دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kursi Par Namaz Phrnay Kay Ahkam | کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

book_icon
کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

نماز بھی نہ ہوگی)   مگر یہ ضرور نہیں  کہ سر کو بالکل زمین سے قریب کر دے سجدہ کے لئے تکیہ وغیرہ کوئی چیز پیشانی کے قریب اُٹھاکر اس پر سجدہ کرنا مکروہِ تحریمی  (گناہ)   ہے خواہ خود اسی نے وہ چیز اُٹھائی ہو یا دوسرے نے۔

 (10)  اگر کوئی اونچی چیز زمین پر رکھی ہوئی ہے اُس پر سجدہ کیا اور رکوع کے لیے صرف اشارہ نہ ہوا بلکہ پیٹھ بھی جھکائی تو صحیح ہے بشرطیکہ سجدہ کے شرائط پائے جائیں  مثلاً اس چیز کا سخت ہونا جس پر سجدہ کیا کہ اس قدر پیشانی دب گئی ہو کہ پھر دبانے سے نہ دبے اور اس کی اونچائی بارہ اُنگل سے زیادہ نہ ہو۔ ان شرائط کے پائے جانے کے بعد حقیقۃً رکوع و سجود پائے گئے، اشارہ سے پڑھنے والا اسے نہ کہیں  گے اور کھڑا ہو کر پڑھنے والا اس کی اِقتدا کر سکتا ہے اور یہ شخص جب اس طرح رکوع و سجود کرسکتا ہے اور قیام پر قادر ہے تو اس پر قیام فرض ہے یا اَثنائے نماز ([1])   میں  قیام پر قادر ہوگیا تو جو باقی ہے اسے کھڑے ہو کر پڑھنا فرض ہے لہٰذا جو شخص زمین پر سجدہ نہیں  کر سکتا مگر شرائطِ مذکورہ کے ساتھ کوئی چیز زمین پر رکھ کر سجدہ کر سکتا ہے، اس پر فرض ہے کہ اسی طرح سجدہ کرے اشارہ جائز نہیں  اور اگر وہ چیز جس پر سجدہ کیا ایسی نہیں  تو حقیقۃً سجود نہ پایا گیابلکہ سجدہ کے لیے اشارہ ہوا لہٰذا کھڑا ہونے والا اس کی اقتدا نہیں  کر سکتا اور اگر یہ شخص اَثنائے نماز میں  قیام پر قادر ہوا تو سرے سے پڑھے۔

 (11)  پیشانی میں  زخم ہے کہ سجدہ کے لیے ماتھا نہیں  لگا سکتا تو ناک پر سجدہ کرے اور ایسا نہ کیا بلکہ اشارہ کیا تو نماز نہ ہوئی۔ ([2]) 

بہارِ شریعت سے یہ کل گیارہ مسائل بیان ہوئے جو فرضیت ِقیام اور مریض کی نماز کے علیحدہ علیحدہ بیان میں  مذکور ہیں ، سہولت کے لئے ترتیب کےساتھ ان پر نمبر ڈال دئیے ہیں ، صرف ان گیارہ مسائل کو اگر تکرار کے ساتھ سمجھ کر ذہن نشین کرلیا جائے توبیٹھ کر یا اشاروں  سے نماز پڑھنے والوں  پر ان کی نمازوں  کا حکم صاف ظاہر ہوجائے گابلکہ جو مریض و مجبور نہیں  ہیں  انہیں  بھی ان مسائل کو سیکھ لینا چاہئے کہ کبھی خود بھی ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے ورنہ دوسرے مسلمان مریضوں  کی حتی الامکان شرعی رہنمائی کے حوالے سے کام آئیں  گے۔

کرسی کے آگے لگی ہوئی تختی پر سر رکھ کر سجدہ کرنے کا حکم

          کرسی کے آگے سجدے کیلئے ٹیبل نما تختی جو لگی ہوتی ہے کرسی پر بیٹھنے والے اس پر سر جما کر سجدہ کرلیتے ہیں  ان کا یہ طریقہ درست نہیں  کیونکہ یہ حقیقتاً سجدہ نہیں  بلکہ سجدے کا اشارہ ہے۔ اور اشارہ سر سے کرنا ہوتا ہے اس کے ساتھ کمر جھکانا ضروری نہیں ، رکوع کے اشارے میں  سر کو جھکائیں  اور سجدے کے اشارے میں  اس سے زیادہ جھکائیں ، تو کرسی کے ساتھ لگی تختی پر سر رکھنا بالکل غیر ضروری ہے اور عام طور پر وہ لوگ ایسا کرتے ہیں  جو مریض کی نماز پڑھنے کے ضروری مسائل سے واقف نہیں  ہوتے انہیں  نرمی کے ساتھ سمجھا دیاجائے کہ وہ ایسا نہ کریں۔

          اور حقیقتاً سجدہ جن پر کرنا ضروری ہوتا ہے ان کا اس تختی پر سر رکھنے کو کافی سمجھنا اعلیٰ درجے کی جہالت ہے، ان کی نماز ہی نہیں  ہوتی ہے، کرسی کی تختی پر سر رکھنے سے حقیقتاً سجدہ ادا نہیں  ہوتا، جب سجدہ ادا نہیں  ہوتا تو نمازبھی نہیں  ہوتی، سجدہ زمین پر یا زمین پر رکھی ہوئی کسی ایسی چیز پر جس کی بلندی بارہ اُنگل سے زیادہ نہ ہو کیا جائے تو حقیقی سجدہ ادا ہوتا ہے، اس پر قادر نہ ہو تو قیام بھی اصلاً ساقط ہوجاتا ہے، رکوع و سجود کے اشارے کرنے ہوتے ہیں  جیسا کہ اس حوالے سے کافی تفصیل اوپر گزر چکی۔

          لہٰذا سجدہ کا اشارہ کرنے والوں  کا کرسی کی تختی پر سر رکھنا لغوو بے جا ہے مگر چونکہ اشارہ پایا گیا اس لئے ان کی نماز ہوجاتی ہے جبکہ حقیقی سجدہ پر قادر حضرات کا ایسا کرنا واضح طور پر ناجائز ہے، ان کی نمازیں  اس سے برباد ہوتی ہیں۔

          یاد رہے کہ جو مسئلہ حدیث شریف ا ور فقہی جُزئِیَّات میں  مذکور ہے کہ نمازی کا کوئی چیز اُٹھاکر سجدہ کرنا یا دوسرے کا اس کے لئے اُٹھانا مکروہِ



[1]    دورانِ نماز۔                   

[2]    بہار ِ شریعت، ۱/۷۲۰-۷۲۲،مختصراً۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن