دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Lohe Ko Gunahgar Kehna Kaisa | لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

book_icon
لوہے کو گناہ گار کہنا کیسا؟

نماز کے دوران اِتنی آواز سے تلاوت کرنا کہ  دوسروں کو آواز پہنچے کیسا؟

سُوال : نماز کے دوران برابر میں  نماز پڑھنے والوں کی تلاوت یا تسبیح کی آواز سے نماز میں خلل ہوتا ہے ، یہ ارشاد فرمائیے کہ کتنی آواز سے پڑھنا چاہیے؟ (سید فیصل کا سُوال)

جواب : اِتنی آواز سے پڑھنا ضروری ہے کہ خود اپنے کان سُن سکیں۔ ([1]) رہی بات دوسروں کو آواز پہنچنے کی تو اس کے مسائل ہیں۔ اگرسِرِّی نماز جیسے عصر کی نماز میں (امام نے) اتنی بلند آواز سے قر اءت  کی  جو پچھلی صف کے لوگوں نے سُن لی تو یہ  واجب ترک ہوا ، اس صورت میں  نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔ ([2]) اگر اتنی آوازنہیں ہے ، لیکن اطراف میں لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے تو آہستہ پڑھنا چاہیے۔ اَلتَّحِیَّاتْ وغیرہ بھی آہستہ پڑھنا سنت ہے۔ ([3]) آہستہ آواز سے پڑھنے کی مشق کرنی چاہیے تاکہ دوسروں تک آواز نہ پہنچے۔

خانۂ کعبہ کا چکر گھڑی کے چکر کے اُلَٹ کیوں؟

سُوال : ہم لوگ خانہ کعبہ کے طواف میں اُلٹا چکّر کیوں لگاتے ہیں ، جس طرح گھڑی کی سُوئیاں گھومتی ہیں اس رُخ پر سیدھا طواف کیوں نہیں کرتے؟

جواب : کعبے کے گرد چکّر لگانا عبادت ہے ، جبکہ گھڑی کا دوسرے رُخ پر چلنا لوگوں کی ایجاد ہے۔ شریعت نے ہمیں طواف کا طریقہ یہ بتایاہے کہ کعبہ ہمارے دل کی جانب ہویہی سیدھا ہے ، چاہے وہ گھڑی کے اُلَٹ ہی ہو۔ ([4])  یہ ہمیں اللہ اور رسول نے حکم دیا ہے۔ نماز میں پہلا سلام سیدھے ہاتھ کی طرف پھرتا ہے۔ ([5]) جو حکمِ شریعت ہے اس پر ہم عمل کرتے ہیں۔


 

 



[1]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۱۱-۵۴۴ ، حصّہ : ۳۔

[2]    فتاویٰ رضویہ ، ۵ / ۲۵۱ ۔

[3]    المبسوط ، کتاب الصلاة ، کیفیة  الدخول فی الصلاة ، ۱ / ۱۲۹۔

[4]    مناسک ملا علی قاری ، باب انواع الاطوفة واحکامھا ، فصل فی واجبات الطواف ، ص۱۵۳۔ بہار شریعت ، ۱ / ۱۰۴۹ ، حصّہ : ۶۔

[5]    بہار شریعت ، ۱ / ۵۳۵ ، حصّہ : ۳ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن