دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kursi Par Namaz Phrnay Kay Ahkam | کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

book_icon
کرسی پر نَماز پڑھنے کے احکام

ہیں۔([1]

          صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ بہارِ شریعت میں   ’’ فرضیت ِ قیام کے بیان ‘‘  میں  فرماتے ہیں :

 (1فرض و وتروعیدین و سنّتِ فجر میں  قیام فرض ہے کہ بلا عذر ِصحیح بیٹھ کر یہ نماز یں  پڑھے گا، نہ ہوں  گی۔

 (2اگر اتنا کمزور ہے کہ مسجد میں  جماعت کے لئے جانے کے بعد کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے گا اور گھر میں  پڑھے تو کھڑا ہو کر پڑھ سکتا ہے تو گھر میں  پڑھے، جماعت میسر ہو تو جماعت سے ورنہ تنہا۔

  (3کھڑے ہونے سے محض کچھ تکلیف ہونا عذر نہیں ،بلکہ قیام اس وقت ساقط ہوگا کہ کھڑا نہ ہو سکے یا سجدہ نہ کر سکے یا کھڑے ہونے یا سجدہ کرنے میں  زخم بہتا ہے یا کھڑے ہونے میں  قطرہ آتا ہے یا چوتھائی سَتْر ُکھلتا ہے یا قراء ت سے مجبورِ محض ہو جاتا ہے۔ یوہیں  کھڑا ہوتوسکتا ہے مگر اس سے مرض میں  زیادتی ہوتی ہے یا دیر میں  اچھا ہو گا یا ناقابلِ برداشت تکلیف ہو گی، تو بیٹھ کر پڑھے۔

 (4اگر عصا یا خادم یا دیوار پر ٹیک لگا کر کھڑا ہو سکتا ہے، تو فرض ہے کہ کھڑا ہو کر پڑھے۔ اگر کچھ دیر بھی کھڑا ہو سکتا ہے اگرچہ اتنا ہی کہ کھڑا ہو کر اللہُ اَکْبَر کہہ لے، تو فرض ہے کہ کھڑا ہو کر اتنا کہہ لے پھر بیٹھ جائے۔

          تنبیہ ضروری  ’’ آج کل عموماً یہ بات دیکھی جاتی ہے کہ جہاں  ذَرا بخار آیا یا خفیف سی تکلیف ہوئی بیٹھ کر نماز شروع کر دی، حالانکہ وہی لوگ اسی حالت میں  دس دس پندرہ پندرہ منٹ بلکہ زیادہ کھڑے ہو کر اِدھر اُدھر کی باتیں  کر لیا کرتے ہیں  ان کو چاہیے کہ ان مسائل سے متنبہ ہوں  اور جتنی نمازیں  باوجودِ قدرتِ قیام بیٹھ کر پڑھی ہوں  ان کا اِعادہ فرض ہے۔ یوہیں  اگر ویسے کھڑا نہ ہوسکتا تھا مگر عصاء یا دیوار یا آدمی کے سہارے کھڑا ہونا ممکن تھا تو وہ نمازیں  بھی نہ ہوئیں  ان کا پھیرنا فرض۔ ‘‘  ([2]

          بہارِ شریعت میں   ’’ مریض کی نماز کے بیان  ‘‘ میں  بھی اس حوالے سے ضروری مسائل درج ہیں  چند منتخب مسائل ملاحظہ ہوں :

 (5جو شخص بوجہ بیماری کے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر نہیں  کہ کھڑے ہوکر پڑھنے سے ضَرَر  ([3]لاحق ہوگا یا مرض بڑھ جائے گا یا دیر میں  اچھا ہوگا یا چکر آتا یا کھڑے ہوکر پڑھنے سے قطرہ آئے گا یا بہت شدید درد ناقابل برداشت پیدا ہوجائے گا تو ان سب صورتوں  میں  بیٹھ کر رکوع و سجود کے ساتھ نماز پڑھے۔

 (6اگر اپنے آپ بیٹھ بھی نہیں  سکتا مگر لڑکا یا غلام یا خادم یا کوئی اجنبی شخص وہاں  ہے کہ بٹھا دے گا تو بیٹھ کر پڑھنا ضروری ہے اور اگربیٹھا نہیں  رہ سکتا تو تکیہ یا دیوار یا کسی شخص پر ٹیک لگا کر پڑھے یہ بھی نہ ہو سکے تو لیٹ کر پڑھے اور بیٹھ کر پڑھنا ممکن ہو تو لیٹ کر نماز نہ ہوگی۔

 (7بیٹھ کر پڑھنے میں  کسی خاص طور پر بیٹھنا ضروری نہیں  بلکہ مریض پر جس طرح آسانی ہو اس طرح بیٹھے۔ ہاں  دو زانو بیٹھنا آسان ہو یا دوسری طرح بیٹھنے کے برابر ہو تو دو زانو بہتر ہے ورنہ جو آسان ہو اختیار کرے۔

 (8کھڑا ہو سکتا ہے مگر رکوع و سجود نہیں  کر سکتا یا صرف سجدہ نہیں  کرسکتا مثلاً حَلْق وغیرہ میں  پھوڑا ہے کہ سجدہ کرنے سے بہے گا تو بھی بیٹھ کر اشارہ سے پڑھ سکتا ہے بلکہ یہی بہتر ہے اور اس صورت میں  یہ بھی کرسکتا ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھے اور رکوع کے لیے اشارہ کرے یا رکوع پر قادر ہو تو رکوع کرے پھر بیٹھ کر سجدہ کے لیے اشارہ کرے۔

 (9اشارہ کی صورت میں  سجدہ کا اشارہ رکوع سے پست ہونا ضروری ہے  (سجدے کے لئے زیادہ سر نہ جھکایا تو اشارے سے سجدہ ادا ہی نہ ہوگا



[1]    فتاویٰ رضویہ، ۶/ ۱۶۰،۱۶۱۔

[2]    بہارِ شریعت، حصہ۳، ۱ / ۵۱۰، ۵۱۱۔

[3]    نقصان۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن