دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kursi Par Namaz Phrnay Kay Ahkam | کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

book_icon
کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

القیام یفھم منہ انہ یجوز لہ الایماء فی کل من القیام و القعود وقولہ وعلیہ ان یصلی قاعدًا یفھم منہ ان القعود لازم وانہ لا یجوز الایماء قائمًا  (و)   لکن  (اکثرالمشایخ علی انہ)   لایجب علیہ الایماء قاعدًا بل  (یخیر ان شاء صلی قائمًا بالایماء وان شاء صلی قاعدًا بالایماء)   لکن الایماء قاعدًا افضل لقربہ من السجود یعنی فرائضِ نماز میں  سے  (دوسرا فرض قیام ہے، اگر کوئی شخص قیام پر قدرت رکھنے کے باوجود بیٹھ کر فرض نماز ادا کرے گا تو )  اس کی وہ نماز  (درست نہیں  ہوگی)   بخلاف نفل کے، اس کی تفصیل اِنْ شَآءَ اللہ آگے (اس کے مقام پر)   مذکور ہوگی۔ (اگر مریض قیام کرنے سے عاجز ہو)  ، چا ہے وہ عجز حقیقی ہو یا حکمی مثلاً: فی نَفْسِہٖ قیام پر قادر تو ہے مگر قیام کی وجہ سے مرض بڑھ جانے یا دیر سے صحت یاب ہونے کا خوف ہو، یا قیام کی وجہ سے شدید درد محسوس ہوتا ہو تو ان صورتوں  میں   (بیٹھ کر رکوع و سجود کے ساتھ نماز ادا کرے گا)  ، اس کی دلیل حضرت عمران بن حُصَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی روایت ہے کہ جسے امام مسلم کے علاوہ محدثین کی جماعت نے روایت کیا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ مجھے بواسیر کی بیماری تھی تو میں  نے حضورِ اقدس  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    سے نماز کے متعلق سوال کیا تو آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    نے ارشاد فرمایا:  ’’ کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی اِستطاعت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اگر اس کی بھی اِستطاعت نہ ہو تو کروٹ کے بل لیٹ کر نماز پڑھو، نسائی شریف کی روایت میں  مزید اس بات کا بھی اضافہ ہے کہ اور اگر اس کی بھی اِستطاعت نہ ہو تو چت لیٹ کر نماز پڑھو، اللہ تعالیٰ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں  ڈالتا۔ ‘‘  البتہ اگر قیام پر قادر بھی ہواور تھوڑی بہت مشقت اسے ہوتی ہے مگر قیام کی وجہ سے اسے درد شدید نہیں  ہوگا اور نہ ہی مرض بڑھنے یا دیر سے شفایاب ہونے کا خوف ہے تو  (اس معمولی سی تکلیف کی وجہ سے)   قیام ترک کرنے کی اجازت نہیں  ہوگی بلکہ عصا یا خادم پر ٹیک لگا کر قیام کرسکتا ہو تو امام حَلْوانی عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ فرماتے ہیں  کہ صحیح قول کے مطابق اس شخص پر ٹیک لگا کر قیام کرنا لازم ہے، اور اگر کچھ دیر کھڑا ہوسکتا ہے تو اسی قدر قیام لازم ہے حتّٰی کہ اگر صرف تکبیر ِتحریمہ کھڑے ہوکر کہہ سکتا ہے تو اتنا ہی لازم ہے کہ کھڑے ہوکر تکبیر ِتحریمہ کہے پھر بیٹھ جائے۔  (اور اگر مریض رکوع وسجود پر بھی قادر نہ ہو تو)   بیٹھ کر  (اشارے سے نماز پڑھے اورسجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت زیادہ پست کرے اور سجدہ کے لئے پیشانی کی طرف)   تکیہ وغیرہ  (کوئی چیز نہ اُٹھائے)  ۔۔۔۔۔ اور مریض  (اگرکھڑا ہوسکتا ہے مگر رکوع و سجود نہیں  کرسکتا تو ہمارے نزدیک اس پر قیام لازم نہیں )  ، وہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ سکتا ہے بلکہ یہی اس کے لئے افضل ہے برخلاف امام زُفَر اور اَئِمَّۂ ثَلَاثہ کے۔۔۔۔۔  (ذخیرہ میں  مذکور ہے کہ جو شخص قیام و رکوع پر قادر ہو مگر سجدہ پر قدرت نہ رکھتا ہو تو اس پر قیام لازم نہیں ہے، اس پر لازم ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرے)  ، اھ۔ صاحب ِذخیرہ کے فرمان  ’’ لم یلزمہ القیام ‘‘  سے یہ سمجھ میں  آتا ہے کہ اسے دونوں  صورتوں  کی اجازت ہے کہ کھڑے ہو کر اشارے سے نماز پڑھے یا بیٹھ کر بہر صورت جائز ہے لیکن آگے ذکر کردہ عبارت  ’’ علیہ ان یصلی قاعدًا ‘‘  سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس پر قعود لازم ہے، کھڑے ہو کر اشارے سے ادا کرنے کی اجازت نہیں ، لیکن  (اکثر مشائخ کا مذہب یہ ہے کہ)   اس پربیٹھ کر نماز ادا کرنا واجب نہیں  ہے  (اسے اختیار ہے کہ کھڑے ہو کر اشارے سے نماز ادا کرے یا بیٹھ کر)   البتہ بیٹھ کر ادا کرنا افضل ہے کہ یہ سجدہ کی حالت سے زیادہ قریب ہے۔ ([1]

          تنویر الابصار و دُرِّمختار میں  ہے:  ’’  (ومنھا القیام فی فرض)   وملحق بہ وسنۃ فجر فی الاصح  (لقادر علیہ)   وعلی السجود، فلو قدر علیہ دون السجود ندب ایماؤہ قاعدًا وکذا من یسیل جرحہ لو سجد وقد یتحتم القعود کمن یسیل جرحہ اذا قام او یسلس بولہ او یبدو ربع عورتہ اویضعف عن القراء ۃ اصلًا او عن صوم رمضان و لو اضعفہ عن القیام الخروج لجماعۃ صلی فی بیتہ قائمًا بہ یفتی خلافًا للاشباہ ‘‘  یعنی انہیں  



[1]    از: حلبی کبیر، ص۲۶۱۔۲۶۶، ملتقطًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن