دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kitab ul Aqiad | کتاب العقائد

book_icon
کتاب العقائد

صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وصالِ ظاہری ہوا تو اس کا کاروبار چمک گیا اور ایک لاکھ سے زیادہ جہال اس کے ارد گرد جمع ہوگئے حضرت ابو بکر صدیق رضی  اللہ  عنہ کی خلافت مقدسہ میں حضرت خالد بن ولید رضی  اللہ  عنہ ۲۴ ہزار کا لشکر لیکر اس کے استیصال کو تشریف لے گئے ان کے مقابل ۴۰ ہزار کا لشکر کفار تھا فریقین میں خوب لڑائی ہوئی یہاں تک کہ  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی اور یہ بد بخت کذاب حضرت وحشی رضی  اللہ  عنہ کے ہاتھوں واصل با جہنم ہوا اور اس وقت آپ نے یہ جملہ ارشاد فرمایا : میں زمانہ کفر میں سب سے اچھے آدمی کا قاتل تھا اور زمانہ اسلام میں سب سے بدتر کا قاتل ہوں ۔( ملخص از ترجمان اہلسنت بابت ماہ نومبر 1973ص ۲۹ تا ۳۳ ، مدارج النبوۃ  مترجم  جلد دوم صفحہ۵۵۲مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ اردوبازار لاہور)

  مرزا علی محمد باب

اس کا اصل نام علی محمد تھا اورباپ کا نام محمد رضا ، جو شیراز کا ایک تاجرتھا ۔مرزا علی محمد نے بابی فرقہ کی بنیاد رکھی ۔فارسی و عربی کی ابتدائی کتب پڑھتے ہی اس نے سخت ریاضتیں کرکے زہد میں نام کمایا پھر کربلا میں سید کاظم مجتہد کے حلقہ درس میں شریک رہا۔ سید کاظم کے مرنے کے بعد اس کے بہت سے شاگرد لے کر کوفہ پہنچا اور وہاں اپنی مصنوعی عبادتوں سے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرلیا پھر  ۱۲۶۰ھ میں اپنے چیلوں سے یہ اظہار کیا کہ جس مہدی کا انتظار کیا جارہا تھا وہ میں ہی ہوں اور اسکے ثبوت میں بعض احادیث جن میں مہدی موعود کے آثار ذکر کئے گئے ہیں وہ پیش کیے اور کہا یہ تمام آثار مجھ میں پوری طرح پائے جاتے ہیں غالباً اس نے نبوت کا دعوی بھی کیا تھا جب اس سے معجزہ طلب کیا گیا تو کہنے لگا میری تحریر و تقریر ہی معجزہ ہے اس سے بڑھ کر کیا معجزہ ہوسکتا ہے کہ میں ایک ہی دن میں ایک ہزار شعر مناجات میں تصنیف کرتا ہوں پھر اسے خود لکھتا بھی ہوں اور اس نے اپنی چند مناجات لوگوں پر پیش کیں جس میں اعراب تک درست نہ تھا جب اس پر اعتراض ہوا تو کہا : علم ایک گناہ کا مرتکب ہونے کی وجہ سے اب تک غضب الٰہی کاشکار تھا میری شفاعت کی وجہ سے اس کی خطا معاف ہوئی اور یہ حکم دیا گیا کہ اب نحوی غلطیوں کا مضائقہ نہیں آئندہ کوئی اگر نحوی غلطی کرے تو کچھ حرج نہیں ۔ عوام کو مائل کرنے کے لیے ایک حربہ اور ملاحظہ فرمائیے : اس نے اعلان کیا کہ میرے وجود سے تمام ادیان متحد ہوجائیں گے کیونکہ میں آئندہ سال مکہ معظمہ سے خروج کروں گا اور جملہ روئے زمین پر قبضہ کروں گا لہٰذا جب تک تمام ادیان متحد نہ ہوں نیز تمام دنیا میری مطیع نہ ہوجائے اس وقت تک تمام مَردوں پر تکالیف شرعیہ معاف ہیں اب اگر کوئی میرا مرید احکام شرعیہ ادا نہ کرے تواس پر مواخذہ نہیں ہے اس اعلان سے بھی دنیا پرست عیش کوش لوگ اس کے فریب میں آتے گئے۔ ذرا ان کے مذہب کا حال ملاحظہ ہو ( ۱)  بہن بھائی میں جنسی تعلقات قائم کرنا روا تھا اور زنا میں شمار نہیں کیا جاتا تھا۔  (۲) ایک عورت نو آدمیوں سے نکاح کرسکتی تھی بالفاظ دیگر نو آدمی ایک عورت سے نکاح کرنے کے روادار تھے (۳) کسی مذہب کی پابندی نہ تھی، اس مادر پدر آزادی کا نتیجہ نہایت بھیانک نکلا، اس کے متبعین لوگوں میں اعلانیہ فسق و فجور کا بازار گرم ہوگیا اس نے اپنے مریدوں کو چند احکام بھی دئیے تھے وہ بطور اشعار تھے ملاحظہ ہوں (۱)  چونکہ تمام دنیا میرے زیرنگیں ہوگی نیز تمام دنیا میں ایک مذہب ہونا ہے لہٰذا میں آئندہ برس مکہ سے خروج کروں گا تاکہ دنیا میرے قبضے میں آجائے اور میرے وجود سے مقصود اغراض پوری ہوجائیں اس کے نتیجے میں یقینا دشمنان خدا کی جانیں جسم سے جدا ہونگی ہزاروں خون کی ندیا بہیں گی پس جملہ مریدوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ بطور علامت و شگون اپنے خطوط کو سرخ کیا کریں ۔ (۲) السلام علیک کے بجائے  ’’مرحبا بک ‘‘سلام مقررکیا جاتاہے ( ۳) اذا ن میں میرا نام بھی داخل ہو ۔

بابی کا کہنا تھا کہ ( معاذ  اللہ  ) محمد صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ و علی رضی  اللہ  عنہ نے مجھ سے بیعت کی اور اب تک یہ دونوں ہستیاں جدا جداتھیں میں ان دونوں کا جامع ہوا اس لیے میرا نام بھی علی محمد ہے نیز جس طرح کوئی آدمی بغیر باب ( دروازے ) کے گھر میں داخل نہیں ہوسکتا اسی طرح مجھے دیکھے بغیر اور مجھ سے اجازت لیے بغیر خدا اور دین خدا تک نہیں پہنچا جاسکتا اس کے چیلوں نے یہ مذکورہ بکواس سن کر ہی اس کا لقب باب کردیا۔

باب نے اپنے تصنیف کردہ مجموعہ کے ایک حصہ کا نام قرآن دوسرے کا نام مناجات رکھا بابی فرقے کے چند عقائد ملاحظہ ہوں ۔

(۱) خدا کہیں غائب نہیں ہے بلکہ وہ ہمارے اپنے اندر موجود ہے سو جب ہم اسے اپنے اندر دیکھتے ہیں تو وہی اس سے ملاقات کا دن ہوتا ہے یہ ملاقات قیامت سے وابستہ نہیں ہے بلکہ ہماری ز ندگی سے متعلق ہے ۔

(۲)  ہمارا مرتبہ دیکھ کر وہ قرآن مسلمانوں کے قرآن سے کئی حصہ بہتر ہے ۔

(۳) حشر و نشر سے مراد نیکی و بدی کی زندگی ہے اگر کوئی شخص گناہ گار ہے وہ مُردہ ہوجاتا ہے لیکن جو ں ہی وہ نیک لوگوں کے پاس آتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے گویا گناہوں کی زندگی چھوڑ کر نیکوں کے پاس آنا ہی حشر و نشر ہے اس کے علاوہ قیامت کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ فتنہ پرور شخص کئی سال تک ایران پر چھایا رہا اس دوران شیعوں سے اسکے مناظرے بھی ہوئے آخر کار اسے چہریق کے قلعے میں قید کردیا گیا یہاں تک کہ ۱۲۶۵ ھ میں اسے گولی مار دی گئی اور اس کی لاش گلی کوچوں میں گھما کر باہر ڈلوادی گئی ۔ ( ملخص از مذاہب اسلام محمد نجم الغنی خان رامپوری ص ۶۶۷ ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور پاکستان)

 مرزا بہا ء  اللہ

ایران کے ایک شخص علی محمد باب نے ایک نئے مذہب کی بنیاد ڈالی اس کا دعوٰی تھا کہ اسے الہام ہوتا ہے اور نئے مذہب کا نام اس نے بابی مذہب رکھا اس کے پیروکاروں میں دو بھائی بھی تھے ایک بہاء  اللہ  اور دوسرا صبح ازل۔ باب جس نے بابی فرقے کی بنیاد رکھی تھی اس نے اپنے بعد مستقبل قریب میں ایک شخص کی آمد کی خبر دی جسے اس نے یظہر  اللہ  کا نام دیا تھا چنانچہ اس کے بعد ایک شخص مرزا اسد  اللہ  نے یظہر  اللہ  ہونے کا دعوی کیا مگر باب کے پیرو کار بہاء  اللہ  اور صبح ازل نے اس کی مخالفت کرکے اسے قتل کرادیا بعد میں بہت سے بابیوں نے یہ دعویٰ کیا مگر کسی کو بھی خاص اہمیت حاصل نہ ہوئی بابیوں اور حکومت ایران میں ایک جنگ ہوئی ( جسے جنگ قلعہ شیخ طبرسی کے نام سے شہرت حاصل ہوئی ) اس جنگ کے بعد بہاء  اللہ  اور صبح ازل بغداد چلے گئے ایک سال گزرنے کے بعدبہاء  اللہ  اکیلا ہی کمر دستان کے صحرائے سلیمانیہ کے پہاڑ سرگلوں چلا گیااور اپنی زندگی کے دوسال وہاں نہایت عسرت و تنگ دستی میں گزارے اس عرصے میں وہ اپنے ساتھیوں سے برابر خط و کتابت کرتا رہا بالآخر وہ دوبارہ بغداد لوٹ آیاوہاں پہنچ کر اس نے دیکھا کہ اس کے بھائی صبح ازل کی قیادت میں بابی تحریک ختم ہونے لگی ہے یہ دیکھتے ہوئے اس نے بابی تحریک اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ کیا اور یظہر  اللہ  ہونے کا دعویٰ کردیا اس طرح بابی کی زمام اپنے ہاتھ میں کرلی اس کے دعوی کرنے کے بعد بابی تحریک میں جان پڑگئی لہٰذا وہ تحریک جو پہلے بابی تحریک کے نام سے مشہور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن