دوسری وعید، اپنی وصیت میں خیانت کرنا بُرے خاتمے کا سبب ہے:
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maal e Virasat main Khiyanat na Kijiay | مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے

book_icon
مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے

وارث کو)  نقصان پہنچائیں ، تو ان کے لئے جہنم کی آگ واجب ہوجاتی ہے۔ ([1] )

دوسری وعید، اپنی وصیت میں  خیانت کرنا بُرے خاتمے کا سبب ہے:

                                                حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور اقدس  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا:  ’’ کوئی آدمی ستّر برس تک جنتیوں  جیسے عمل کرتا رہتا ہے پھر اپنی وصیت میں  خیانت کر بیٹھتا ہے تو اس کا خاتمہ بُرے عمل پر ہوتا ہے اور وہ جہنم میں  داخل ہوجاتا ہے اور کوئی شخص ستّر برس تک جہنمیوں  جیسے عمل کرتا رہتا ہے پھر اپنی وصیت میں  انصاف سے کام لیتا ہے تو اس کاخاتمہ اچھے عمل پر ہوتا ہے اور وہ جنت میں  داخل ہوجاتا ہے۔ ([2] )

دوسرا گناہ، مستحق وارث کو اس کا حصہ نہ دینا:

                                                 دوسرا بڑ اگناہ یہ ہے کہ کئی صورتوں میں  جہالت کی وجہ سے اورکئی جگہ غفلت کی وجہ سے اور کئی جگہ ظلم کی وجہ سے مستحق وارث کو اس کا حصہ نہیں  دیا جاتا جیسے بہت سی صورتوں  میں  بہنوں  یابھائیوں  یا نانی، دادی، دادا کا وراثت میں  حصہ بن رہا ہوتا ہے لیکن لاعلمی کی وجہ سے نہیں  دیا جاتا اوریونہی ماں  کا حصہ بنتا ہے لیکنغفلت کی وجہ سے نہیں  دیا جاتا جبکہ ظلما ًنہ دینا تو واضح ہی ہے۔ ان صورتوں  کے حوالے سے ہمیں  غور کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں  اور ہمارے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان سب سے مقدم ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں  کہ ہمارا دین ہمیں  کیا حکم دے رہا ہے۔

میراث سے محروم کرنے کی وعیدیں :

                                                وارث کو اس کا حصہ دینا اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت ہے جبکہ اسے محروم کر دینا کافروں  کا طرزِ عمل، احکامِ الٰہی کی صریح خلاف ورزی اورجہنم میں  لے جانے والا عمل ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے:

 ’’  وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ (۱۹) وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ (۲۰)   ‘‘   ([3] )

ترجمۂکنزُالعِرفان: اور میراث کا سارا مال جمع کرکے کھاجاتے ہو۔ اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو۔

                                                اورمیراث کے احکام کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

تِلْكَ  حُدُوْدُ  اللّٰهِؕ-وَ  مَنْ  یُّطِعِ  اللّٰهَ  وَ  رَسُوْلَهٗ  یُدْخِلْهُ  جَنّٰتٍ  تَجْرِیْ  مِنْ  تَحْتِهَا  الْاَنْهٰرُ  خٰلِدِیْنَ  فِیْهَاؕ-وَ  ذٰلِكَ  الْفَوْزُ  الْعَظِیْمُ (۱۳) وَ  مَنْ  یَّعْصِ   اللّٰهَ  وَ  رَسُوْلَهٗ  وَ  یَتَعَدَّ  حُدُوْدَهٗ  یُدْخِلْهُ  نَارًا  خَالِدًا  فِیْهَا   ۪-  وَ  لَهٗ  عَذَابٌ  مُّهِیْنٌ۠ (۱۴)   ‘‘  ([4] )



[1]    ترمذی، کتاب الوصایا عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، باب ما جاء فی الضرار فی الوصیّۃ، ۴ / ۴۱، الحدیث: ۲۱۲۴۔

[2]         ابن ماجہ،کتاب الوصایا،باب الحیف فی الوصیّۃ،۳ / ۳۰۵،الحدیث: ۲۷۰۴۔

[3]      فجر: ۱۹-۲۰۔

[4]     النساء: ۱۳-۱۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن