دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Machli Ko Zibah Kyun Nahi Kia Jata | مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

book_icon
مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

 

کیا امی کو پردے کا کہا جا سکتا ہے ؟

سُوال : ہم گھر مىں بہن اور  بىٹى کو پردے کا حکم دىتے ہىں تو کىا امی کو بھى پردے کا  کہا جا سکتا ہے ؟(SMS کے ذریعے سُوال)

جواب : جی ہاں! امی سے بھی پردے کے بارے میں عرض کى جا سکتى ہے اور کرنى بھى چاہىے بلکہ اگر ظنِّ غالب ہو کہ پردے کا مان جائیں  گى تو بولنا  واجب ہو جائے گا  اور اگر پردے کا بولنے سے گھر میں  فساد ہو رہا ہو تو پھر نہ بولىں اور دل میں  بُرا جانىں ۔ بہن کو پردے کا بولتے ہوئے بھی یہی  انداز  اختیار کرنا ہو گا کیونکہ بہن بھى تو فساد کرتى ہے  ۔ آج کل حالات اىسے ہىں کہ خدا کى پناہ !آپ  اجتماع یا مدنى مذاکرہ  مىں آئے ىا آپ نے  اعتکاف کىا اور پھر گھر جا کر بہن اور ماں کو پردے کا بولنا شروع کىا تو وہ آئندہ آپ کو اجتماع، مدنی مذاکرے اور اعتکاف میں نہىں آنے  دىں گی اور ان کی طرف سے اسپىڈ برىکر لگا ئے جانے کا پورا خطرہ ہے کىونکہ معاشرہ بہت زیادہ  خراب ہوچکا ہے اور اس کا  مجھ سے  زىادہ تجربہ آپ لوگوں کو ہوگا ۔  اکبرالٰہ آبادی بہت پرانے شاعر ہیں، انہوں نے بہت پہلے کہہ دیا تھا :  

رقیبوں نے رپٹ لگوائی ہے جا جا کے تھانے میں

کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں

سو دو سو سال پرانے شاعر نے اپنے زمانے  کے لوگوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا  کہ انہوں نے  مىرے خلاف تھانے مىں جا کر یہ رپورٹ کر دی ہے کہ اکبر اس دور مىں اللہ کا نام لے رہا ہے  ۔ اکبر کے زمانے میں حالات ابتر ہونا شروع ہو گئے تھے  جبکہ  آج کل تو حقىقت مىں حالات ابتر ہیں  ۔ مذہبی شخص کو دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کہ  ىار ىہ تو مُلّا ہے اور ىہ ابھى مسئلہ چھىڑ دے گا، اگر کسی سنت کے بارے میں بتاؤ تو طنزیہ انداز میں  کہتے ہیں کہ سنت ...! سنت... ! ٹھىک ہے ہمیں  پتا ہے یہ سنت  ہے  ۔ بعض لوگ بولنے میں  بہت زیادہ منہ پھٹ ہوتے ہىں  ۔ بکنے والے بات بات پر  کفریات بَک رہے ہوتے ہیں ۔

            گھر والوں کی  اصلاح کے لیے اپنا کردار بھی گھر میں درست رکھنا ہوگا  کیونکہ مدنی مرکز میں  آنے سے پہلے آپ کا اپنا اس طرح کا انداز تھا کہ ”چپ کر !منہ توڑ دوں گا“ یا ”اے باجى کى بچى! آگے مت بولنا “وغیرہ تو جس باجی سے آپ ایسی گفتگو کرتے تھے  اب آپ اسے اىک دم پردے کا بولو گے تو وہ کہاں سے  مانے گی  اور اسے آپ کی بات کیسے سمجھ  آئے گی؟  اس لىے اپنی بات منوانے کے لیے گھر میں اپنا کردار بہتر ہونا بھی ضروری ہے  ۔

گھر میں اپنا کردار بنانے کا طریقہ

سُوال : ہم اپنا کردار گھر میں کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں ؟ ([1])

جواب : اگرآپ نے   امى ابو کے ہاتھ چومنا شروع کر دىئے ، انہیں آتا دیکھ کر  تعظیم کے  لىے کھڑے ہونے لگ گئے اور ان سے بات چیت کرتے وقت نگاہىں نىچى اور آواز  دھىمى رکھنے لگے تو  ان پر یہ چھاپ پڑے گى کہ ىہ اعتکاف کرنے گىا تھا تو اىسا بن کر لوٹا ہے یا پھر جب سے اس نے اجتماع مىں جانا شروع کىا ہے تو گھر میں آ کر اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہتا ہے اور ادب سے ہمارا  ہاتھ چومتا ہے جبکہ پہلے تو  گھر آ کر اڑا اڑى کرتا تھا لہٰذا ىہ تو بہت اچھا ہو گىا ہے اور  اچھی جگہ جا رہا ہے تویوں  جب آپ کے  کردار کے ذریعے  گھر والوں پر اچھا تأثر  پڑے گا اور پھر آپ انہیں نیکی  کى دعوت دىں گے ىا پردے کا بولىں گے تو ہنگامہ نہىں ہو گا ۔ یاد رکھیے ! گفتار کے بجائے کردار والى نىکى کى دعوت زىادہ مؤثر ہوتى ہے اور اگر گفتار (یعنی بولنا) اور کردار  دونوں ساتھ ساتھ  ہوں تو سونے پر سہاگا ہو گا ورنہ بغیر کردار کے اگر آپ پردے کا بولو گے توگھر میں  ہنگامہ کا خطرہ ہو گا  ۔ بدقسمتی سے بے پردگى تو اىسى چپکى ہوئى ہے کہ جِنّ بھی  کىا چپکتا ہے ؟ جِنّ کو توپھر بھی  عامل اور  بابا جى لوگ اُتار دىتے ہىں مگر بے پردگی کو  اتارنا اتنا مشکل ہو گیا  ہے کہ ہم لوگوں کے بس کا رو گ نہىں ہے لیکن جسے  اللہ پاک چاہتا ہے ہداىت دیتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامى کى برکت سے پردہ بہت  عام  ہو گىا ہے اور بہت سى بے پردہ عورتىں پردہ نشىن خواتىن بن گئى ہىں ۔

راتوں رات مدنی انقلاب لانے کا جذبہ رکھنا کیسا؟

سُوال : جو اسلامی بھائی اپنے آفس اور گھر مىں راتوں رات مدنی انقلاب لانا چاہتے ہوں تو وہ کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں ؟

جواب : راتوں رات اپنے آفس اور گھر میں مدنی انقلاب لانے کا  جذبہ اچھا تو ہے لىکن اتنى جلدى منزلىں طے کرنا مشکل ہوتا ہے  ۔ البتہ اگر کسی کی نگاہوں میں اللہ پاک نے تاثىر دى ہے تو اُسے  بولنے کى بھى ضرورت نہىں پڑے گى صرف نظر ڈال دینے سے ہی انقلاب برپا  ہو جائے گا  ۔ جن کی نگاہوں میں ایسی تاثیر نہیں تو ایسے اسلامی بھائی کو چاہیے کہ موقع کى مناسبت سے سمجھاتا رہے ، جلد بازى مىں فساد بھى ہوسکتا ہے ۔ نیز اگر  حکمتِ عملى ، نرمی اور  پىار سے سمجھانا آتا ہو تو سمجھائے اور  اگر نرمى سے سمجھانا نہىں آتا اور غصہ ہى آجاتا ہے تو فساد کا پورا  پورا خطرہ موجود ہو گا لہٰذا ایسی صورت میں چپ رہے اور صرف دل مىں بُرا جانے  ۔

بچہ قرآنِ پاک حفظ کرکے بھول جائے تو گناہ گار کون؟

سُوال : میں اپنے بچے کو قرآنِ پاک حفظ کروا رہاہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ جو قرآنِ پاک حفظ کرنے کے بعد بھول جائے تو اس کے لیے بہت سخت وعیدیں آئی ہیں، اگر خدا نخواستہ بچہ حفظ کرکے بھول جاتا ہے تو کیا میں بھی گناہ گار ہوں گا؟

جواب : اگر اس طرح سوچیں گے تو کوئی بھی اپنے بچوں کو حِفْظ نہیں کروائے گااور یوں حُفَّاظِ کِرام کا خاتمہ ہوجائے گا ۔  آپ اپنے بچے کو حِفْظ کروا رہے ہیں یقیناً یہ سعادت کی بات ہے



[1]……یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن