30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نعمت جھٹلاؤ گے)۔ یہاں دونوں سے کون مراد ہیں؟ (SMS کے ذریعے سُوال)
جواب : اِس آیت میں دونوں سے مُراد انسان اور جنات ہیں۔ ([1])
میک اَپ کِیا ہوا ہو تو وُضو ہوجاتا ہے؟
سُوال : اگر میک اَپ کِیا ہوا ہو تو وُضو ہوجاتا ہے؟ (سوشل میڈیا کے ذریعے سُوال)
جواب : اگر کوئی ایسی چیز ہے جس کا جِرم یا تہہ جمی ہوئی ہے اور پانی اس کے نیچے نہیں بہتا تو وُضو نہیں ہوگا۔ ([2]) اگر بالکل تیل کی طرح چپڑی ہوئی ہے جس کی تہہ نہیں ہے اور پانی بہہ جاتا ہے تو وُضو ہوجائے گا۔ اگر گھی کی تہہ جمی ہوئی ہے تو وُضو نہیں ہوگا ، کیونکہ اس کے نیچے پانی نہیں بہے گا ، البتہ اگر گھی بھی تیل کی طرح ہے اور جما ہوا نہیں ہے تو وُضو ہوجائے گا۔ کوئی ایسی چیز اعضائے وُضو پر نہیں ہونی چاہیے جس کا جسم ہو اور وہ اُکھڑتی ہو جیسے پپڑی اُکھڑتی ہے۔([3])
TV کے ذریعے بیعت کرنا کیسا؟
سُوال : آپ جو TVپر بیعت کرواتے ہیں اس کے ذریعے میں آپ سے بیعت ہوگیا ہوں ، اب میں اپنے گھر والوں کو بھی بیعت کروانا چاہتا ہوں ، اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
جواب : مَدَنی چینل کے ذریعے جو بیعت Live (یعنی براہِ راست) کروائی جاتی ہے وہ بیعت دُرُست ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں اور بھی اَفراد ہیں اور وہ بھی اُس وقت بیعت کے الفاظ دہرائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ وہ بھی بیعت ہوجائیں گے۔ البتہ جو نابالغ ہیں ان کے والد یاسرپرست جب اجازت دیں گے تو ان کی بھی بیعت ہوجائے گی۔ ([4]) ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ ان کے نام لکھ کر مَدَنی چینل کو بھیج دیں کہ ان سب کو بیعت کروانا ہے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ انہیں بیعت کرلیا جائے گا۔
[1] تفسیر عبد الرزاق ، پ۲۷ ، الرحمٰن ، تحت الآیة : ۱۳ ، ۳ / ۲۶۹۔
[2] فتاویٰ ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الاول فی الوضوء ، ۱ / ۵ ۔ مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۱۷۵ ۔
[3] فتاویٰ ھندیة ، کتاب الطھارة ، الباب الاول فی الوضوء ، ۱ / ۵۔ فتاویٰ رضویہ ، ۱ / ۲۸۹-۲۹۰ ۔
[4] سبع سنابل ، سنبله ھفتم ، ص۲۰۳۔ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۲۳۴ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع