دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Lahore Ke Hum Naam o Hum Zamana 3 Ulama e Karam | لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام

book_icon
لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام
            
قادیانی نے 22 جولائی 1900ء کو قبلہ عالم پیر سید مہر علی شاہ صاحب(1) اوردیگر86علماکو عربی میں تفسیر نویسی (تحریری مباحثے) کا چیلنج دے دیا۔ پیر مہرعلی شاہ صاحب نے 25 جولائی 1900ء کو جواب دیتے ہوئے 25 اگست 1900ء بمقام لاہور مقابلے کا چیلنج قبول کیا۔پیر صاحب اور دیگر علما 24 اگست لاہور پہنچ گئے، مگر مرزا قادیانی نہ آیا، جب اس کے آنے سے مایوسی ہوگئی تو 27 اگست کو شاہی مسجد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا اس میں دیگر علما کے ساتھ دار العلوم نعمانیہ کے مدرس حضرت مولانا ابوالفیض محمد حسن فیضی (2) رحمۃُ اللہ علیہ نے انعقاد جلسہ اور کاروائی مباحثہ کے بارے میں ایک تحریر سنائی اور اپنی پرزور تقریر میں تفصیلاً یہ بیان کیا کہ مرزا سے پہلے بھی دنیا میں کئی جھوٹے نبی، مسیح، مہدی ہونے کے دعویدارپیداہوئے مگرذلت وخواری ان کا مقدربنی، اس مردودکا بھی یہی ا نجام ہوگا،
[1] قبلۂ عالم، تاجدارِگولڑہ حضرت پیر سیّد مہر علی شاہ گیلانی رحمۃُ اللہ علیہ کی ولادت 1275ھ میں گولڑہ شریف (اسلام آباد، پنجاب) پاکستان میں ہوئی اور29 صفر 1356ھ کو وصال فرمایا، آپ کا مزار گولڑہ شریف میں زیارت گاہِ خاص وعام ہے۔ آپ جید عالمِ دین، مرجعِ علما، شیخِ طریقت، کئی کتب کے مصنف، مجاہدِ اسلام، صاحبِ دیوان شاعر اور عظیم ومؤثر شخصیت کے مالک تھے۔ (مہرِ منیر، ص61، 335 ... فیضانِ پیر مہر علی شاہ، ص4، 32) [2] مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت مولانا محمدحسن فیضی رحمۃُ اللہ علیہ چکوال (پنجاب) کے مشہور عالمِ دین، فاضل علومِ اسلامیہ، عربی ادیب و شاعر، مدرس جامعہ نعمانیہ لاہور، کئی کتب کے مصنف اور فتنۂ قادیانیت کی بھرپور انداز میں سرکوبی کرنے والے علمائے اہلِ سنّت میں شامل تھے۔ آپ کی پیدائش 1276ھ اور وصال 5رجب1319ھ کو ہوا، مزار مبارک بھی ضلع چکوال میں ہے، علّامۂ زمن حضرتِ مولانا فیضُ الحسن فیض رحمۃُ اللہ علیہ ( ولادت 1300ھ، وفات جمادی الاولیٰ 1347ھ)آپ کے صاحبزادے اور علمی جانشین تھے۔ (تذکرہ علمائے اہل سنت ضلع چکوال، ص96تا100 ... مولانا فیضی کا قصیدیہ مہملہ، ص2)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن