دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kitab ul Aqiad | کتاب العقائد

book_icon
کتاب العقائد

جواب:  جی نہیں ۔

سوال:   کیوں ؟

جواب:  عیسائیوں اور یہودیوں نے ان کتابوں میں اپنی مرضی سے گھٹا بڑھا کر کچھ کا کچھ کر دیا۔

سوال:   کیا صحیح قرآن شریف ملتا ہے؟

جواب:  جی ہاں قرآن شریف ہر جگہ صحیح ملتا ہے۔

سوال :   کیا وہ نہیں بدلا؟

جواب:  وہ نہیں بدل سکتا ۔ اس میں ایک حرف کا بھی فرق نہیں ہو سکتا۔

سوال:   کیوں ؟  

جواب:  اس لئے کہ اسکا نگہبان  اللہ  ہے۔

سوال:   قرآن شریف کہاں ملتا ہے؟

جواب:  ہر شہر اور ہر گاؤں میں ، ہر مسلمان کے گھر میں ہوتا ہے اور مسلمانوں کے بچے بچے کویاد ہے۔

سوال :   تم نے کیسے جانا کہ وہ خد اکی کتاب ہے؟

جواب:  جیسے خدا کی بنائی ہوئی چیزوں کی طرح کوئی چیز کسی سے نہیں بن سکتی ایسے ہی قرآن شریف کی طرح کوئی کتاب کسی سے نہیں بن سکی اس سے ہم نے جانا کہ وہ خدا کی کتاب ہے۔ آدمی کی ہوتی تو کوئی اور بھی ویسی ہی بنا سکتا۔

سوال:   کیا ہندوؤں کے پاس کوئی خد اکی کتاب ہے؟

جواب:  نہیں ۔

سوال:   وید کیا ہے؟

جواب:  پرانے زمانے کے شاعروں کی نظمیں ۔

ملائکہ کا بیان

        فرشتے  اللہ  کے ایماندار، مکرّم ([1]) بندے ہیں جواس کی نافرمانی کبھی نہیں کرتے ہیں ۔ ہر قسم کے گناہ سے معصوم ہیں ۔ ان کے جسم نورانی ہیں ، اور وہ نہ کچھ کھاتے ہیں ،نہ پیتے ہیں ۔ ہر وقت  اللہ  تَعَالٰی کی عبادت میں ہیں ۔

         اللہ  تَعَالٰی نے انہیں یہ قدرت دی ہے کہ وہ جو شکل چاہیں اختیار کریں ۔ وہ جدا گانہ کاموں پر مقررہیں ۔ بعضے جنّت پر، بعضے دوزخ پر، بعضے آدمیوں کے عمل لکھنے پر، بعضے روزی پہنچانے پر، بعضے پانی برسانے پر، بعضے ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانے پر، بعضے آدمیوں کی حفاظت پر ،بعضے روح قبض کرنے پر ،بعضے قبر میں سوال کرنے پر، بعضے عذاب پر، بعضے رسول علیہ السلام کے دربار میں مسلمانوں کے درود و سلام پہنچانے پر، بعضے انبیاء     علیہم السلام کے پاس وحی لانے پر ۔

        ملائکہ کو  اللہ  تَعَالٰی نے بڑی قوت عطا فرمائی ہے وہ ایسے کام کر سکتے ہیں جسے لاکھوں آدمی مل کر بھی نہیں کر سکتے ۔ ان میں چار فرشتے بہت عظمت رکھتے ہیں ۔  حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل، حضرت عزرائیل علیہم السلام۔

سوالات

سوال:   کیا فرشتے دیکھنے میں آتے ہیں ؟

جواب:  ہمیں تو نظر نہیں آتے مگر جنہیں  اللہ  تَعَالٰی چاہتا ہے وہ فرشتوں کو دیکھتے ہیں ۔ انبیاء علیہم السلام انہیں ملاحظہ فرماتے ہیں ،ان سے کلام ہوتا ہے ۔ قبروں میں مُردے بھی فرشتوں کو دیکھتے ہیں اور بھی جسے  اللہ  تَعَالٰی چاہے ،دیکھ سکتا ہے۔

سوال:   ہر آدمی کے ساتھ ایک ہی فرشتہ عمر بھر اس کے عمل لکھا کرتا ہے یا کئی؟

جواب:  نیکی اور بدی کے لکھنے والے علیحدہ علیحدہ ہیں اور رات کے علیحدہ اور دن کے علیحدہ ہیں ۔

سوال:   کُل کتنے فرشتے ہیں ؟

جواب:  بہت ہیں ہمیں ان کی تعداد معلوم نہیں ۔

تقدیر

        دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اور بندے جو کچھ کرتے ہیں نیکی ،بدی وہ سب  اللہ  تَعَالٰی کے علمِ ازلی ([2]) کے مطابق ہوتا ہے۔ جو کچھ ہونے والا ہے وہ سب  اللہ  تَعَالٰی کے علم میں ہے اور اس کے پاس لکھا ہوا ہے۔

سوالات

 



1    عزت والے

2    خدا کا قدیم علم جو ہمیشہ سے ہے 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن