30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابتدائیہ میں ان کانام مع القابات اس طرح ذکرکیا گیا ہے، اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، واقف حقیقت، مروج شریعت، مجددطریقت، حکیم امت، سندالمفسرین، استاذ المدرسین، خاتمۃ المحقق والمحدثین، زبدۃ العارفین، عمدۃ السالکین، ملک العلماء، ملاک الفضلاء، مظہر کلمات اللہ العلیا، حضرت مولانا پیر سید مہر علی شاہ قبلہ ٔ عالم گولڑوی۔(1 )
*مولانا تاج الدین احمدصاحب بذریعہ مکتوبات بھی پیرمہرعلی شاہ صاحب سے رابطے میں تھے، چنانچہ محرم 1344ھ میں آپ نے قبلہ عالم پیر مہر علی شاہ صاحب سے ایک سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب یوں عطافرمایا :
مخلصی فی اللہ مولوی تاج الدین صاحب حفظکم اللہ تعالیٰ! وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ ! محبت نامہ کاشفِ مافیہاہوا۔مخلصا، اتنا تو علماءِ ظواہر میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ علم غیب بالذات علام الغیوب کا خاصہ ہے اور انبیاء علیہم السلام کو بالواسطہ ہوتاہے۔ ( الایعلم من فی السمٰوٰت والارض الغیب الااللہ ) جملہ اولیٰ پر اور ( فلایظھرعلی غیبہ احداالامن ارتضیٰ من رسول ) قضیہ ثانیہ پر ناطق ہے۔اس باب میں لسان حقیقت کا بیان جو بمدارج برتر ہے۔ عقل وقیاس سے بغیر تعلّم کتب مدوّنہ مالک مقام احدیتہ الجمع ناممکن ہے۔جس کے حصول کے لئے کم ازکم ایک ہفتہ آپ کو سفر کرنا پڑے گا۔والسلام۔
والحمدللہ اوّلاوآخراوالصلوٰۃ السلام منہ باطناعلیہ ظاہراوآلہ وصحبہ اجمعین۔
دستخط قدس نمسط حضرت قبلہ عالم صاحب بقلم خود۔(2 )
[1] صد سالہ تاریخ انجمن نعمانیہ لاہور، ص 78
[2] مکتوبات طیّبات المعروف بمہرچشتیہ، ص 73
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع