دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Lohe Ko Gunahgar Kehna Kaisa | لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

book_icon
لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

طرف دِلائی جائے ، نیز اس حوالے سے مُطالعہ بھی کیا جائے ، اس سے کام  جلدی بنے گا اور اللہ پاک کی طرف توجہ ہوتی چلی جائے گی۔ ایک تو ہماری روزی کے ٹھکانے نہیں ہیں ، بعض  اوقات بندہ جس چیز کو حلال سمجھ رہا  ہوتا ہے وہ حلال نہیں ہوتی۔ پھر صحبت کے بھی اثرات ہوتے ہیں  کیونکہ بعض اوقات صحبت  اچھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اللہ پاک سے توجہ ہَٹ جاتی ہے اور دل پر زَنگ اور میل  جَم جاتا ہے۔ پھر بازاروں کا گندا ماحول بھی اپنا رنگ دِکھاتا ہے ، بلکہ   گھر کا ماحول بھی کون سا اچھا ہوتا ہے۔ اس سب کے ساتھ بندہ گناہوں بھرے  چینلز بھی دیکھتا رہے  اور پھر کہے کہ اللہ پاک کی طرف توجہ بھی  رہے تو یہ بڑا مشکل ہے۔ بندے کو چاہیے کہ ان سب چیزوں کو چھوڑ کر  توبہ کرکے  اللہ پاک کی طرف  رُجوع لائے اور بس یہ ذہن بنا لے کہ “ اللہ دیکھ رہا ہے۔ “  حقیقت بھی یہی ہے کہ “ اللہ دیکھ رہا ہے۔ “ یہ ذہن بنانے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ توجہ  نہیں ہٹے گی۔

نیکی کرنے کے بعد مغفرت کی لالچ رکھنا کیسا؟

سُوال : جب کوئی نیک عمل کرتے ہیں  مثلا ًصدقہ یا خیرات کرتے ہیں  یا سرکار  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا نامِ مبارک آتاہے  تو صحیح آداب کے ساتھ نام لیتے ہیں ،  ان سب نیکیوں کے بعد اگر دل میں یہ خیال  رکھا کہ اللہ پاک مغفرت فرمادے تو کیا یہ چیز لالچ میں شمار ہوگی اور ایسی نیکی کا اجر ملے گا؟ (سوشل میڈیا کے ذریعے سُوال)

جواب :   ہر لالچ بری نہیں ہوتی۔ اچھی نیت سے نیکی کریں گے تو ثوا ب بھی ملے گا اور اللہ پاک بھی  راضی ہوگا۔ اگر نیت اچھی نہیں ہوگی تو ثواب کیسے ملے گا!اس لئے  اچھی نیت سے ہی  اعمال  بجا لانے ہوتے ہیں  اور ایسی لالچ تو اچھی ہے ،  یہ جتنی بڑھے اتنی اچھی ہے کہ “ اللہ پاک مجھے اجر و ثواب عطا کرے ، میری مغفرت بھی فرمائے ، مجھے گناہوں سے بھی بچائے ، مجھے جہنم سے بھی  آزادی دے اور جنت میں بے حساب داخلہ نصیب کرے “ ایسی سوچ ہونی چاہیے۔

 “ دونوں “ سے مراد کون؟

سُوال : سورۂ رحمٰن کی آیت مبارکہ ہے : ( فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۳) )  ([1]) (ترجمۂ کنز الایمان : تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی


 

 



[1]     پ۲۷ ، الرحمٰن : ۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن