30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں شامل کرتے، جیساکہ مجلس انتظامیہ 1899ءاور1903ء میں مربی والیٔ ریاست بہاولپور(1) نواب محمد صادق خان عباسی(2)، نائب مربی رئیس اعظم وزیرآباد، کرنل راجہ محمد عطاء اللہ ، صدر ثانی رسالدار میجر پینشنر سردار بہادر سید امیر علی تھے جبکہ مجلس انتطامیہ کے اراکین میں میونسپل کمشنر لاہور چوہدری فیض بخش، مختار عدالت ہائے لاہور مولوی غلام مصطفی، منیجر ڈائمنڈ جوبلی اسکول لاہور مولوی علم الدین، مالک اخبار جعفرزٹلی لاہور(3) ملا محمد بخش (4)وغیرہ شامل تھے، بعد میں آپ کی کوششوں سے والی افغانستان امیر
[1] ریاست بہاولپور کی بنیاد 1690ء میں بہادر خان عباسی دوم نے رکھی۔ 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد اس ریاست نے پاکستان سے الحاق کیا لیکن 1955ء تک اس کی ریاستی حیثیت برقرار رہی، یہ موجودہ ضلع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان پر مشتمل تھی۔
[2] نواب سر صادق محمد خان چہارم کی پیدائش 1861ءاور وفات 1899ء کوہوئی، آپ ریاست بہاولپور کے دسویں نواب تھے، لوگ نواب کی دین سے محبت اوررعایا کی خیرخواہی، مرشدسے لگاؤ کی وجہ سےمحبت کرتے تھے اورکہاکرتے تھے : پیر ہو تو غلام فرید جیسا اور مرید ہو تو صادق جیسا۔
[3] کرنل راجہ محمد عطاء اللہ ، سیدامیرعلی، چوہدری فیض بخش، مولانا غلام مصطفی اورمولاناعلم الدین صاحبان کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔
[4] خادم اسلام مولانا منشی محمد بخش چشتی حنفی صاحب دارالعلوم نعمانیہ کے استاذتھے، مسائل شرعیہ میں اعلیٰ حضرت کو استفتاء بھیجا کرتے تھے، جب تک جواب نہ آتا، بے چین رہتے، آپ کئی خوبیوں کے مالک تھے، پختہ خیال اورخالص عقیدے کے مسلمان تھے، انجمن سے ایک خاص محبت تھی ، سالانہ جلسوں میں انجمن کی شان میں خود بھی پرتاثیرنظمیں پڑھتے اوران کے صاحبزادے مولانا منشی ابو المعانی تاج الدین احمدتاج مجددی صاحب اپنی نظمیں سناتے تھے۔25جون 1937ء میں آپ کو نائب صدر انجمن بنایا گیا، اس زمانے میں آپ ماہنامہ ہنٹرلاہورکے ایڈیٹرومنیجرتھے، 9صفر1339ھ سے قبل آپ اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، آپ لاہورسے نکلنے والے اخبارجعفرزٹلی کے مالک بھی تھے، آپ کاوصال15ربیع الآخر1342ھ مطابق 25نومبر1923ء کو اس وقت ہواجب آپ نماز ظہر کا وضو فرما چکے تھے۔ (صدسالہ تاریخ انجمن نعمانیہ لاہور،ص 85، 182، 267، 317)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع