دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kufriya Kalmaat kay Baray Main Sawal Jawab | کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

book_icon
کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

{23}جس نے کہا :  ’’ نَمازوُہی پڑھے جس کے بیوی بچّے ہوں   ۔  ‘‘ اُس  نے کفر کیا ۔                                              

{24}جس نے کہا :  کتنی زِیادہ نَمازیں   ہیں    ! میرا تو دل اُکتا گیا ہے یا میں   تنگ آ چکا ہوں  ۔ ایسا کہنا کفر ہے کیونکہ کہنے والے نے نَماز پر اِعتِراض کیا ۔  (مِنَحُ الرَّوض ص۴۶۶)

{25} کوئی شخص تھکا ہوا تھا اورنَماز کا وَقت آگیا تو اُس نے نَماز کے بارے میں   کہا :   ’’ ایک تو یہ مصیبت جان نہیں   چھوڑتی  ‘‘  اُس کا یہ کہنا کفر ہے ۔

{26}  ’’ اتنی نَمازیں   پڑھنے پر کون قادِرہے ؟ ‘‘ کہناکفر ہے کیونکہ اس نے یہ اِعتِقاد کیا کہ اللہ  تعالیٰ نے اس کی طاقت سے زِیادہ اِس پر بوجھ ڈالا ۔  (اَیضاً)

{27} کسی نے دوسرے سے نَماز پڑھنے کا کہا ۔  اُس نے جواب میں   کہا :  ’’ نَماز  سے تجار ت میں   کوئی نَفْع نہیں   ہوتا ۔  ‘‘ یہکلِمۂ کُفْرہے ۔   (اَیضاً ص۴۶۷)

{28}یہ کہنا :  ’’ نَماز کوئی کاروبار تھوڑی ہے جو کروں    ! میں   تو کاروباری آدمی ہوں   ۔  ‘‘ یہ کلِمۂ کُفْر ہے ۔

{29} اگر کسی نے کہا :  ’’ ایک مرتبہ نَماز پڑھی تھی تو بکری مرگئی، اب کچھ اور نہ ہوجائے  !  ‘‘  اُس نے کفر کیا ۔

{30}   ’’ نَماز پڑھنا اور نہ پڑھنا دونوں   برابر ہے  ۔  ‘‘  کہناکفرہے ۔  (عالمگیری ج۲ ص ۲۶۸)

{31}جو کہے :  ’’ کتنا اچّھا ہے وہ آدَمی جونَماز نہیں   پڑھتا ۔   ‘‘ اس کہنے والے پر حکمِ کفر ہے  ۔ (اَیضاً)

{32}   ’’  نَماز  نہ پڑھنا بَہُت اچّھا ہے ۔   ‘‘ کہنا کفرہے ۔ (اَیضاً)

{33}جوکہے  : نَماز مجھے مُوافِق نہیں   بیٹھتی یا {34}حلال مجھے مُوافِق نہیں   رَہتا یا کہا : {35} نَماز کو ایک طرف رَکھو ۔  یہ تینوں  کلماتِ کفر ہیں  ۔ ( اَیضاًص ۲۷۰)

{36} ’’ ہم کو کلمہ ونَماز کی ضَرورت نہیں   ‘‘  یہکلِمۂ کُفْر ہے

{37}  نماز کے معروف معنیٰ کا انکار کرناکفر ہے  ۔ مَثَلاً یہ کہنا کہ نَماز سے مُراد محض اللہ  عَزَّوَجَلَّ   کو یاد کرنا ہے ۔    (ایمان کی حفاظت ص ۸۸)

 {38} ’’ بَہُت نَماز پڑھ لی کیا فائدہ ہوا  !  ‘‘ کہناکلِمۂ کُفْرہے ۔  ( عالمگیری ج۲ ص ۲۶۸)

{39}اگرکسی سے کہا گیا  : نَماز پڑھ تیری حاجَتیں   پوری ہوں   گی ۔  اُس نے کہا :   ’’ بَہُت نَمازیں   پڑھی ہیں   کوئی حاجت پوری نہیں   ہوتی ۔  ‘‘  اگر یہ قول نَماز کی تحقیر اور اس پر طنز کی وجہ سے ہے تو کفر ہے ۔          (اَیضاً ) 

{40}جو شخص یہ کہے  :  ’’  میں   صِرف جنَّت حاصِل کرنے اور دوزخ سے بچنے کے لئے عبادت کرتا ہوں   اگر یہ نہ ہوتا تو میں  اللہ  عَزَّوَجَلَّ   کی عبادت نہ کرتا ‘‘  ایسے شخص پرحکمِ کفر ہے ۔    (مِنَحُ الرَّوض ص۴۶۵)

{41}غیرِخدا کو عبادت کی نیَّت سے سجدہ کرنا کفر ہے  ۔ (عالمگیری ج۲ ص ۲۸۱)اور{42} بُت کو سجدہ کرنے والا کافِر ہے ۔  

{43}جو شِفا کی نیّت سے غیرِ خدا کی عبادت کرے وہ کافِر ہے اور { 44 }  اسے جائز سمجھنے والا بھی کافِر ہے ۔ (فتاوٰی رضویہ ج۱۴ ص۳۶۳)

{45}جو شخص کہے :   ’’ اگر اللہ  تعالیٰ مجھے دس نَمازوں   کا حکم دیتا تو میں   <

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن