمجھتا ہوں کہ سارے شُعبہ جات ایک طرف اور یہ مَدَنی چینل ایک طرف ۔مزید یہ کہ مسلمانوں کی کثیر تعداد بانیٔ دعوت اسلامی، امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالی کی زِیارت کی خواہاں تھی مَدَنی چینل نے اس حسرت کو بھی پورا کر دیا ۔اَللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما ئے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(149) حضرت پیر منظور اللطیف قمر قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(صدر جما عت اہلسنّت و تنظیم المساجد و مدار س اہلسنّت کمالیہ ، ضلع دارالسلام(ٹوبہ) ، پاکستان )

        انہوں نے مَدَنی چینل کے بارے میں حضرت مولانا محمد صادق سیالوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرما ئے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(150) خلیفہ قطب مدینہ حضرت مولاناسیدابوالنصرمنظور احمدشاہ   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(بانی ومہتمم جامعہ فریدیہ للبنین والبنات، ساہیوال، پاکستان)

        مَدَنی چینل کا اِجراء ٹی وی کے ماحول میں ایک اچھا قدم ہے،  اَللّٰہ  تَعَالٰی اس چینل کو بَرَکت سے نوازے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(151)حضرت پیرسیِّد غلام دستگیر محی الدین انور جیلانی قادری صدیقی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ جیلانیہ کوٹ شریف محلہ چڑھ جیلانی چوک کمالیہ دارالسلام (ٹوبہ) پاکستان)

آپ کا مَدَنی چینل قابلِ تعریف ہے  اَللّٰہ کریم حضور غوث پاک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ السلام کے صدقے اِس کو جاری و ساری رکھے اور یہ چینل دشمنان حق میں زہر ہلاہل ثابت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(152)حضرت مولانامفتی محمدنعیم اختر نقشبندی رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خلیفۂ مجاز حضور حبیب میاں خانقاہ رضویہ بریلی شریف، مفتی ومہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ مرکزی جامع مسجدغلہ منڈی کامونکی ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)

        فی زمانہ تبلیغ ِدِین کے لیے جو مروّجہ وَسائل ہیں اُن میں کُتب و رسائل ، ٹی وی چینلز ہیں اگر اُسے مقاصدِحسنہ کے لیے اِستعمال کیا جائے اور شَرعی حدود میں رہتے ہوئے اِستعمال ہوں ۔ اِسلامی تعلیمات کے فروغ اور معیار کے لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا آغاز خوش آئندہ قدم ہے۔ اُمید کی جاسکتی ہے کہ اِس کے ذریعہ حق کی آواز بلند ہوگی اور عَوام اِس کے مثبت اَثرات پائیں گے۔ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ حَامی و ناصر ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(153)حضرت شیخ الحدیث مفتی ابوالاسد محمد اللہ  دتہ نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(سابقہ خطیب جامع مسجددربار خواجہ عبدالعزیز مکی رضی اللہ  عنہ پاکپتن شریف، پاکستان)

       تبلیغ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی جو کہ غیر سیاسی ہے اور صلوٰۃ و سُنَّت کی ایک عرصہ سے بے لوث خدمت کر رہی ہے، پہلے ہی اس تحریک کی مساعی قابلِ صد تعریف ہیں اور اب مَدَنی چینل نیکی کی ترویج و اشاعت کیلئے ایک شاندار اضافہ ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(154)استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی گولڑوی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(بانی ومہتمم الجامعۃ الفردوس حاصل پورضلع بہاولپور، پاکستان)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن