30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیش آیا اس وقت سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس کتاب سے درس دیا جائے جو عوام کے لیے اصلاحِ اعمال کا ذریعہ بنے، چونکہ اس وقت دعوتِ اسلامی نئی بنی تھی اور بڑے لیول پر کام کرنے کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا نہ ہی فیضانِ سنت لکھی گئی تھی ۔ ایک اسلامی بھائی (اگرچہ اس وقت اسلامی بھائی کی اصطلاح بھی نہیں تھی انہوں)نےمشورہ دیا کہ مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب سےدرس دیا جائے ۔ اصل مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب تو عربی میں ہے لیکن ہم نے درس دینے کے لیے اس کے اردو ترجمے کا انتخاب کیا اور یوں دعوتِ اسلامی کی یہ پہلی درسی کتاب ہوئی ۔
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب پڑھنے سے ہچکیاں بندھ جاتی ہیں
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب واقعی بہت رقت انگیز کتاب ہے ۔ اس میں بہت پیاری پیاری باتیں ہیں ۔ اس میں موجود خوفِ خدا کی باریکیوں کا اندازہ اس بات سے کیجیے کہ ایک عمر رسیدہ مبلغ جن کی داڑھی بھی سفید ہوگئی تھی انہوں نے پنجاب کے دورے پر مجھے بتایا کہ میں مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب سے درس نہیں دے پاتا ۔ وجہ پوچھنے پر کہنے لگے : ”میں اس کتاب کو پڑھتا ہوں تو میری ہچکیاں بندھ جاتی ہیں ۔ “ اگر اب تک کسی نے مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا مطالعہ نہیں کیا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ پہلی فرصت میں اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے حاصل کر کے پڑھ لیجئے ۔
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا کونسا ترجمہ بہتر ہے؟
مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کے مکتبۃ المدینہ کے علاوہ بھی دیگر اردو ترجمے ملتے ہیں مگر جو ترجمہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوا ہے اس کا جواب نہیں ۔ میرا غالب گمان ہے کہ یہ مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا بہترین ترجمہ ہے اور تمام تراجم پر فائق ہے ۔ اس کے مترجم مفتی تَقَدُّس علی خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہیں جو ناصرف خاندانِ اعلیٰ حضرت سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے شاگرد بھی ہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ان کی زیارت کرنے کی سعادت بھی ملی ہے ۔ پھر مکتبۃُ المدینہ کے شائع ہونے والے ترجمے میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ کے مدنی علمائے کرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے اس کتاب میں مذکور احادیثِ مبارکہ کی تخاریج کا کام بھی کیا ہے یعنی مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب میں جو احادیث مبارکہ ذکر کی گئی ہیں ان کو اصل کتب سے ڈھونڈ کر ان کے حوالہ جات کو شامل کیا ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ کسی اور نے بھی اس انداز سے کام کرکے مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب کا ترجمہ شائع کیا ہو یہ صرف دعوتِ اسلامی ہی کا کارنامہ ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ
غوثِ پاک کا فیض تمام سلسلوں نے پایا
سُوال : اس شعر کا مطلب بیان فرما دیجیے :
کس گلستاں کو نہیں فصلِ بَہاری سے نیاز
کون سے سلسلہ میں فیض نہ آیا تیرا (حدائق بخشش)
جواب : جتنے بھی طریقت کے سلسلے ہیں اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّتنے ان کو گلستان سے تشبیہ دی ہے اور گلستان کو بہار کی ضرورت ہوتی ہے تو ان گلستانِ طریقت کو بہار ملنے کا ذریعہ میرے مرشد غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہیں کیونکہ جو بھی ولی بنتا ہے ان کے در سے بھیک لیکر بنتا ہے تو یوں ہر طریقت کا سلسلہ حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے فیض لیے ہوئے ہے ۔
قرآنِ پاک میں مور کا پَر رکھنا کیسا؟
سُوال : قرآنِ پاک میں مور کا پَر رکھنا کیسا ہے، اکثر دیکھا ہے کہ قرآن پاک میں خوب صورتی کے لیے مور کے پر رکھے جاتے ہیں؟( مدینہ پور [دنیا پورضلع لودھراں جنوبی پنجاب] سے سوال)
جواب : قرآنِ پاک میں مور کا پَر رکھنے میں حرج نہیں کیونکہ اس میں بے ادبی کا تصور نہیں ہوتا ۔ ہم بھی بچپن میں مور کے چھوٹے چھوٹے پر قرآنِ کریم میں خوب صورتی کی نیت سے رکھتے تھے، البتہ اگر کوئی پورا بنڈل رکھے تو یہ الگ بات ہے ۔
کیا قبر میں اذان دینا یا شجرہ رکھنا قرآن میں ہے؟
سُوال : قبر میں عہد نامہ یا شجرہ شریف رکھنایا قبر پر اذان دینا قرآنِ کریم میں کہاں لکھا ہے اور یہ بات قرآنِ پاک کی کس آیت میں ہے کہ میت سب کچھ سنتی دیکھتی ہے؟
جواب : اردو مىں سوال کرنا قرآنِ کرىم مىں کہاں لکھا ہے؟ Whatsapp کے ذرىعے اپنا سوال رىکارڈ کروانا قرآنِ پاک مىں کہاں لکھا ہے؟ فون یا میسج کرکے سوال کرنا قرآنِ کریم مىں کہاں لکھا ہے؟ٹى وى چىنل کے ذرىعے جواب طلب کرنا قرآنِ کریم مىں کہاں لکھا ہے؟ تو جو جواب ان سوالوں کے ہوں گے وہی جواب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع