30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارے معاشرے میں بیٹیوں اور بہنوں کو میراث سے ان کاحصہ نہ دینا بھی عام ہوتا جا رہا ہے حالانکہ باپ کے مال میں بیٹیوں کاحق قرآنِ مجید کی نصِ قطعی سے ثابت ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ لڑکیوں کو حصہ نہ دینا حرامِ قطعی ہے،لہٰذا اگر والدین نے وصیت وغیرہ کے ذریعے بیٹیوں کو ان کے حصے سے محروم کر دیایا بیٹوں نے بہنوں کو ان کا حصہ دینے کی بجائے سارا مال آپس میں تقسیم کر لیا، یا ان کا حصہ کسی غیر ِوارث کودیدیا تویہ ضرورظلم ہے اور ایسے لوگوں پر توبہ کے ساتھ ساتھ بیٹیوں اور بہنوں کو ان کا حصہ لوٹا دینا لازم ہے اور ان کا یہ عذر کرنا غلط ہے کہ لڑکی کی شادی دھوم دھام سے کردی تھی،اس لئے وہ میراث کی حق دار نہیں ہے۔
چوتھی غفلت،بیٹیوں اور بہنوں سے وراثت کا حصہ معاف کروالینا:
وراثت ایک ایسا مالی حق ہے جو لازمی طورپر وارث کی ملکیت میں آجاتا ہے، وہ اسے بہر صورت لینا ہی ہے،نہ اسے معاف کر سکتا ہے اور نہ ہی اس سے معاف کروایا جا سکتا ہے۔ہمارے ہاں بعض اوقات وراثت کی حق دار عورتیں جیسے بیٹیاں اور بہنیں اپنا حصہ لینے کی بجائے معاف کر دیتی ہیں اور بعض اوقات دیگر رشتہ دار انہیں اپنا حصہ معاف کر دینے کا کہتے اور ا س پر زور دیتے ہیں ۔ یہ دونوں صورتیں غلط ہیں ، معاف کرنے یا کروانے سے ان کا حصہ ختم نہیں ہوگا،مردوں پر لازم ہے کہ وہ حق دار عورتوں کو ان کا حصہ دیں اور عورتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کو اپنے قبضے میں لیں ،البتہ اگر اپنے حصۂ وراثت پر قبضہ کرنے کے بعد کسی جبر و اِکراہ اور زور زبردستی کے بغیر محض اپنی خوشی سے کسی دوسرے وارث کو اپنا حصہ دینا چاہیں تو اس کا اختیار انہیں حاصل ہے۔
پانچویں غفلت، بیوہ دوسری شادی کرلے تو اُسے پہلے شوہر کی میراث سے حصہ نہ دینا:
جو عورت شوہر کے انتقال کے وقت اس کے نکاح یا اس کی عدت میں ہو وہ اپنے شوہر کی وارث ہے، پھر اگرچہ وہ عدت پوری ہونے کے بعد دوسری شادی کرلے جب بھی اس کا حقِ وراثت باقی رہتا ہے،ختم نہیں ہوجاتا۔ہمارے ہاں دوسری شادی کر لینے کی وجہ سے بیوہ کو اس کا حصہ نہیں دیاجاتا،یہ حکمِ الٰہی کی صریح خلاف ورزی اور ناجائز و حرام ہے اور ا س سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔
چھٹی غفلت،زندگی میں والدین سے جائیداد تقسیم کرنے کا جبری مطالبہ کرنا:
زندگی میں ہرشخص اپنے مال اور اس میں تصرف کرنے کا مالک ہے،وہ جس کو جتنا چاہے دے سکتا ہے کیونکہ یہ دینا بطورِ میراث نہیں ،وراثت تو مرنے کے بعد تقسیم ہوتی ہے، البتہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اولاد کے درمیان اپنی تقسیم کرنا چاہتا ہے توسب بیٹے، بیٹیوں کو برابر برابر دینا افضل ہے اور اگر اولاد میں کوئی علمِ دین سیکھنے اور دینی خدمت میں مشغول ہے تو اسے دوسروں سے زیادہ دے سکتے ہیں ۔ہمارے ہاں اولاد اپنے والدین کو اس بات پر مختلف طریقوں سے مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کر دیں ، ان کا یہ جبری مطالبہ ناجائز ہے کیونکہ یہ والدین کی دل آزاری کا سبب ہے جو کہ ناجائز وگناہ ہے۔
ساتویں غفلت، والدین کواولاد کی وراثت سے حصہ نہ دینا:
اولاد کے انتقال کے وقت اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں زندہ ہیں تو وہ بھی اپنی اولاد کے وارث ہیں اوراس کے ترکہ سے حصہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع