30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘ میں یہ قصّہ لکھا ہے کہ ایک بُزُرگ کسی جگہ دعوت پر تشریف لے گئے تو لوگ آپس میں باتیں کرنے لگے کہ ’’ابھی تک فلاں نہیں آیا‘‘ دوسرا کہنے لگا کہ ’’وہ موٹا ہے ، سُسْت ہے ، اس لئے ابھی تک نہیں پہنچا‘‘وہ بُزُرگ اُٹھ گئے اور فرمایا کہ میں تو یہاں کھانا کھانے آیاتھا ، لیکن یہاں تو مُردار کا گوشت کھایاجارہا ہے ، یعنی مَعَاذَ اللہ غیبت کی جارہی ہے ، اس کے بعد آپ اٹھ کر تشریف لے گئے۔ ([1]) آج کل تو پتا نہیں کیا کیا ہوتا ہوگا!خوب بُرائیاں کرتے ہوں گے ، لوگوں کی پولیں کھولتے ہوں گے اور اُلٹی سیدھی تنقیدیں کرتے ہوں گے۔ بعض اوقات ایسا کرنے والے بڑے بوڑھے ہوتے ہوں گے جن کی بات کاٹنے کی کوئی ہمت بھی نہیں کرتا ہوگا۔
شادی کے موقع پر فُضُول سُوالات سے بچنے کا حَل
سُوال : بعض اوقات جب خاندان میں شادی کا سلسلہ ہوتا ہے تو اس قسم کے سُوالات ہوتے ہیں : “ لڑکی والوں نے کیا دیا؟ فرنیچر دکھاؤ ، برتن دکھاؤ ، سونا دکھاؤ ، اور بھی کچھ دیا ہے یا صرف یہی ہے؟ ‘‘ اتنے سُوالات کی بوچھاڑ ہوتی ہے کہ بندے کو گھبراہٹ ہوجاتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے کوئی روحانی علاج بتادیجئے۔ (نگرانِ شوریٰ حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری)
جواب : حدیثِ مبارکہ ہے : “ مَنْ صَمَتَ نَجَا “ یعنی جو چُپ رہا اس نے نجات پائی۔ ([2]) کاش! قفلِ مدینہ لگارہے۔ بعض بے چارے واقعی اِتنا بول رہے ہوتے ہیں کہ بول بول کرخودہی پریشان ہوجاتے ہوں گے ، خاموشی اختیارکی جائے ، احادیثِ مبارکہ میں بھی خاموشی کی تاکید آئی ہے۔ بخاری شریف کی ایک حدیث کا حصّہ ہے : جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اچھی بات کرے یاچُپ رہے۔ ([3])جو لوگ اس طرح کے سُوالات کرتے ہیں ہوسکتا ہےکہ شیطان ان کو بہکا تاہو کہ “ یہ سب اچھی باتیں ہیں جو میں کررہا ہوں “ یہ بھی ممکن ہے ، اللہ بہتر جانے۔ بہرحال! خاموشی میں وَقار ہے ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع