30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی ، باقی ہالک ([1])
سچا مالک سچا آقا میرا مولا میرا مولا
سب کو وہ ہی دے ہے روزی نعمت اس کی دولت اس کی
رازق ([2])داتا([3]) پالن ہارا ([4]) میرا مولا میرا مولا
ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے
خوبی والا سب سے نیارا میرا مولا میرا مولا
اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پر ظاہر
عالم([5]) دانا ([6]) واقف([7]) کُل کا میرا مولا میرا مولا
عزّت والا حکمت والا نعمت والا رحمت والا
میرا پیارا میرا آقا میرا مولا میرا مولا
طاعت سجدہ ([8])اُسکا حق ہے اس کو پوجو وہ ہی رب ہے
اللہ اللہ اللہ اللہ میرا مولا میرا مولا
سوال: کیا دنیا ہمیشہ سے ہے ؟
جواب: جی نہیں ۔
سو ال: کیا دنیا ہمیشہ رہے گی؟
جواب: نہیں کیونکہ یہاں کی ہر چیز کیلئے ایک عمر ہے۔ پہلے وہ پیدا ہوتی ہے اور جب تک اس کی عمر ہے باقی رہتی ہے ۔ پھر فنا ہو جاتی ہے۔
سوال : دنیا کی چیزوں کا پیدا اور فنا کرنے والا کون ہے؟
جواب: اللہ تَعَالٰی ۔
سوال : وہ کب پیدا ہوا اور کب تک رہے گا؟
جواب: وہ پیدا نہیں ہوا نہ فنا ہوگا ۔ پیدا وہ چیز ہوتی ہے جو پہلے نہ ہو۔ اللہ تَعَالٰی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا سب کو وہی پیدا کرتاہے اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا۔ وہی سب کو فنا کرتا ہے اس کو کوئی فنا نہیں کرسکتا۔
سوال: کیا اکیلے اُسی نے ساری دنیا بنا ڈالی یا اور کوئی بھی اس کے ساتھ شریک ہے؟
جواب: کوئی اس کا شریک نہیں سب اس کے بندے اور ا س کے پیدا کئے ہوئے ہیں وہ اکیلا تمام جہان کا پیدا کرنے والا ہے اسکی بڑی قدرت ہے۔ کوئی ذرّہ بغیر اس کے حکم کے ہِل نہیں سکتا۔
اللہ تَعَالٰی نے خلق([9])کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے جن پاک بندوں کو اپنے احکام پہنچانے کے واسطے بھیجا ان کو ’’نبی ‘‘کہتے ہیں ، انبیاء علیہم السلام وہ بشر ہیں جن کے پاس اللہ تَعَالٰی کی طرف سے وحی ([10]) آتی ہے ۔یہ وحی کبھی فرشتہ کی معرفت آتی ہے کبھی بے واسطہ۔ انبیاء علیہم السلام گناہوں سے پاک ہیں ان کی عادتیں ،خصلتیں ([11])نہایت پاکیزہ ہوتی ہیں ۔ ان کا نام، نسب، جسم، قول، فعل،
8 سجدہ دو قسم ہے ایک سجدہ تعظیمی اور دوسرا سجدہ بندگی ، سجدہ بندگی صر ف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے جائز ہے اللہ کے سوا کسی اور کوسجدہ بندگی کرنا شرک ہے اور سجدہ تعظیمی پچھلی شریعتوں میں جائز تھا جیسا حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے سجدہ کیا لیکن ہماری شریعت میں حرام ہے ۔
10 وحی کا لغوی معنی پیغام بھیجنا، دل میں بات ڈالنا، خفیہ بات کرنا۔ اصطلاح شریعت میں وحی اس کلام کو کہتے ہیں جو کسی نبی پر اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہو۔انبیاء علیھم السلام کے حق میں وحی کی دوقسمیں ہیں (۱)بالواسطہ اور(۲)بلاواسطہ ۔بالواسطہ یعنی کلام ربانی عزوجل فرشتہ کی وساطت سے نبی کے پاس آئے جیسے جبرائیل علیہ السلام کا وحی لانا اوربلاواسطہ یعنی فرشتے کی وساطت کے بغیر بنفس نفیس کلام ربانی عزوجل کو سننا جیسے معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اورکوہ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سنا۔اسی طرح نبی کو خواب میں جو چیز بتائی جائے وہ بھی وحی ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم ہوا ۔ (ملخص از نزھۃ القاری شرح صحیح بخاری ج ۱ ص ۲۳۴ مطبوعہ فرید بک اسٹال اردو بازار لاہور ۔ بہار شریعت حصہ اول جلد اول ص ۱۰ مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع