دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Machli Ko Zibah Kyun Nahi Kia Jata | مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

book_icon
مچلھی کوذبح کیوں نہیں کیا جاتا؟

کیا حج و عمرہ کرنے کے بعد احرام کو دھونا ضرورى ہے ؟

سُوال : کیا حج و عمرہ کرنے کے بعد احرام کو دھونا ضرورى ہے ؟نیز بعض لوگ کہتے ہىں اگر احرام پر  کوئى بال لگا ہو تو اسے  دھونا پڑے گا، کیا یہ بات  درست ہے ؟

جواب : حج ىا عمرہ کرنے کے بعد احرام کو دھونا ضرورى نہىں ہے البتہ اگر ناپاک ہو گىا ہو  تو دھو لىں یا  مىلا ہو گىا ہو  تو دھو لىنا چاہیے اور اگر کوئی دوسرا عمرہ کرنا چاہتا ہے اور احرام  مىلا نہىں ہے تو دھونا ضرورى نہىں ۔ یاد رکھیے !انسا ن کا بال پاک ہوتا ہے لہذا بال کے لگنے پر احرام کو دھونا ضروری نہیں ۔

اللہ پاک  دنیا میں ہونے والے ظلم کو کیوں نہیں روکتا؟“یہ جملہ کہنا کیسا؟

سُوال : اللہ پاک  دنىا مىں ہونے والے ظلم کو کىوں نہىں روکتا“کہنا کىسا ہے ؟

جواب : یہ الفاظ اعتراض کے  ہىں اور اللہ پاک پر اعتراض کرنا کفر ہے  ۔ یہ دُنیا دارُ الْعَمَل ہے اور اس میں بندوں کا امتحان ہے لہٰذا  اگر کوئى ظلم کر بھى رہا ہے تو وہ  اپنے لىے جہنم   کا عذاب تىار کر رہا ہے اور جس پر ظلم ہو رہا ہے اگر وہ صبر کرے تو اس کے لىے جنت کا خزانہ ہے ۔ دُنیاکے نظام میں اللہ پاک کى بے شمار حکمتىں ہوتى ہىں اس لىے اللہ پاک نے جو بھى کىا وہ صحىح کىا اور اس پر اعتراض کی کوئی  گنجائش بلکہ اعتراض کا تصور بھى نہىں ہے ۔  (امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : ) اگر یہ جملہ بطورِ سُوال ہو  ىعنى اللہ پاک ظلم کو نہیں روکتا اس میں کىا حکمت ہے ؟تو  ىہ الگ بات ہے ورنہ سُوال میں جو انداز اختیار کیا گیا ہے وہ اعتراض والا ہى ہے ۔

فریدى چادر پہننے کی وجہ

سُوال :  آپ نے فرىدى چادر پہنى اسے پہننے  کى کىا وجہ ہے ؟

جواب : مجھے دورۂ حدىث شرىف کے بعض طلبائے کرام نے کہا کہ آپ سندھى اور دیگر چادریں پہنتے ہیں مگر چاچڑاں شرىف کے مشہور  صوفی بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا خواجہ غلام فرىد رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ سے منسوب فرىدى چادر نہیں پہنتے ؟پہلے مجھے فریدی چادر کے بارے میں پتا نہیں تھا ، یوں جب  پتا چلا تو میں نے فریدی چادر پہننے کی نیت کر لی اور پھر میں نے اسے پہن  بھی لیا ۔ جہاں میں دیگر چادریں پہنتا ہوں وہاں ایک اور چادر کا بھی اضافہ ہوگیا ۔ فریدی چادر پہنتے ہوئے  میں نے یہ نیت کی تھی کی سرائیکی بولنے والوں کی دل جوئی کروں گا اور اس لیے بھی پہنی کہ اسے ایک بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا خواجہ غلام فرىد رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  سے نسبت ہے اورنسبت ہمارے لیے بابرکت ہے ۔

شہادت کى انگلى کس وقت اُٹھانى چاہیے اور کس وقت گرانى چاہیے ؟

سُوال : تَشَہُّد مىں شہادت کى انگلى کس وقت اُٹھانى چاہىے اور کس وقت گرانى چاہىے ؟

جواب : اَلتَّحِیَّات پڑھتے ہوئے جب ”لَا“ پر پہنچیں تو شہادت کی انگلی اٹھائیں اور ”اِلَّا“پر رکھ دیں([1]) اور تمام انگلیاں سیدھی  کر لیں ۔ بعض لوگ شہادت کی انگلی کو حرکت دىتے رہتے ہىں لیکن صحىح طرىقہ ىہى ہے کہ حرکت نہ دی جائے ۔ اَلتَّحِیَّات میں انگلىاں بالکل سىدھى  اور نارمل حالت میں رکھنی چاہیے ۔

کیا مسکرانے سے  بھى بلائیں دُور ہوں گی؟

سُوال :  صدقہ بلاؤں کو دُور کرتا ہے اور مسکرانا بھى صدقہ ہے تو کىا مسکرانے سے  بھى بلائىں دُور ہوں گی؟

جواب : پیسا دینے والا صدقہ جو نفس پر گراں گزرتا ہے یہ بلاؤں کو دُور کرتا ہے ۔ میں نے  یہ کہیں پڑھا نہیں  ہے کہ مسکرانے سے بلائیں دُور ہوتی ہیں  ۔ راستے سے مسلمانوں کو تکلىف دىنے والى چىزیں مثلاًپتھر اور کانٹے دار شاخ کو ہٹا دىنا بھی صدقہ ہے ([2]) تو ىوں صدقے کی بہت ساری قسمىں ہىں  ۔

نماز میں کپڑے فولڈ کرنے کی ممانعت عورتوں  کے لیے بھی ہے ؟

سُوال : مَردوں کو نماز مىں کپڑے فولڈ کرنا مکروہ ِتحرىمى ہے تو کىا ىہ حکم مَردوں کے ساتھ خاص ہے ىا عورتوں کے لىے بھى ہے ؟

جواب :  ىہ حکم مرد و عورت دونوں کے لىے ہے ۔ حدىث ِپاک مىں کَفِ ثوب یعنی کپڑا فولڈ کرنے سے مطلقاً منع کىا گىا ہے ([3])

نعمتیں بانٹتا جس سَمت وہ ذیشان گیا

سُوال :  اعلىٰ حضرت امامِ اہل سنت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ   کے اس شعر کی وضاحت فرما دیجیے  :

نعمتیں بانٹتا جس سَمت وہ ذیشان گیا

ساتھ ہی منشیٔ رحمت کا قلم دان گیا (حدائقِ بخشش)

جواب : شرح حدائقِ بخش مىں اس شعر کی وضاحت میں  لکھا ہے کہ ہمارے عظمت و شان والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جس طرف بھى تشرىف لے گئے رحمت کا لکھنے والا فرشتہ بھى اپنا قلم دان  لیے  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے ساتھ ہو لىا کہ کىا معلوم اچانک کس  کے لىے کتنى رحمت لکھنے کا آرڈر فرما دىں ۔  قلم رکھنے کے کسی  برتن وغىرہ کو ”قلم دان“ کہتے ہیں ۔ ([4])

 



[1]   رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، مطلب : فی اطالعة الرکوع للجائی، ۲/۲۶۶ دار المعرفة بیروت

[2]   تر مذی ، کتاب البرو الصلة ، باب ماجا ء فی صنائع المعروف، ۳/۳۸۴، حدیث : ۱۹۶۳دار الفکر بیروت

[3]   مسلم، کتاب الصلاة، باب اعضاء السجود و النھی عن کف الشعر...الخ ، ص۲۰۰، حدیث : ۱۰۹۵ دار الکتاب العربی بیروت

[4]   شرح حدائقِ بخشش، ص۱۵۶مشتاق بک کارنر مرکز الاولیا لاہور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن