30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کامَدَنی چینل جو کہ مسلک ِ اعلیٰ حضرت رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کو گھر گھر پَہُنچا رہا ہے اور لوگوں کے عقائدِ حقہ کا تَحفُّظ کررہا ہے یقیناً عصر حاضر میں مَدَنی چینل ایک اہم ضرورت ہے ، اس کے فیوض و بَرَکات اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بَہُت جلد گھر گھر تک پہنچیں گے اورپَہُنچ رہے ہیں اور یہ مَدَنی چینل لوگوں کے عقائد و ایمان کا ضامن ہوگا۔ اَللّٰہ ربُّ العزت اس مَدَنی چینلکو نظرِ بد سے بچائے اور اسے خوب کامیابی عطا فرمائے۔ نیز بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی حفاظت فرمائے اور ان کے ذریعے خوب خوب مسلک ِ اعلیٰ حضر ت کی نشرواشاعت فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(142) خلیفۂ مفتی اعظم ہند مفتی غلام سرورقادری بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ رضویہ ٹرسٹ وخانقاہ قادریہ نوریہ ماڈل ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور)
یہ سن کر خوشی ہو ئی کہ مولانا محمد الیاس قادری زید مجدہ کی سرپرستی و قیادت میں مَدَنی چینل کے نام سے ایک چینل شروع ہوا ہے ۔میں اس پر مولانا موصوف اور ان کے رفقاء اور دعوت اسلامی کے احباب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔ بِلا شبہ یہ میڈیا کا دور ہے اس میں اسلامی و دینی طرز کے چینل آنے چاہییں ۔ اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس سعی جمیل کو قبول فرما ئے اور سب اہلسنّت کو ایک ہونے کی توفیق بخشے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(143)پیرزادہ سید محمد طاہر شاہ قادری ہمدانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین لکھی وال شریف چنیوٹ، پاکستان)
مَدَنی چینل آج کے اس پُر فِتن دور میں رحمت کاایک جھونکا ہے جسے دیکھ کر بالخصوص حضرت صاحب کا مَدَنی مذاکرہ میں جواب دینا اِنتہائی مفید اور معلوماتی ہے ۔اَللّٰہ تَعَالٰی مَدَنی چینل کے ہر پروگرام کو کامیاب و کامران فرمائے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(144)تلمیذ محدث اعظم پاکستان مفتی الحاج ابو الخیر محمد اکبر قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم دارالعلوم انوار اسلام رضویہ پیر محل، ضلع دار السلام(ٹوبہ) ، پاکستان)
بندہ ٔنا توان کو عالمی تحریکِ اِحیاء سُنَّت دعوتِ اسلامی کے معزّز وصالح کارکن احباب نے مَدَنی چینل کے اِجراء کی خبر کامژدہ سنایا۔ اِس مسرت بخش خبر کو سن کر دِل بہار بہار ہو گیا ۔اِس کی مدد سے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی خدمت دین متین کی بیش از بیش خدمت ممکن ہو گی اَللّٰہ جل شانہ بوسیلہ وصدقۂ سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جملہ اہل سُنَّت و جماعت کو اِس سے مُستَفِید ہونے کی توفیق ارزان فرمائے، آمین۔ بَہُت دیر تک یہ مَدَنی چینلمذہبی وملّی و اعتقادی خدمات دیتا رہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(145)خلیفہ مفتی اعظم ہند و قطب مدینہ مفتی محمدعبدالشکور رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ رضویہ محلہ فیض آباد، تحصیل و ضلع مَدَنی صحراء (مانسہرہ) ، پاکستان)
مَدَنی چینل کے اِجراء پر مُسرَّت کا اظہار اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(146)حضرت مولاناحافظ سیِّد عبدالغفور شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد رحمانیہ غوثیہ نشاط کالونی مرکزالاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
رَمَضان شریف کے بابرکت مہینے میں مَدَنی چینل کا اجراء ہوا جس کی موجودہ دور میں اَشد ضرورت تھی، اِس پُرفِتن دور میں آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان کا بیان کرنا اور تمام وسائل بروئے کار لا کر آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کا پیغام دینا فرض ہوچکا ہے ۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کا لاکھ لاکھ شکر ہے دعوت ِ اسلامی حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کا پیغام قرآن وسُنّت کی روشنی میں کتابوں اوروعظوں کی صورت میں پیش کررہی ہے اور مَدَنی چینل کے ساتھ میدانِ عمل میں اُتر کر دینِ اسلام کا پیغام تمام دُنیا میں پہنچارہی ہے۔ میری دُعا ہے کہ اَللّٰہ تَعَالٰی دعوت ِ اسلامی کو مزید ترقی دے ۔ بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ نوجوان نسل کو اِسلام اور سُنّتِ رسُول کی طرف لانے کی کوشش جاری ہے۔مَیں اپنی طرف سے مَدَنی چینل کھولنے پر دِل کی اَتھاہ گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(147)حضرت مولاناغلام یٰسین قادری شطاری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجازعلامہ عبدالحکیم شرف قادری وپیرمحمد علی ضیاء القادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی علیہما ، مدرس مدرسہ اسلامیہ وخطیب جامع مسجدعمر کامونکی ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اَللّٰہ تَعَالٰی کا بَہُت ہی شکر ہے کہ اِس نے ہماری دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل عطا فرمادیا اَللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کو جاری رکھنے کے اَسباب و وَسائل بھی عَطا فرمائے تاکہ دینِ اِسلام کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع