دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Lambi Umer Pane Ka Nuskha | لمبی عمر پانے کا نسخہ

book_icon
لمبی عمر پانے کا نسخہ
            
دُلہْے کی عمر صرف چھ دن باقی رہ گئی ہے! یہ سُن کر حضرتِ سَیِّدُنا داؤد علیہ السّلام رنجیدہ ہو گئے،اس واقعے کو سات ماہ گزر گئے مگر وہ نوجوان فوت نہ ہوا، اسی دوران ملک الموت علیہ السّلام آئے تو حضرتِ سَیِّدُنا داؤد علیہ السّلام نے فرمایا: اے ملک الموت! وہ نوجوان ابھی تک زندہ ہے! ملک الموت علیہ السّلام نے جواباً کہا:جب میں نے چھ دن کے بعد اُس کی روح قبض کرنی چاہی تو اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا:اے ملک الموت! میرے بندے کو چھوڑ دو کیونکہ جب یہ (حضرتِ) داؤد ( علیہ السّلام ) کے پاس سے ہو کر باہر نکلا اور اس نے ایک لاچار فقیر کو پایا تو اس کو اپنی زکوٰۃ دے دی، اس محتاج نے خوش ہوکر اس کو درازیِ عمر بِالْخیر اور جنّت میں (حضرتِ) داؤد ( علیہ السّلام ) کاپڑوسی بنائے جانے کی دُعا دی، میں نے دعا قبول فرما لی اور اس نوجوان کے لئے اُن چھ دن کو 60سال لکھ دیا اور مزید دس سال بڑھا دیئے اور اس کے لئے جنّت میں (حضرتِ) داؤد ( علیہ السّلام ) کا پڑوس بھی لکھ دیا، لہٰذا تم یہ (70سالہ) مدّت پوری ہونے سے پہلے اس کی روح قَبْض مت کرنا۔ (قرۃ العیون مع الروض الفائق، ص398) اللہ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم اے عاشقانِ رسول! اس رحمت بھرے واقعے سے ہمیں بے شمار مدنی پھول چُننے کو ملے مثلاً *بزرگوں کی زیارت بہت بڑی سعادت کی بات ہے * پہلے کے لوگ بزرگوں کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے تھے جیسا کہ وہ دلْہا حضرتِ داؤد علیہ السّلام کی بارگاہ میں حاضر ہوا * صدقہ و خیرات کرنے سے عمر بڑھتی ہے * جسے خیرات دی جائے اگر وہ خوش دِلی سے دُعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے * دوسرے کی زبان سے نکلی ہوئی دُعا ہمارے حق میں قبول ہوتی ہے ، اس حوالے سے اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن