دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kufriya Kalmaat kay Baray Main Sawal Jawab | کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

book_icon
کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

مَعاذَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ زَبان سے کُفرِیّات سر زد ہونے کا امکان بھی بڑھتاچلا جاتا ہے ۔  ہمیں  اپنے اندر خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ  پیدا کرنا چاہئے ۔ کروڑوں   حنفیوں   کے پیشوا اور میرے آقا و مولا حضرت ِ امامِ اعظم ، فَقِیہِ اَفْخَم، امام ابو حنیفہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا خوفِ خدا  مُلاحَظہ ہو ۔  چُنانچِہ منقول ہے ، ایک بارسیِّدُناامامِ اعظم  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کسی سے گفتگوفرما رہے تھے کہ کسی بات پر اچانک اُس شخص نے امامِ اعظم  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے کہا :  اِتَّقِ اللّٰہ !  یعنی خدا کاخوف کرو ! ان ا لفاظ کا اُس کے مُنہ سے نکلنا تھا کہ سیِّدُنا امامِ اعظم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا چِہرہ زَرد پڑ گیا ، سر جُھکا لیا اورفرمانے لگے :  بھائی ! اللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو جَزائے خیر دے ، عِلم پر جس وَقت کسی کو ناز ہونے لگے اُس وقت وہ اِس بات کا ضَرورت مند ہوتا ہے کہ کوئی اس کواللہ عَزَّوَجَلَّ    کی یاد دلا دے ۔ ( عقود الجمان ص ۲۲۷)

                 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بھول سے پاک ہے

  سُوال :  ’’ میری قِسمت میں   شاید اللہ عَزَّوَجَلَّ کچھ لکھنا ہی بھول گیا ہے  ‘‘ یہ کہناکیسا ہے ؟

جواب :  ایسا کہنا کفر ہے  ۔ کیوں   کہ اِس قَول میں  اللّٰہُ ربُّ الْعٰلمین عَزَّوَجَلَّکی شدید ترینتوہین کرتے ہوئے اسے  ’’ بھول جانے والا قرار ‘‘  دیا گیا ہے ۔  یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ  بھول جانے سے پاک ہے ۔ اور ہر وہ بات جس میں   اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف بُھول جانا ثابت کیا جائے خالِص کُفر ہے ۔  چُنانچِہ پارہ16 سورۂ طٰہٰکی آیت نمبر52  میں   ارشاد ہوتا ہے :

لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘(۵۲) (پ ۱۶ طٰہٰ ۵۲ )

تَرْجَمَۂ کنزالایمان : میرا  رب (عَزَّوَجَلَّ )نہ بہکے نہ بُھولے  ۔

اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی طرف بھول منسوب کرنا

سُوال :   ’’ نہ جانے میرا بُلاوا کب آئے گا ؟شایَد بنانے والا بُھول گیا ہے  ۔  ‘‘  یہ کہنا کیسا ہے ؟

جواب :   ایسا کہنا کُفر ہے ۔  کیونکہاللہ  عَزَّوَجَلَّ  بھولنے سے پاک ہے ۔   بہار ِ شریعت میں  ہے  :  ’’  کوئی شخص بیمارنہیں   ہوتا یا بُہت بوڑھا ہے مرتا نہیں   اُس کے لیے کہنا کہ اِسے اللّٰہ میاں   بھول گئے ہیں   ‘‘  یہ کفر ہے ۔    (بہارِ شریعت حصّہ ۹ ص ۱۷۹، عالمگیری ج۲ص۲۵۹)

         اللہ میاں   کہنا کیسا ؟

سُوال :  اللّٰہ میاں   کہنا کیسا ؟

جواب : اللہ  عَزَّوَجَلَّکے ساتھ  ’’  میاں   ‘‘ کا لفظ بولنا ممنوع ہے ۔ اللّٰہ پاک ، اللّٰہ تعالیٰ ، اللہ  عَزَّوَجَلَّ  اوراللّٰہ تبارَکَ وَ تعالیٰ وغیرہ بولنا چاہئے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  :  ’’ (اللہ تعالیٰ کے لئے ) مِیاں   کا اِطلاق نہ کیا جائے (یعنی نہ بولا جائے )کہ وہ تین معنیٰ رکھتا ہے ، ان میں  دو۲  ربُّ العزَّت کے لئے مُحال(یعنی ناممکن) ہیں  ، مِیاں   (یعنی) آقا اور شوہر اور مردوعورت میں   زِناکا دلال ، لہٰذا اِطلاق مَمنوع ۔ ‘‘   ( فتاوٰی رضویہ ج۱۴ص۶۱۴)

  ’’ ایمان  ‘‘  کا لباس کس کو ملیگا ؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  جب بھی کوئی آفت آ پڑے خواہ طویل عرصے تک بے رُوزگاری یا بیماری دُور نہ ہو یا مسائل حل نہ ہوں   ، ہر موقع پر صِرف صَبْر صَبْر اور صَبْرسے کام لینا اور آخِرت کا ثواب و اَجر حاصِل کرنا چاہئے ۔  حضرتِ سیِّدُنا داوٗدعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ میں   عرض کی : اے میرے رب ! جو آدَمی تیری رِضا کے حُصُول کے لیے مُصیبتوں   پر صَبْر کرتا ہے اُس پریشان اور غمگین آدَمی کا بدلہ کیا  ہے ؟ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  نے فرمایا :  اُس کا بدلہ یہ ہے کہ میں   اُسے ایمان کا لباس پہناؤں   گا اور اُس سے کبھی بھی نہیں   اُتاروں   گا ۔  (اِحیاء العلوم ج۴ ص۹۰)اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو ۔

                                   اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     

 ’’ کیسے یقین کروں   کہ اللّٰہ سُنتا ہے ۔  ‘‘ کہنا کیسا ؟

سُوال : اگر کوئی پرِیشان حال یوں   کہہ بیٹھے :  ’’  کیسے یقین کروں   کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  سُنتا ہے ۔  ‘‘ تو کیا حُکْم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن