دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 3 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(186)حضرت مولانا قاری غلام حبیب قمر سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی                     

(خطیب جَامع مسجد گلزار ِ مدینہ کیر کوٹ لاہور کینٹ، پاکستان )

        آج کے پُرفِتن دور میں جہاں نفسانفسی کا عالم ہے، انسان انسان سے دُور ہے، لوگ مادیت پرستی میں اِس قَدر غَرق ہیں کہ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ   اور اُس کے رسُول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھول گئے ہیں اور جہاں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے نِت نئے طریقے اور نَئے حَربے استعمال کیے جارہے ہیں اِس تَارِیک دور میں دعوتِ اسلامی جو کہ پہلے ہی مؤثر انداز سے دینِ اسلام کی تبلیغی خِدمات سَر اَنجام دے رہی تھی اِس نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے نوجوان نَسل کے لیے اِسلامی تعلیمات کی شمع جلا دی ہے جس سے نوجوان نسل میں اِسلا م کی روشنی پھیل رہی ہے۔ جہاں نوجوان فلمیں اور ڈرامے دیکھتے تھے وہاں مَدَنی چینل کے ذریعے علماء کرام کے بیانا ت اور مقدس مَحافل سے سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عِشق میں ڈُوبی ہوئی نعتیں سُننے کا موقع ملتا ہے۔دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر عالمِ کفر کی طر ف سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔ دُعا ہے اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  اہلسنّت وجماعت کے علماء میں اتحاد اور اتفاق عطا فرما کر منظّم ہونے کی توفیقِ دے اور اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کو چار دانگ عالم میں سرخرو فرمائے اور اِس کے پیغام کی روشنی ہر سُو عام ہوجائے، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(187)حضرت مولانامحمد اسماعیل مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(فاضل جامعہ اسلامیہ خطیب مسجد  Mسیکٹر، D.H.A  مرکزالاولیاء لاہور ، پاکستان)

        دورِ جدید میں آلات ِ جدیدہ کو صحیح مصرف میں لانا یقیناً ایک قابلِ تَحسین قَدم ہے۔ مَدَنی چینل اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  اس پُرفِتن دور میں اِصلاحِ عقائد و اَعمال کے لیے جو پُر خلوص کاوشیں سَر انجام دے رہا ہے، ربِّ مُحمَّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اسے بوسیلۂ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اپنی بارگاہ میں شرفِ قَبُولیت عطا فرمائے، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(188) حضرت مولانا حافظ غلام علی اعوان مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(فاضل جامعہ نعیمیہ ، خطیب مسجد Kسیکٹر D.H.Aمرکزالاولیاء لاہور )

        ہنری فورڈ نے لکھا تھا کہ میڈیا کے ذریعے چند سالوں میں کسی بھی قوم کا مزاج یکسر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یہ تب کی بات ہے جب میڈیا اِس قَدر طاقتور نہیں تھا۔  بدقسمتی سے شرکی قوتیں تو بَہُت عرصے سے اِس مؤثر ہتھیار کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھیں ، جس کے واضح اثرات ہمارے معاشرے پر دکھائی دے رہے ہیں ۔ ایسے میں شَر کے مقابلے میں خَیر کی شمع مَدَنی چینل کی آزمائشی نشریات کا آغاز کسی مژدئہ جانفزاء سے کم نہیں ہے۔ جس پر چینل اور دعوتِ اسلامی کی تمام قیادت لائق ہزار تحسین ہے۔یہ بات بے حد خوش آئند ہے کہ مَدَنی چینل ابھی تک میوزیکل وغیرہ سے پاک ہے۔ اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  کرے کہ مستقبل میں مجبوریاں رُکاوٹ نہ بنیں ۔ آخر میں بارِدیگر اس کاوش پر تمام کارکنان و قیادت کو مبارکباد۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن