30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ بھی قول ہے کہ خاموشی عالِم کا وَقار اور جاہِل کا پردہ ہے۔ ([1]) خاموشی میں بغیر سلطنت کی ہیبت ہے۔ ([2]) خاموش طبیعت آدمی کا رُعْب ہوتاہے ، جوبولا چلا جارہا ہوتا ہے اس کا رُعْب اُٹھ جاتا ہے ، بلکہ کبھی اِس سیر کو کوئی سوا سیر ٹکر جائے تو ایک کی دس بھی سناتا ہے اور پھر کیس خراب ہوجاتا ہے۔ بہرحال! ایک چُپ 100 سُکھ!
سُوال : آپ نے گزَشتہ دِنوں یہ دُعا فرمائی تھی : “ یا اللہ! جو 7 ، 8 اور 9 تاریخ کو مَدَنی قافلے میں سفرکرے اِسے اُس وقت تک موت نہ دینا جب تک وہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا دِیدار نہ کرلے۔ “ اَلْحَمْدُلِلّٰہ میں نے بھی مَدَنی قافلے میں سفر کی نیّت کی تھی اور اسی ر ات مجھے خواب میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کی زِیارت نصیب ہوئی! میں نے دیکھا کہ ہم بہت سارے بچےّ ایک جگہ کھڑے ہوئے تھے اور سامنے Stage پر پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم تشریف فرما تھے۔ (جواد بن محمد شہزاد۔ طالبِ علم مدرسۃ المدینہ)
جواب : مَاشَآءَ اللّٰہ ! آپ کو بہت بہت مُبارک ہو کہ سرکار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا اور آپ کو اپنا جَلوَہ دِکھایا۔ یہ بہت بڑی سعادت اور خوش بختی ہے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا جَلوَہ نظر آجائے۔
کیا ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا “ تَوَکُّل “ ہے؟
سُوال : کیا ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا تَوَکُّل ہے؟ نیز ہر کام میں ہماری توجہ اللہ پاک کی طرف رہے ، یہ عادت کس طرح بن سکتی ہے ؟
جواب : ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنا کہ خود ہی روزی پہنچ جائے گی ، اس کی مُمانَعت ہے۔ بندہ کوشش کرے اور بھروسا اللہ پاک پر رکھے کہ وہ عطا کرے گا ، کوشش ترک نہ کرے ، کوشش کرنا تَوَکُّل کے خِلاف نہیں ہے۔ ([3]) جہاں تک بات ہے کہ ہر کام میں اللہ پاک کی طرف توجہ کیسے رہے تو اس کے لئے ایسی صحبت ضروری ہے جس میں بار بار ہماری توجہ اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع