دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Machli kay Ajaibat | مچھلی کے عجائبات

machli zibah kyun nahi ki jati is say mutalliq aham maloomat

book_icon
مچھلی کے عجائبات
            

مچھلی کے ذبح نہ کرنے کی حکمت

سُوال: ـ مچھلی بغیر ذبح کھائی جاتی ہے اس میں کیا حکمت ہے؟ جواب: میرے آقااعلیٰ حضرت ، امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں : مچھلی اور ٹیری (ٹی ۔ڑی یعنی ٹِڈّی) میں خون ہوتا ہی نہیں کہ اس کے اِخراج (یعنی خارج کرنے ) کی حاجت ہو،غیردَمَوی (یعنی جس میں خون نہ ہو) جانوروں میں ہمارے یہاں صِرْف یہی دو حلال ہیں لہٰذا صِرْف یِہی بے ذَبح کھائے جاتے ہیں ۔ شافِعِیَّہ وغیرہُم کے نزدیک کہ اور دریائی جانور بھی کُل یابعض حلال ہیں وہ انھیں بھی بے ذَبْح جائز جانتے ہیں کہ دریا کے کسی جانور میں خون نہیں ہوتا۔ (فتاوٰی رضویہ ج۲۰ ص ۳۳۵ )

مچھلی کاخون پاک ہے یا ناپاک؟

سُوال:
مچھلی کاخون پاک ہے یا ناپاک؟ جواب: پاک اورناپاک کامسئلہ تو اُس وَقْت کھڑا ہو گا جبکہ مچھلی میں خون بھی ہو، مچھلی کے اندر تو خون ہی نہیں ہوتا! سیاہی مائل سُرخ گاڑھا سا جومواد نکلتاہے وہ خون نہیں ہے !

مچھلی کا ہر جُز پاک ہے

سُوال:
مچھلی کی کون کون سی چیزیں ناپا ک ہوتی ہیں ؟ جواب: مچھلی میں کوئی بھی چیز ناپا ک نہیں ۔

سوکھی مچھلی کھاناکیسا؟

سُوال: خشک مچھلی حلال ہے یا حرام؟ جواب: حلال ہے البتّہ اِس میں بدبُو ہوتی ہے اب بدبُو کس نوعیّت کی ہے آیا عارِضی (Temporary) ہے یا دائمی (Long Lasting) اِسی پر مُمانَعت ہونے نہ ہونے کا دارو مدار ہے۔ یادرہے! جس آدمی کے منہ یا بدن سے بد بو آتی ہو اُسے مسجد میں جانا حرام اور جماعت میں شامل ہونا مَمنُوع ہے۔

باسی مچھلی کھاناکیسا؟

سُوال:
باسی مچھلی کھاناکیسا؟ جواب: اگر ابھی سڑی نہیں ہے تو کھا نے میں حَرَج نہیں البتّہ سڑی ہوئی مچھلی یا گوشت نہیں کھا سکتے۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1539 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’ فیضانِ سنّت ‘‘ جلد۱ صَفْحَہ327پر ہے : گوشت سڑگیا تو اس کا کھانا حرام ہے۔ خراب ہونے کی علامت یہ ہے کہ اُس میں پَھپُھوندی، بدبُو یا کھٹّی بُو پیدا ہوجاتی ہے۔ اگرشوربہ ہوتو اُس پر جھاگ بھی آجاتا ہے۔دالیں ، کھچڑا اورٹماٹریا کھٹائی والا سالن جلد خراب ہوتا ہے۔

تازہ اورباسی مچھلی کی پہچان

سُوال:
کیاتازہ اورباسی مچھلی کی کوئی پہچان بھی ہے؟ جواب: تازہ مچھلی رونقدار اورچمکدار سی ہوتی اور اُس کی آنکھ کے ڈھیلے اُبھرے ہوئے ہوتے ہیں ، مچھلی کو ہاتھ کی انگلی سے دبا کر دیکھ لیجئے کہ نرم تو نہیں پڑ گئی ، تازہ مچھلی کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ اُس کے گلپھڑے گہرے لال رنگ کے ہوں گے مگرکھول کر غور سے دیکھنا ہو گا کیونکہ مُجرِمانہ ذِہْن کے مچھلی فروش دھوکا دینے کیلئے آج کل گلیپھڑوں پر لال رنگ یا خون لگا دیتے ہیں ۔گلپھڑے پیلے ہوں ، کھال بے رَونق سی ہو گئی ہو،گوشت نَرْم پڑ گیا ہو، بدبو زیادہ ہو اور آنکھیں دھنسی ہوئی ہوں تو سمجھ لیجئے کہ مچھلی باسی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن