دوسرامقدمہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Aaqa kay Roshan Faislay | مدنی آقا کے روشن فیصلے

book_icon
مدنی آقا کے روشن فیصلے

امورکے معجزات ہونے پراجماع ہے جوآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات تھے مگرآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ان کے وقوع کے وقت ان کے ساتھ دعویٔ نبوت ذکر نہیں فرمایابلکہ دعویٰ کے مطابق محض معجزات کے   حاصل ہونے کوکافی جانا۔‘‘اور معجزہ کے دعوی ٔنبوت کے ساتھ ملے ہوئے ہونے کایہی مفہوم ہے۔یوں ہی اور بھی کثیرمعجزات ہیں جوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ظاہری وصال کے بعد ظاہرہوئے اورکئی ایسے ہیں جو علمِ غیب سے تعلق رکھتے ہیں جن کے متعلق آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خبردی کہ وہ ظاہرہوں گے جن میں سے بعض آخری زمانہ میں ظاہر ہوں گے جس طرح حضرت سیدنا عیسیٰ روح اللہ علی نبیناوعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کا نزول فرمانا وغیرہ، تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصالِ ظاہری فرمانے کے بعد ان تمام امورکے وُقوع نے انہیں معجزات سے نہیں نکالاکیونکہ یہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں اور اس لئے بھی کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت قیامت تک کے لئے ہے ۔

          اوراس اُمت میں اولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی کرامات اسی باب سے ہیں یہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صداقت پر دلالت کرنے والی ہیں اورجوکرامات آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زمانۂ دعوت میں واقع ہوئیں وہ بھی حقیقت میں آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کامعجزہ ہیں ۔

٭٭٭٭٭٭

 

دوسرامقدمہ

            یقیناہروہ معجزہ جوحضرت سیدناآدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے لے کر ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زمانہ تک ظاہر ہوا وہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معجزہ بھی ہے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صداقت پر دلیل بھی ، کیونکہ تمام انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام نے اپنی اپنی قوم کو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کی بشارت دی اور انہیں بتایا کہ اس نبی ٔ مکرّم،شفیعِ معظَّم،رسولِ محتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت عام ہوگی ۔چنانچہ،

 اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے :

وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ-قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْؕ-قَالُوْۤا اَقْرَرْنَاؕ-قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ(۸۱) (پ۳،اٰلِ عمران:۸۱)

 ترجمۂ کنزالایمان:اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا۔جومیں تم کو کتاب اور حکمت دو ں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے۔توتم ضرور ضرور اس پر ایمان لانااور ضرور ضرور اس کی مددکرنا۔ فرمایاکیوں  تم نے اقرار کیااور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا، فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں ۔

 

 

         اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اس فرمان: ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ   میں حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مدد کرنے اور ان کی طرف آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو رسول بنا کر بھیجنے پرانبیاء کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام سے پختہ عہد لیااور نبی ٔ مکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے امیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے فرمایا: ’’اگر موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلام)زندہ ہوتے توان کے لئے بھی میری اتباع کے سواکوئی گنجائش نہ ہوتی۔‘‘(تفسیرالبحرالمحیط،سورۃ الکہف،تحت الآیۃ:۶۵، ج۶، ص ۹ ۱۳)

          اسی طرح نزول کے بعدحضرت سیدنا عیسیٰ ابن مریمعلی نبیناوعلیہماالصلوٰۃ والسلام  ہمارے نبی ٔکریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شریعت پرایمان لائیں گے اوراس پر عمل کریں گے اور ہمارے امام(یعنی امام مہدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے پیچھے نماز پڑھیں گے پس ہرنبی کامعجزہ آپ صَلَّی اللہُ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن