دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Lohe Ko Gunahgar Kehna Kaisa | لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

book_icon
لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

میّت کے ساتھ پیسے دَفن کرنا کیسا؟

سُوال : ہمارے یہاں ملتان میں ایسا ہوتا ہے کہ جب میّت کودیکھنے لوگ آتے ہیں تو کوئی میّت کے سرہانے 10 روپے  رکھتا ہےتو کوئی 30 روپے رکھتا ہے ، پھر جب میّت کو دَفناتے ہیں تو وہ سب پیسے بھی قبر میں رکھ دیتے ہیں ، ایسا کرنا کیسا؟

جواب :   اَسْتَغْفِرُ اللہ! یہ تو مال ضائع کرنا ہوا اور مال ضائع کرنا حرا م ہے۔ ([1]) اس لئے وہ پیسے قبر میں نہ رکھے جائیں۔  جو لوگ اس طرح میّت کے سرہانے پیسے رکھتے ہیں ان کا کیا تصور ہوتا ہے مجھے نہیں معلوم۔ البتہ اگر اس نیّت سے پیسے رکھتے ہیں کہ ان پَیسوں سے کوئی چیز لے کر میّت کو ایصالِ ثواب کیا جائے تو ٹھیک ہے۔ مختلف اقوا م میں طرح طرح کے رَواج ہیں ، ان میں سے جو ناجائز رواج ہیں انہیں ختم کرنا چاہیے اور بہار شریعت کے چوتھے حصّے میں موجود کفن دفن کا طریقہ اپنانا چاہیے۔ ایصالِ ثواب کے لئے جو تیجہ ، دسواں ، چالیسواں ، برسی یا ہر جمعرات کو فاتحہ دِلائی جاتی ہے یہ سب جائز ہے جب  تک ان میں کوئی ایسا کام شامل  نہ کیا جائے جو شریعت سے ٹکراتاہو۔ ([2])

نماز میں صِرف سُورۂ فاتحہ اور سُورۂ اِخلاص پڑھنا کیسا؟

سُوال : اگر دیگر سُورتیں یاد نہ ہوں تو کیا صِرف سُورۂ فاتحہ اور سُورۂ اِخلاص نماز میں پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟([3])

جواب : یہ سُورتیں پڑھنے سے واجب تو ادا ہوجائے گا ، لیکن دوسری صورتیں بھی یاد کریں۔ اگر اَلتَّحِیَّاتْ یاد نہیں ہے تو وہ بھی یاد کرنا ضروری ہے ، کیونکہ  اَلتَّحِیَّاتْ پڑھنا واجب ہے ، اس لئے اَلتَّحِیَّاتْ   کا یاد ہونا بھی واجب ہے۔ ([4])  یوں ہی دُعائے قُنوت بھی واجب ہے۔ ([5]) آپ 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کرلیں۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ  بہت ساری غلطیاں دور ہوں گی اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔


 

 



[1]    بہار شریعت ، ۱ / ۸۱۶ ، حصّہ : ۴ ۔

[2]    بہار شریعت ، ۱ / ۸۲۱-۸۲۲ ، حصّہ : ۴ ۔

[3]    یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیر اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[4]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۱۸ ، حصّہ : ۳۔

[5]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۱۸ ، حصّہ : ۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن