دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maal e Virasat main Khiyanat na Kijiay | مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے

book_icon
مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے

تَتْرُکَھُمْ عَالَۃًَ یَّتَکَفَّفُوْنَ النَّاسَ ‘‘  تیرا اپنے ورثاء کو غنی چھوڑنا اس سے بہتر ہے کہ تو انہیں  محتاج چھوڑے کہ وہ لوگوں  کے سامنے ہاتھ پھیلائیں ۔ ([1] )

تقسیمِ میراث کے 7    فوائد و برکات:

                                                دین ِاسلام نے مسلمانوں  کو جو بھی احکامات اور اصول و قوانین دئیے سبھی دنیا و آخرت کی بے شمار بھلائیوں ، برکتوں ، رحمتوں  اور فوائدکے حامل ہیں ، یہاں  اسلامی اصول و قوانین کے مطابق میراث تقسیم کرنے کے 7 اُخروی اور دُنْیَوی فوائد و برکات ملاحظہ ہوں :  

 (1) …شرعی احکام کے مطابق میراث تقسیم کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔

 (2) …میراث کے شرعی احکام پر عمل کرنے والا جنت کا حق دار ہوتا اور جہنم کے رُسوا کن عذاب سے بچ جاتا ہے اور یہ بہت بڑی اُخروی کامیابی ہے۔

 (3) …تقسیمِ میراث کے اسلامی احکام پر عمل کرنے سے اگر دوسروں  کو ترغیب ملے تو جو اس ترغیب کا سبب بنے اسے دوسروں  کے عمل کا بھی اجر ملتا ہے۔

 (4) …شرعی قوانین کے مطابق میراث میں  ملنے والا مال حلال ہوتا ہے اور حلال مال سے کی جانے والی مالی عبادتیں  قبول ہوتی ہیں  اوران کا قبول ہو جانا بہت بڑا اُخروی سرمایہ ہے۔

 (5) …شرعی اُصولوں  کے مطابق میراث تقسیم کرنے سے دولت کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے ورنہ عموماً لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں ۔

 (6) …کمزور عزیز و اَقارب، عورتوں  اور بچوں  کووراثت سے ان کا حصہ دینا ان کی خیرخواہی کرنے کی بھی ایک صورت ہے اور مسلمان کی خیر خواہی دین کا ایک بنیادی مقصد ہے، نیز اس سے ان کی دعائیں ، ہمدردی اور محبت بھی ملتی ہیں ۔

 (7) …شریعت کے مطابق میراث تقسیم کرنے والا ظالموں  اور غاصبوں  کی صف میں  شامل ہونے، وارثوں  کی دشمنی، بغض و حسد اور لوگوں  کے طعن و تشنیع سے بچ جاتا ہے۔

میراث تقسیم نہ کرنے کے7 نقصانات:

                                                جس طرح اسلامی احکام کے مطابق میراث کا مال تقسیم کرنے کے کثیر اُخروی اور دُنیوی فوائد وبرکات ہیں ، اسی طرح شریعت کے مطابق میراث تقسیم نہ کر نے کے دنیا و آخرت دونوں  میں  بہت سے نقصانات بھی ہیں ، یہاں  ان میں  سے 7نقصانات ملاحظہ ہوں :

 



[1]     بخاری، کتاب الفرائض، باب میراث البنات، ۴ / ۳۱۶، الحدیث: ۶۷۳۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن