دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Machli Ko Zibah Kyun Nahi Kia Jata | مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

book_icon
مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

سُوال : بعض اوقات بارش کا موسم ہونے لگتا ہے اور بارش نہیں ہوتی تو لوگ طرح طرح کے جملے کہتے ہیں :  ”اللہ میاں بارش دو،  سو برس کی نانی دو“ اس بارے میں آپ کیا ِاِرشاد فرماتے ہیں؟

جواب : ”سو برس کی نانی دو“ اس کا کیا مطلب ہے معلوم نہیں، یہ جملہ بچے بولتے ہیں ان کو بھی اس کے معنیٰ معلوم نہیں ہوتے ہوں گے بس خواہ مخواہ بولتے ہیں نہ بولیں تو اچھا ہے  ۔ ہاں! اللہ میاں کہنا منع ہے لہٰذا اللہ پاک کہا جائے ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اللہ پاک کو میاں کہنے سے منع فرمایا ہے  ۔ ([1]) کیونکہ میاں کے ایک معنیٰ شوہر بھی ہیں لہٰذا اللہ پاک کے لیے ایسے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں جن سے ایسے معنیٰ نکلتے ہوں جو اللہ پاک کی شان کے لائق نہیں ۔

سگے دادا کے بھائی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟

سُوال : کیا سگے دادا کے بھائی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے جبکہ وہ سگی پھوپھی نہیں ہے ؟

جواب : سگے دادا کے بھائی کی بیٹی محارم میں سے نہیں ہے لہٰذا نکاح جائز ہے  ۔

نماز میں دُرُودِ ابراہیمی کے علاوہ دُرُود پڑھنا کیسا؟

سُوال : کیا نماز میں دُرُودِ ابراہیمی کا صرف پہلا حصہ پڑھ سکتے ہیں نیز کیا دُرُودِ ابراہیمی پڑھنا ہی ضروری ہے ؟

جواب : نماز میں دُرُودِ ابراہیمی کا صرف پہلا حصہ پڑھنے سے سنت ادا ہوجائے گی بلکہ دُرُودِ ابراہیمی کے علاوہ بھی کوئی دُرُود پڑھیں گے تب بھی  سنت ادا ہوجائے گی لیکن مکمل دُرُودِ ابراہیمی جو دو حصوں پر مشتمل ہے یہ پڑھنا افضل ہے  ۔ ([2])

”دم دمادم دَسْت گیر“ کا کیا مطلب ہے ؟

سُوال : مدنی چینل پر ایک نعرہ لگایا جاتا ہے :  ”دم دمادم دَسْت گیر“ اس کا کیا مطلب ہے ؟

جواب : دم کا معنیٰ ہے سانس تو اس کا مطلب ہوا کہ سانس بہ سانس میرے غوثِ پاک ہیں یعنی ہر ہرسانس میں میرے غوثِ پاک کا ذکر ہے ۔ دم کا ایک مطلب وقت بھی ہوتا ہے تو اس کے مطابق مطلب ہوگا  کہ ہر وقت غوثِ پاک کا ذکر ہے  ۔

ایک نو مسلم کا پیدائشی مسلمانوں سے شکوہ

سُوال : رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مبارک زلفوں کے اسىر، دنیائے اہلِ سنت کے امىر، مىرے رہبر، مىرے پىر امىر اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کى خدمت مىں عرض ہے کہ دعوتِ اسلامى کے مدنى ماحول کى برکت سے UK کے رہائشى اىک غىر مسلم نے 2014 مىں کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوئے ، ان کى طرف سے اىک سوال ہے : جن کاموں سے تنگ آکر ہم سکون کى طلب مىں اسلام کى طرف بڑھے تو یہ پىدائشى مسلمان ان کاموں کى طرف کىوں جاتے ہىں، شراب، بے حىائى، بدکارى، جوا، اور اس طرح کے دىگر کام کرتے ہیں، برائے کرم! آپ اس کا جواب ارشاد فرمادیجیے ؟ (رکنِ شوریٰ کا  UK  سے سُوال)

جواب : ان کا سُوال ہی چوٹ کرنے والا ہے ، جن کاموں کا آپ نے ذکر کیا یقیناً وہ گناہ ہیں اور ایک مسلمان کو یہ نہیں کرنے چاہئیں کوئی کرتا ہے تو اس سے توبہ کرے اور خود کو اس سے بچائے ۔ البتہ ان سب گناہوں سے بڑا گناہ کفر ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آپ اس گناہ سے نکل آئے اور جو پیدائشی مسلمان ہیں وہ اگرچہ بیان کردہ گناہوں میں مبتلا ہیں مگر کفر کے گناہ سے بچے ہوئے ہیں، اللہ پاک ان کو ہدایت دے کہ یہ ان گناہوں سے بھی باز آجائیں ۔  ہم بھی ان مسلمانوں کو سمجھاتے رہتے ہیں کہ شراب نہ پئیں دیگر گناہوں سے بھی خود کو بچائیں  ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ایک تعداد ہے جو ان گناہوں کو چھوڑ کر چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ شریف سجا چکی ہے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے میں مصروف ہے ۔ آپ بھی ہمارے ساتھ مل کر کوشش کیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ ہم شراب پینے اور دیگر گناہ کرنے والے مسلمانوں کو توبہ کرواکر راہِ راست پر لائیں گے ۔ آپ اپنا دل بڑا رکھیے اللہ پاک آپ کا اسلام میں داخل ہونا مبارک کرے ۔ اب یہ ذہن بنالیجیے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اب پلٹ کر نہیں جانا بلکہ آگ میں کودنا گوارا ہے مگر کفر میں جانا گوارا نہیں ۔  یہ ذہن بن گیا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ  آگ میں نہیں کودیں گے بلکہ جَنَّت کے باغات میں جائیں گے اور مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے پیچھے پیچھے جائیں گے  ۔

باغِ جنت میں مُحَمَّد مسکراتے جائیں گے

پھول رحمت کے جھڑیں گے ہم اٹھاتے جائیں گے

عیادت کے مدنی پھول

سُوال : اگر کسی اسلامی بھائی کی عیادت کے لیے جانا ہو تو کس طرح جائیں، بعض اوقات ہم کسی کی عیادت کے لیے جاتے ہیں تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس سے سوالات یا کسی قسم کی بات چیت نہ کی جائے لیکن عیادت کرنے والا سُوال پر سُوال کرتا ہے اس حوالے سے راہ نمائی فرمادیجیے ؟ (گجرانوالہ ، پنجاب پاکستان سے سوال)

 

 



[1]   فتاویٰ رضویہ، ۱۴/۶۱۴

[2]   نماز کے احکام، ص۲۲۹ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن