30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحریمی ہے اس کا کرسی کی تختی سے کوئی تعلق نہیں کہ وہ خود اس کے ہاتھ میں یا کسی اور کے ہاتھ میں اس کے لئے بلند نہیں ہوتی بلکہ زمین پر رکھی کرسی کے ساتھ ہی لگی ہوتی ہے، اگر کوئی کرسی کی تختی پر سر رکھے گا تو اس بناء پر ا سے مکروہِ تحریمی قرار دینا درست نہیں ہے۔
چنانچہ ’’ ملتقی الابحر ‘‘ میں ہے: ’’ ولا یرفع إلی وجھہ شیئًا للسجود۔ ‘‘ یعنی معذور شخص سجدہ کرنے کیلئے اپنے چہرے کی طرف کسی چیز کو بلند نہیں کرے گا۔ ([1])
اس کے تحت علامہ عبد الرحمن بن محمد کلیبولی عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ ایک روایت نقل کرتے ہیں : ’’ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم عاد مریضًا فراٰہ یصلی علی و سادۃ فأخذھا فرمی بھا، وأخذ عودًا لیصلی علیہ فأخذہ فرمی بہ، وقال صل علی الأرض إن استطعت و إلا فأوم و اجعل سجودک أخفض من رکوعک۔ ‘‘ یعنی نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک بیمار شخص کی عیادت کےلئے گئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے دیکھا کہ وہ سامنے تکیہ رکھ کر نماز پڑھ رہاہے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس سے تکیہ لے کر پھینک دیا۔ اس نے ایک لکڑی لے لی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس لکڑی کو بھی لے کر پھینک دیا اور ارشاد فرمایا کہ سجدہ زمین پر کرو اگر اِستطاعت ہے ورنہ اشارے سے پڑھو اور سجدہ کرنے میں رکوع سے زیادہ جھکو۔ ([2])
اسی میں بحوالہ قُہُسْتانی مذکورہے کہ ’’ لو سجد علی شیٔ مرفوع موضوع علی الأرض لم یکرہ۔ ‘‘ یعنی اگر کسی ایسی بلند چیز پر سجدہ کیا جو زمین پر رکھی ہوئی ہے تو مکروہ نہیں۔ ([3])
علامہ ابن نُجَیم مصری حنفی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بحرالرائق میں نقل فرماتے ہیں : ’’ روی ان عبد اللہ بن مسعود دخل علی اخیہ یعودہ فوجدہ یصلی ویرفع الیہ عود فیسجد علیہ فنزع ذٰلک من ید من کان فی یدہ وقال ھٰذا شیٔ عرض لکم الشیطان اوم بسجودک وروی ان ابن عمر رأی ذٰلک من مریض فقال اتتخذون مع اللہ الھۃ و استدل للکراھۃ فی المحیط بنھیہ علیہ السلام عنہ وھو یدل علی کراھۃ التحریم۔‘‘ یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں مروی ہے کہ آپ اپنے بھائی کی عیادت کرنے کے لئے گئے تو ان کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ کوئی شخص ان کی طرف لکڑی بڑھاتا ہے اوروہ اس پر سجدہ کرتے تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اسکے ہاتھ سے لکڑی پکڑ لی اور فرمایا یہ چیز تمہیں شیطان نے پیش کی ہے بس تم اشارے سے ہی سجد ہ کرو۔اسی طرح حضرت ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کسی کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: کیا تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو خدا ٹھہراتے ہو۔ اور محیط میں اس کراہت پر نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے منع فرمانے سے اِستدلال کیا گیا ہے اورآپ کاوہ فرمان کراہت ِتحریمی پر دلالت کرتا ہے۔ ([4])
علاّمہ فہامہ علاؤ ُالدین حَصْکَفی عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ بھی دُرِّ مختار میں فرماتے ہیں : ’’ (ولا یرفع الی وجھہ شیئًا یسجد علیہ) فإنہ یکرہ تحریمًا (فإن فعل) بالبناء للمجہول ذکرہ العینی (وہو یخفض برأسہ لسجودہ أکثر من رکوعہ صح) علی أنہ إیماء لا سجود إلا أن یجد قوۃ الأرض ‘‘ یعنی اپنی پیشانی کی طرف سجدہ کرنے کے لئے مریض کوئی چیز نہیں اُٹھائے گا کیونکہ ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے، پھر اگر سجدہ کے لئے کوئی چیز اُٹھائی گئی (مجہول کا صیغہ ہے جیسا کہ علامہ عینی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اسے ذکر فرمایا ہے) تو اگر رکوع کی بنسبت سجدہ کے لئے زیادہ پست ہوا تھا تو نماز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع