دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kuttay Kay Mutalliq Sharai Ahkam | کتے کے متعلق شرعی اَحکام

book_icon
کتے کے متعلق شرعی اَحکام

کے قریب  بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے اِرشاد فرمایا : )اس حوالے سے حدیثِ پاک میں یہ  بشارت بھی ہے کہ ”ہر تر جگر میں اجر ہے  ۔ “([1])

(امیر اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ارشاد فرمایا : ) جو کتے  باہر گھومتے پھرتے ہىں انہىں کھلانا بھی جائز اور کارِثواب ہے جىساکہ حدىثِ پاک مىں ہے کہ  ”اىک ظالم اور سخت گناہ گار آدمى تھا وہ ایک کنوئیں کے پاس سے  گزرا تو اسے پانى پىنے کى حاجت ہوئى ، اس نے وہاں  اىک کتا دىکھا جو بہت پیاسا تھا اور وہ پىاس کے سبب گىلى مٹى چاٹ رہا تھا، اُس گناہ گار  شخص کو  اس کتے پر بڑا ترس آىا اور اس نے اپنا موزہ کنوىں مىں ڈال کر کسی طرح  پانى نکالااور  کتے کو پلا دیا ۔ تو کتے پر یہ احسان کرنا اس کے کام آ گیا اور مرنے کے بعد اُس کی بخشش کر دی گئی ۔ ([2])تو یوں عام کتوں  کو بھی کھلانا پلانا کارِ ثواب ہے ۔

کُتّے کوپتھر مارنا کیسا؟

ہمارےىہاں گلىوں مىں پھرنے والے کتوں کو عموماً بچے  مارتے ہىں اور جب وہ  بھونکتا ہے تو مزے لىتے ہىں تو بلاوجہ ان کتوں کو مارنا ظلم  ہے  ۔  یاد رکھیے !جانور کى بددُعا بھى مقبول ہے ۔ ([3])اپنا یہ ذہن بنا لیجیے کہ نہ کتے کو مارنا ہے اور نہ ہی  بلى اور چىونٹى کو ۔ اس لیے کہ چىونٹى کو بھى بلاوجہ مارنا ناجائز و گناہ ہے ۔ بچے اس بے چاری کو مارتے رہتے ہیں تو بچوں کو ایسا کرنے  سے روکنا چاہیے  ۔  

سیکورٹی کے لیے کتا پالا تو کیا فرشتے آئیں گے؟

سُوال : اگر سىکورٹى کے لىے کتا پالا تو کىا تب بھى فرشتے نہىں آئىں گے؟

جواب : اگر کتا شوقىہ پالا  ہے پھر تو گھر میں رحمت کے فرشتے نہىں آئىں گے ۔ اور اگر شرىعت نے کتے کو گھر مىں رکھنا جائز کردىا ہے مثلاً حفاظت کے لیے پالا تو اب وہ رحمت کے فرشتوں کے لىے رکاوٹ نہىں ہے ۔ ([4]) ایسے کتے کو کسی مجبوری کے سبب رات گھر میں بھی رکھ سکتے ہیں مثلاً اگر کتا باہر رکھتے ہىں تو کوئى اسے مار دے گا ىا قیمتی ہونے کے سبب چور اسے کسی ترکیب سے بے ہوش کرکے اٹھا کر لے جا سکتے ہیں  ۔  ساؤتھ افرىقہ کے اسلامى بھائىوں نے بتایا تھا کہ ان کے یہاں چور COMMODE (کُرسی نما جائے استنجا) چرا کر لےجاتے ہىں ۔ Dog  تو بہت مہنگے ہوتے ہیں ۔  اب رات باہر رکھنے کی صورت میں اسے چور ترکیب سے اٹھاکر لے جائیں اور بىچ دیں تو یہ ممکن ہے ۔

موذی جانوروں کو قتل کرنا کیسا؟

سُوال : اگر کتا  تکلیف دے تو اس کو مارنا کیسا؟

جواب : بہارِ شرىعت مىں ہے : کسى نے کٹکھنا کتا پال رکھا ہے ىعنى کاٹ کھانے والا جو راہ گىروں کو کاٹ کھاتا ہے تو بستى والے اىسے کتے کو قتل کرڈالىں، بلى اگر اىذا پہنچاتى ہے تو اسے تىز چھرى سے ذبح کر ڈالىں، اسے ایذا دے کر نہ مارىں ۔ ([5]) موذی جانوروں کو مارنے کے مختلف طریقے رائج ہیں جیسے لاٹھی مار کر قتل کر دیا، زہریلا کیپسول کھلا دیا  مگر اس طرح وہ بہت تڑپ تڑپ کر مرتا ہے یہ مناسب نہیں اس کے بجائے اس کو ذبح کر دیا جائے ۔  بقرعید پر بڑے بڑے خطرناک جانورقابو کرلیے جاتے ہیں تو کتے کو بھی کسی ترکیب سےقابو کرکے ذبح کیا جاسکتا ہے  ۔  اگر بے ہوش کرنے سے بھی قابو کرنا ممکن ہوتو شرعی راہ نمائی لینےکے بعد ایسا کرکے ذبح کردیا جائے مگر یہ یاد رہے کہ  کتے کو  کسی بھی طرح ذبح کرنے سے اس کا گوشت حلال نہیں ہوگا ۔ نیز جو حلال جانورہیں ان کو بے ہوش کرکے ذبح نہ کیا جائے کیونکہ اس طرح ذبح ہونے کے بعد وہ ہِل جُل نہیں کرسکےگا جس کی وجہ سے اس کا خون اچھی طرح نہیں نکل پائے  گا ۔

اگر کوئی پىسے دینے میں ٹال مٹول کرے تو؟

سُوال : اگر پىسے دىنے مىں قرضدار ٹال مٹول کرے تو پىسے لىنے والے کو کىا کرنا چاہىے؟

جواب : بعض لوگوں کی یہ بری عادت ہوتی ہے کہ قرضہ واپس نہیں لوٹاتے بہرحال اگر کوئی پیسے دىنے مىں ٹال مٹول کرے تو دیکھ لیا جائے کہ ایسا وہ کیوں کررہا ہے؟اگر غرىب ہے تو اس کو مہلت دىنى چاہىے اور اگر وہ غرىب نہىں ہے بلکہ پىسے کھا جانے کى نىت ہے ، اس لیے ٹہلا ر ہا ہے تو اب قرضہ دینے والا اپنا حق اس سے طلب کرتا رہے ۔  لڑنے جھگڑنے کى ترغىب دىنے سے تو ہم رہے ۔ اپنا حق جائز طرىقے سے وصول ہوجانے کى کوشش کرے مثلاً قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کىس کیا جاسکتا ہے ۔ جن لوگوں کی بڑى رقمیں پھنس جاتی ہیں تو وہ ایسا کرتے بھی ہیں  ۔

 



[1]    بخاری، کتاب الادب، باب رحمة الناس والبھائم، ۴ / ۱۰۳، حديث :  ۶۰۰۹ 

[2]    بخاری، کتاب الادب، باب رحمة الناس والبھائم، ۴ / ۱۰۳، حديث :  ۶۰۰۹

[3]    مراٰۃ المناجیح، ۳ / ۳۰۰

[4]   فتاویٰ رضویہ، ۲۴ / ۵۹۸

[5]   بہارِ شریعت ، ۳ / ۶۵۵، حصہ : ۱۶ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن