دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 3 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

        مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی کی زبردست کاوش ہے۔ اس کا آغاز اہلسنّت میں بیداری پیدا کرے گا۔اِنْ شَآءَاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(137)حضرت مولانا مختار احمد سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مدرس جامعہ اسلامیہ قادریہ ، کنزالایمان پیر و سن شہرتحصیل ٹھری میرواہ ، ضلع خیر پور میرس ، باب الاسلام سندھ، پاکستان )

        مَدَنی چینل کی بہاریں دنیا بھر میں دُھومیں مچارہی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  یہ اہلسنّت و جماعت کا سب سے بہترین اور دِلنواز چینل شروع ہوا ہے۔ جس سے متعدد غیر مسلم مسلمان ہورہے ہیں ۔دعا ہے کہ اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ تاقیامت اس چینل کو آباد فرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(138) حضرت مولاناہیبت خان سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم دارالعلوم غوثیہ حنفیہ محلہ مدینہ آبادی ، ضلع لیہ، پاکستان )

        بعض سائنسی ایجادات ایسی بھی ہیں جو کہ از خود بُری نہیں ہیں ، انسان اپنے عمل سے اس کوبُرا بناتاہے۔ اِنسانی ذہن ہی ہے اس کو تعمیری کام کیلئے استعمال کرے یا تخریبی کام کیلئے استعمال کرے مثلاً بندوق ہے اسکو اپنے دِفاع وحفاظت کیلئے استعمال کرنا دُرُست ہے اور بعض اوقات اس کا استعمال ضروری ہو جاتاہے لیکن اسی بندوق کو کسی بے گناہ آدمی کی جان لینے کیلئے استعمال کرنا اِنتہائی بُراہے اور بڑا ظلم ہے یہی حال تمام آلات کاہے۔ ٹی وی، کیبل بھی از خود بُرے نہیں غلط پروگرام ، حیاسوز فلمیں اور ڈرامے اس کو بُرا بناتے ہیں ، اگر اسی ٹی وی اور کیبل پر(شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے) اچھے تعمیری اورتربیتی پروگرام ہوں تو بَہُت اچھاہے اور انسانی ذہن کو دُرُست سمت استعمال کرنے میں بڑے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔چُنانچِہ انہی حالات کے پیش نظر دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے، عملی طور پر نماز، وضو وغیرہ کا طریقہ بتانا اور دیگر مُبلِّغِین کے علاوہ خود امیر اہلسنّت کا تبلیغ فرمانا بَہُت ہی اچھا ہے اور دینِ اسلام کی ترقی وترویج کاکام بڑی سُرعت اور آسانی کے ساتھ ہوسکے گا اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچانا آسان ہوجائے گا۔ عالمِ کفر میڈیا کے ذریعے اپنے کفریہ نظریات پوری دنیا میں پھیلارہاہے تو ضروری تھا کہ اسی تیزی کے ساتھ اسلام کاپرچار بھی پوری دنیا میں ہو اور خلقِ خدا کو خدا کے پیغام سے آگاہ کیاجائے تویہ کام دعوتِ اسلامی نے شروع کیا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(139) حضرت مولانا قاضی فیاض احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجد مَدَنی لکوٹ شریف ، ضلع وتحصیل ایبٹ آباد ، سرحد پاکستان)

        ہماری طرف سے عالمی مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کومَدَنی چینل شروع کرنے پرڈھیروں مبارک باد قبول ہو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  حضرت علامہ مولیٰنا پیر طریقت محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کی عالمگیر تنظیم آج کے اس پُرفتن دور میں اُمتِ مسلمہ کے لیے نشاۃِ ثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو صحیح معنوں میں محبتِ رسول  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور محبتِ سُنَّت رسُول  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اَحسن انداز میں پیش کررہی ہے۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  بذریعہ مَدَنی چینل کے دونوں چیزیں لوگوں کے گھروں تک پہنچیں گی اور مسلمانوں کے گھروں سے بے   حیائی اور عریانی ختم ہوگی۔ اَللّٰہ ربُّ العِزّۃ   ا میر اہلسنّت کا سایہ تادیر ہم پر قائم رکھے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ ہماری دعا ہے کہ اَللّٰہ  تَعَالٰی دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(140)  خلیفۂ مجاز سیّدی قطب مدینہمفتی عبدالنبی حمیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(فوڈ برگ نمبر61منٹ روڈJHBساؤتھ افریقہ)

        دینِ اسلام آخری دین ہے اور ا سکی حفاظت کا ذِمَّہ اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ نے خود لیا ہے۔ اس دین کے اُصول کا باقی رہنا ہر وقت ضروری ہے۔ ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلوۃ والسَّلام کے اس دنیا سے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اس دین کی اشاعت کی ذِمَّہ داری علماء حق اور مسلمانوں کی و ہ تنظمیں جو اسلام کے اُصول و ضوابط کو سختی سے تھامے ہوئے ہیں کو سونپی گئی ہے۔اس دور میں اَلْحَمَدُلِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں خدمتِ دین کے لیے کو شاں ہے اور بڑی کامیابی سے 35 سے زائد شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ الیکٹرونک میڈیا کی اس دور میں اَہمیت کو کوئی صاحبِ بصیرت نظر انداز نہیں کرسکتا، ٹی وی کے ذریعے سے بدمذہبی، بداخلاقی ، میوزک، ناچ گانے اور فلموں ڈراموں کو خوب پھیلایا گیا اور اس کے رد اور دِفاع کے لیے ہمارے پاس کو ئی ذریعہ نہ تھا ، کچھ ٹی وی چینل نے تو اسلام کے نام پرمسلمانوں میں اور زیادہ شکوک و شبہات پیدا کر دیئے لہٰذا اس دور میں مَدَنی چینل کا شروع ہونا صبح کے اشارے کی طرح ہے جو صبح کے آنے کی خبر دیتا ہے اور رات کے اندھیرے چلے جانے کا اِعلان کرتا ہے ۔ایک ایسے ٹی وی چینل کی مسلمانوں کو سخت ضرورت تھی جس میں صحیح عقائد اور ہر معاملہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق پیش کیا جا ئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  میں پو رے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کرکے مسلمانانِ عالم کی اس ضرورت کو بھی پورا کر دیا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(141)حضرت مولانا عبدالسلام مشاہدی چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(فاضل جامعہ اشرفیہ اظہارالعلوم بُرہانپور ایم پی، مدرس جامعۃ المدینہ احمد آباد ، ہند)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن