دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 3 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیت کے تاثرات (حصہ سوم)۔

(176)   حضرت مولانا محمد اختر رضا القادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( چیئرمین ادارہ منظر اسلام(ٹرسٹ) بانی مجلسِ رضاعارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  اہلسنّت و جماعت میں اِنتہائی قدر کی نگا ہ سے دیکھی جانے والی غیر متنازعہ شخصیت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے وجودِ مسعود کی بدولت ہمیں میڈیا سے وہ فوائد حاصل ہونا شروع ہو چکے ہیں جن کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا تھا۔ جب مذہبِ مہذب اہلسنّت و جماعت کے عقائد پر تنقید تحریر ی طور پر شروع ہوئی تھی تو ۱مام عشق و محبت امام احمد رضا بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے اس تحریک کا تحریری مقابلہ کرتے ہوئے اسے تاریکی کی وادی میں واپس دھکیل دیا تھا۔ اور جب مسلک امام احمد رضا رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ پر اعتراضات کرنے والے تحریک کی صورت اختیار کرگئے تو امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مورچہ سنبھالا اور اپنے عمل سے اس تحریک کو دفن کیا اور اب جبکہ میڈیا کے اس دور میں اہلسنّت و جماعت کو اس کی ضرورت محسوس ہورہی تھی تو اس کے لیے اَللّٰہ  تَعَالٰی نے امیر اہلسنّت کا انتخاب فرمایا اور ان کے دم قدم کی برکت سے ہمارے کان مَدَنی چینل سے عشق و محبت سے سرشار جملے اور پیغامات سن رہے ہیں ۔ اَللّٰہ  تَعَالٰی اپنے اس بندۂ خاص کا سایہ اہلسنّت و جماعت کے سروں پر تا دیر قائم رکھے اور ا س چینل کو ہر لمحہ ترقی عطا فرمائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(177)حضرت مولانا مفتی عطاء محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( مہتمم مدرسہ انورمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)

اِس دور میں دعوتِ اسلامی نے بگڑتے ہوئے اخلاق و کردار پر مؤمن کی بہتری کے لیے تحریراً ، تقریراً خوب کوششیں فرمائیں اور وقت کی نزاکت کو جانچتے اور بھانپتے ہوئے مَدَنی چینل کو بے حیائی و بے دینی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کے لیے جاری کیا ہے۔ اللّٰہ کریم جل و علا امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی مدظلہ کو اس کی بہترین جزا دے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(178)حضرت مولاناصاحبزادہ فیض الرسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(نائب مہتمم مدرسہ انورمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)

        انھوں مفتی عطاء محمد قادری  صاحب مدظلہ العالی کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(179)حضرت مولانا مفتی محمد یار سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم مدرسہ عربیہ اصلاحیہ مفتاح العلوم چک نمبر 41فتح پورتحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوتِ اسلامی) کے صوبائی ذِمَّہ دار سے مَدَنی چینل کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے ۔ یقیناً گمراہ کن ، غیر اسلامی وغیر اخلاقی ٹی وی چینلز کی بھرمار کی روک تھام کے لیے ایسے خالصِ مذہبی و دینی اور بروقت اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا علمبردار مَدَنی چینل کسی بھی صورت میں مسلمانانِ عالم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اَللّٰہ کریم مَدَنی چینل کی ٹیم کو مکمل اخلاص و اسقامت سے دینِ برحق کی اشاعت کی توفیق اور اس پراچھا اجر عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کو اِس چینل کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ فَجَزَاہُ اللّٰہُ خَیْراً وَّ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے

سونے والو! جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(180) استاذالعلماء حافظ مفتی ابو معین محمد نظام الدین جامی رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( مدرس ومفتی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان)

        دین اسلام میں یوں توبے شمار ہستیاں مخلوقِ خدا کی رُشد وہدایت کے لیے تشریف لائیں مگر اَوراقِ تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ جن کو اَللّٰہ سبحان و تَعَالٰی نے عالمگیر مقبولیت سے نوازا اور ان کے فیض کو سارے جہاں میں عام کیا، شرق و غرب میں ان کا چرچا ہوا ، جن کی بارگاہ میں ظالموں کے سر جھک گئے، فاسقوں کو توفیقِ توبہ ملی، سرکش و منکر عاجز و مطیع ہوئے، کبیرہ گناہوں میں مبتلا نہ صرف واجب ، سُنَّت، مستحب کے پابند ہوئے بلکہ مکروہ تک سے بچنے لگے ایسے عظیم المرتبت لوگ زمانہ ماضی قریب میں بَہُت کم نظر آتے ہیں اور عصر حاضر میں تقریبا ً نایاب۔ لاکھ لاکھ شکر ہے اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ کا کہ جس نے اس دور میں اصلاحِ اُمت کا عظیم منصب اپنے ایک مقبول بندے اوراپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عاشقِ صادق شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو عطا فرمایا۔ آپ ایک جامع شخصیت ہیں ، دردِدین سے بھرا ہوا دل رکھتے ہیں ، آپ کی پُرخلوص کوششوں سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں خوب دین کا کام ہو رہا ہے۔ ہر طرف سُنَّت کی بہاریں ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں :  میرا مقصد زندگی یہ ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور اَللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ کا وعدہ ہے، میرے بندے جو خواہش کریں میں پوری کرتا ہوں ۔ اَللّٰہ  تَعَالٰی نے آپ کی اس تمنا کو پورا کیا اور مَدَنی چینل کی ترکیب ہوئی۔ مَدَنی چینل اشاعتِ دین کا ایک مضبوط ترین ذریعہ ہے، اَللّٰہ  تَعَالٰی اس مَدَنی چینل کو قبولِ عام فرمائے، آمین۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن