30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(181)حضرت مولانامحمد غلام رسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ ضیاء القرآن کیر کوٹ مرکز الاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی تبلیغی خدمات اور کاوشوں کو دیکھ کر دعوتِ اسلامی کے بانی، امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لیے دل کی اَتھاہ گہرائیوں سے دُعا نکلتی ہے کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِن کی عمر دراز فرمائے اور اِن کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔ اس دفعہ مجھے دعوتِ اسلامی کے سالانہ اجتماع ملتان شریف میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں کے انتظامات اور لوگوں کی لاکھوں تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا اور دعوتِ اسلامی کے عروج کے لیے مزید دل سے دُعائیں نکلیں ۔مَدَنی چینل دینِ اسلام کی تبلیغ کا جدید اور مؤثر ذریعہ ہے جس سے دُنیا مستفید ہورہی ہے۔ یہ چینل دعوتِ اسلامی کی خدمات کو چار چاند لگادے گا۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس طرح کے مزید اقدامات اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے جس سے دنیا میں اسلام کی تعلیم عام ہوتی رہے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(182)حضرت مولانا حافظ قاری غلام یٰسین فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و ا مام جامع مسجد غلہ منڈی عارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان )
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل فیضانِ مدینہ میں دیکھنے کا اِتِّفاق ہوا اور مبلّغینِ دعوت اسلامی کی زبانی مختلف موضوعات پر مثلاً فیضان حدیث ، فیضان اولیاء و دیگر پروگرامز کے متعلق سن کر دِلی مسرت ہوئی کہ "دیر آیددُرُست آید" (دیرسے آئے درست آئے)کے مصداق دعوت اسلامی کے ذمہ داران خصوصاً امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کوششوں سے اہلسنّت کے عقائد واعمال کی ترویج و اشاعت ہورہی ہے خصوصاً گھروں میں ساٹھ فیصد آبادی عورتوں کی اور طبقۂ امراء جو مسجد و مدرسہ اور دینی پروگراموں سے دور رہتا تھا، ان تک مَدَنی چینل کا پیغام پَہُنچ رہا ہے۔ تغیر زمانہ کے تحت بُرائی کے مقابلہ میں ایک اچھے چینل کا چلنا یقینا دینی طبقہ اور دنیا دار وں کے لیے بھی دین و دنیا کے فائدے کا باعث بنے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(183)حضرت مولانامحمدحافظ رشید ساجد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد دارالسلام حنفیہ عارف آباد بلال ٹاؤن بیدیاں روڈمرکز الاولیاء لاہور کینٹ، پاکستان)
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اُمت مصطفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر خاص کرم کیا کہ اَیسے دور میں جب بعض لوگوں نے اِسلام کے نام پر مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش تیز کردی تھیں ، دعوت اسلامی قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو جمع کیا، محبتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وہ درس دیا جو اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ صحرائے مدینہ سنتّوں بھرے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع میں حاضری کی سَعادت نصیب ہوئی اور مَدَنی چینل کو دیکھ کر دِل باغ باغ ہو گیا کہ پوری دنیا میں بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان جاری ہے اور بالخصوص وہ نوجوان جو ہروقت عریانی و فَحاشی کے چینل دیکھ کر اپنی زندگیوں کو تباہ کر چکے ہیں ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ چینل ان کی زندگیوں میں انقلاب پیدا کرکے انہیں نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا غلام بنادے گا۔اَللّٰہ تَعَالٰی مَدَنی چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(184)ا ستاذ العلماء حضرت مولاناغلام یٰسین پاکپتنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت قبولہ شریف ، مدرس مدرسہ حنفیہ نظامیہ عظمت الاسلام عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان )
جب بھی باطل شیطان ، فرعون اور فحاشی و عریانی کی صورت میں سر اٹھاتا ہے تو اس کی سرکوبی کے لیے مجدّد الف ثانی قدّس سرّہ النورانی ، پیر مہر علی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اور مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جیسی ہستیاں بھی تائید الٰہی کی صورت میں معرض وجود میں تشریف لاتی ہیں ۔ دعوت اسلامی جو کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اہلسنّت و جماعت ہی کی ایک اہم شاخ ہے نے نہایت پر اثر انداز میں اَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کی اہم ذِمَّہ داری سنبھالی ہے ، اس کا ایک اہم انداز اور سرگرم عمل بین الاعوام حصہ اورانداز اور مؤثر ذریعہ وہ مَدَنی چینل ہے جو دور حاضرکی ضرورت کے نہ صرف عین مطابق ہے بلکہ یہ تبلیغ و تدریس کا ایک عملی اور نظری عمل کا کامیاب ترین حصہ ہے۔ یقینا اس ذریعہ سے بے شمار گمراہ لوگ حق راست پر آئے ہیں اورمزیدآ ئیں گے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(185)حضرت صاحبزادہ احمد مسعود چشتی فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ولی عہد سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ پاکپتن شریف ، چیئرمین تحریک فیضان فریدیہ پاکستان )
دعوتِ اسلامی کے چند احباب کی زبانی جب معلوم ہوا کہ رمضان المبارک 1429ھ سے ہماری چہیتی تحریک دعوتِ اسلامی کے اپنے مَدَنی چینل کا قیام عمل میں آچکا ہے تو یوں لگا جیسے اہلسنّت وجماعت کی دیرنہ خواہش پوری ہو گئی، دعوتِ اسلامی اور امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سر پرستی میں تحریری، تبلیغی و تدریسی میدان میں پیش رفت پہلے ہی نمایاں اور قابلِ رشک ہے۔اب اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی چینل کے ذریعے تجدید و احیائے دین اور فروغِ عشقِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کام مزید بڑھے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع