30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس میں مدرسہ قائم رہا، مرورِ زمانہ کے ساتھ اس کے انتظامی امور میں کمزوری آگئی، مسجد سے متصل شمالی جانب ایک بڑا کمرہ ہے، غالباً مدرسہ اس میں قائم ہوگا، مگر اب یہ مسجد کے اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے اور اس میں مدرسے کے کوئی آثار نہیں، اس کی حالت بھی دگرگوں ہے، اس کمرے کا مشرقی دروازہ تو مولانا تاج الدین قادری رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار کی جانب کھلتاہے جبکہ شمالی دروازہ گلی میں ہے مگر اب یہ دروازہ مکمل بند ہے، اس سے آمد ورفت کا سلسلہ نہیں، (1)اب یہ مسجدمحکمہ ٔ اوقاف کے زیراہتمام ہے اوراس سے ملحقہ زمیں محکمہ ٔ ریلوےکے تحت ہے، اب اس زمین میں لوگوں نے گھربنا لیے ہیں جس کی وجہ سے مسجد آبادی میں چھپ گئی ہے ۔(2 )
وفات ونمازجنازہ
مولانا تاج الدین قادری رحمۃُ اللہ علیہ ایک کامیاب زندگی گزارکر 25شعبان1347ھ مطابق 6فروری1929ءکوبروزبدھ وصال فرماگئے، نمازجنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی کیونکہ آپ اپنی زندگی ہی میں لوگوں میں اپنے تقوے، خیرخواہی مسلم اور بزرگی کی وجہ سے معروف ہوچکے تھے، نمازجنازہ امام المحدثین مفتی سیدمحمددیدارعلی شاہ صاحب نے پڑھائی، نمازجنازہ میں غازی کشمیر علامہ شاہ ابو الحسنات سید محمد احمد قادری (3 )،
[1] راقم16 مارچ2022ء کو برادران اسلامی جناب محمدعالم عطاری اورمحمد رضا عطاری کے ہمراہ اس مسجد میں حاضرہوا، اوراس ساری کیفیت سے آگاہی ہوئی۔
[2] تذکرہ علماء اہل سنت وجماعت لاہور، ص 266 ...لاہورکے اولیائے سہرورد، ص 190
[3] امام المحدثین مفتی سید دیدار علی شاہ صاحب کے بڑے فرزند حضرت مفسرِ قرآن علامہ شاہ ابو الحسنات سید محمد احمد قادِرِی اَشْرَفی رحمۃُ اللہ علیہ 1314ھ مطابق1897ء کو الور، راجستھان ہند میں پیدا ہوئے اور 2شعبان 1380ھ مطابق 20جنوری1961ءمیں پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں وفات پائی، مزارِ داتا گنج بخش سیّد علی ہَجْویری کے قرب میں دفن ہونے کا شرف پایا۔ آپ حافظ، قاری، عالمِ باعمل، بہترین واعِظ، مجاز طریقت، خلیفہ اعلیٰ حضرت، بہترین ادیب، حاذق طبیب، مسلمانوں کے مُتَحَرِّک رہنما اور کئی کتب کے مُصَنِّف تھے۔ تصانیف میں تفسیر الحسنات (8جلدیں) آپ کا خوبصورت کارنامہ ہے۔ ( تذکرہ اکابراہلسنت، ص442 ...تفسیرالحسنات، 1/46)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع