دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kitab ul Aqiad | کتاب العقائد

book_icon
کتاب العقائد

قیامت کے دن شفاعت نبوی ﷺ کی کیا حیثیت ہے؟

روزانہ سورج اللہ ﷻ کی بارگاہ میں سجدہ کر کے طلوع کی اجازت لیتا ہے؛ قیامت کے قریب اجازت نہ ملے گی، وہ مغرب سے طلوع ہوگا اور اسی لمحے توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا، پھر کسی کا ایمان قبول نہ ہوگا۔ قیامت کا وقت صرف اللہ ﷻ جانتا ہے؛ جب زمین پر اللہ ﷻ کا نام لینے والا نہ رہے گا تو حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے، سب فنا ہوں گے اور دوسرے صور پر مردے قبروں سے اٹھ کر محشر میں آئیں گے۔ سورج سروں سے ایک میل کے برابر قریب ہوگا، پسینہ لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق ٹخنوں سے منہ تک ڈبوئے گا، اور دن پچاس ہزار سال کا ہوگا۔ انبیاء علیہم السلام سے بھی کام نہ بنے گا، تب نبی کریم ﷺ شفاعت فرمائیں گے۔ میزان میں اعمال تولے جائیں گے اور ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے، پھر شفاعت سے بہت لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے۔

میں مدفون ہوں گے۔

سوال :   آفتاب کے مغرب سے طلوع کرنے اور دروازئہ توبہ کے بند ہونے کی کیفیت بیان فرمائیے۔

جواب:  روزانہ آفتاب بارگاہ الٰہی میں سجدہ کر کے اِذن ([1]) چاہتا ہے اذن ہوتا ہے تب طلوع کرتا ہے۔ قریب قیامت جب دابۃ الارض نکلے گا حسب معمول آفتاب سجدہ کر کے طلوع ہونے کی اجازت چاہے گا ۔ اجازت نہ ملے گی۔ اور حکم ہوگا کہ واپس جا۔ تب آفتاب مغرب سے طلوع ہوگا اور نصف آسمان تک آکر لوٹ جائے گا اور جانبِ مغرب غروب کرے گا۔ اس کے بعد بدستور سابق مشرق سے طلوع کیا کرے گا ۔ آفتاب کے مغرب سے طلوع کرتے ہی توبہ کا دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر کسی کا ایمان لانا مقبول نہ ہوگا۔

سوال:   قیامت کب قائم ہو گی؟

جواب:  اس کا علم تو خدا کو ہے۔ ہمیں اس قدر معلوم ہے کہ جب یہ سب علامتیں ظاہر ہو چکیں گی اور روئے زمین پر کوئی خدا کا نام لینے والا باقی نہ رہے گا تب حضرت اسرافیل  علیہ السلام بحکم الٰہی صور  ([2])  پھونکیں گے۔ اس کی آواز اوّل اوّل تو بہت نرم ہوگی اور         دم بہ دم ([3]) بلند ہو تی چلی جائے گی۔ لوگ اس کو سنیں گے اور بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے اور مرجائیں گے۔ زمین و آسمان اور تما م جہان فنا ہو جائے گا۔پھر جب  اللہ  تَعَالٰی چاہے گا حضرت اسرافیل کو زندہ کرے گا اور دوبارہ صور پھونکنے کا حکم دے گا ۔ صور پھونکتے ہی پھر سب کچھ موجود ہو جائے گا۔ مُردے قبروں سے اٹھیں گے ۔ نامہ اعمال ان کے ہاتھوں میں دیکر محشر میں لائے جائیں گے۔ وہاں جزا ([4])اور حساب کیلئے منتظر کھڑے ہوں گے۔ آفتاب نہایت تیزی پر اور سروں سے بہت قریب بقدر ایک میل ہوگا۔ شدّتِ گرمی سے بھیجے کھولتے ہوں گے۔ کثرت سے پسینہ آئے گا۔ کسی کے ٹخنے تک ،کسی کے گھٹنے تک، کسی کے گلے تک، کسی کے منہ تک مثل لگام کے۔ ہر شخص حسب حال و اعمال ہوگا۔ پھر پسینہ بھی نہایت بدبو دار ہوگا۔

        اس حالت میں طویل عرصہ گزرے گا ۔ پچاس ہزار سال کا تو وہ دن ہوگا اور اس حالت میں آدھا گزر جائے گا۔لوگ سفارشی تلاش کریں گے جو اس مصیبت سے نجات دلائے اور جلد حساب شروع ہو۔ تمام انبیاء علیہم السلام کے پاس حاضری ہوگی لیکن کار براری نہ ہوگی  ([5]) ۔

        آخر میں حضور پُر نور، سیدانبیائ، رحمت عالم ،محمد مصطفی صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حضور میں فریاد لائیں گے اور شفاعت ([6])کی درخواست کریں گے۔ حضور پُر نور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فرمائیں گے اَنَا لَھَا میں اس کیلئے موجود ہوں ۔ یہ فرما کر حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بارگاہ الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ  میں سجدہ کریں گے۔  اللہ  تَعَالٰی کی طرف سے ارشاد ہوگا  یَا مُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَاْسَکَ قُلْ تُسْمَعْ وَ سَلْ تُعْطَہْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ۔ اے محمد  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سجدے سے سر اٹھائیے بات کہئے سنی جائے گی، مانگیے عطا کیا جائے گااور شفاعت کیجئے قبول کی جائے گی۔ حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایک شفاعت تو تمام اہل محشر کیلئے ہے جو شدّت ِ ہول([7])اور طولِ خوف ([8])سے فریاد کر رہے ہوں گے اور یہ چاہتے ہوں گے کہ حساب فرما کر ان کے لئے حکم دے دیا جائے۔ اَب حساب شروع ہوگا۔ میزان  ([9])عمل میں اعمال تولے جائیں گے۔ اعمال نامے ہاتھوں میں ہوں گے۔ اپنے ہی ہاتھ، پاؤں ، بدن کے اعضاء اپنے خلاف گواہیاں دیں گے ۔ زمین کے جس حصّہ پر کوئی عمل کیا تھا وہ بھی گواہی دینے کو تیار ہوگا۔ عجیب پریشانی کا وقت ہو گا کوئی یار نہ غمگسار ۔ نہ بیٹا باپ کے کام آسکے گا نہ باپ بیٹے کے۔ اعمال کی پرسش ([10]) ہے۔ زندگی بھر کا کیا ہوا سب سامنے ہے۔ نہ گناہ سے مکر سکتا ہے نہ کہیں سے نیکیاں مل سکتی ہیں ۔ اس بے کسی([11])کے وقت میں دستگیرِ بیکساں ([12]) حضور پُر نور، محبوبِ خدا، محمد مصطفی صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کام آئیں گے اور اپنے نیاز مندوں([13])اور امیدواروں کی شفاعت فرمائیں گے۔

        حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعتیں کئی طرح کی ہوں گی بہت لوگ تو آپ کی شفاعت سے بے حساب داخل جنت ہوں گے اور بہت لوگ جو دوزخ کے مستحق ہوں گے حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے دخولِ([14])دوزخ سے بچیں گے اور جو گناہگار مومن دوزخ میں پہنچ چکے ہوں گے وہ حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے دوزخ سے نکالے جائیں گے۔ اہلِ جنّت بھی آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے فیض پائیں گے ان کے درجات بلند کئے جائیں گے۔ باقی اور انبیاء ومرسلین علیہم السلام و صحابہ کرام و شہداء و علماء واولیا ء رضوان  اللہ  تَعَالٰی علیہم اجمعین اپنے متوسلین ([15])کی شفاعت کریں گے۔ لوگ علماء کو اپنے تعلقات یاد دلائیں گے۔ اگر کسی نے عالِم کو دنیا میں وضو کے لئے پانی لا کر دیا ہوگا تو وہ بھی یاد دلا کر شفاعت کی درخواست کرے گا اور وہ اس کی شفاعت کریں گے۔

سوال:   محشر کے اہوال ([16]) ،آفتاب کی نزدیکی سے بھیجے کھولنے ‘بدبودار پسینوں کی تکالیف اور ان مصیبتوں میں ہزارہا برس کی مُدّت تک مبتلا اور سرگرداں ([17])رہنے کا جو بیان فرمایا یہ سب کیلئے ہے؟ یا ا   للہ  



20      اجازت

1   ترئی ،بگل، وہ آواز جو حضرت اسرافیل علیہ السلام حشر کے روز ایک دفعہ مارڈالنے کے لئے اوردوسری مرتبہ جِلانے کے لئے نکالیں گے    

2   پے درپے 

3      بدلہ 

4   مطلب پورانہ ہوگا 

5   سفارش

6    ڈر، خوف ، گھبراہٹ 

7    خوف کی زیادتی 

8       ترازو 

9     پوچھ گچھ 

10     اکیلا پن ، بے مدد گاری 

11    بے یارو مددگار کے مددگار 

12     حاجت والے ، خواہش رکھنے والے 

13     داخل ہونا

14    وسیلہ ڈھونڈنے والے ، وسیلہ بنانے والے 

15    خوف ،گھبراہٹ 

16    حیران وپریشان 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

جب دابۃ الارض نکلے گا تو سورج حسب معمول سجدہ کر کے طلوع ہونے کی اجازت مانگے گا مگر اجازت نہ ملے گی اور حکم ہوگا کہ واپس جا۔ تب سورج مغرب سے طلوع ہوگا، آدھے آسمان تک آ کر لوٹ جائے گا۔ سورج کے مغرب سے طلوع ہوتے ہی توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا اور اس کے بعد کسی کا ایمان لانا قبول نہ ہوگا۔

قیامت کا علم اللہ ﷻ کو ہے۔ جب ساری علامتیں ظاہر ہو چکیں گی اور زمین پر کوئی اللہ ﷻ کا نام لینے والا نہ رہے گا تو حضرت اسرافیل علیہ السلام اس کے حکم سے صور پھونکیں گے۔ آواز آہستہ شروع ہو کر بلند ہوتی جائے گی، لوگ بے ہوش ہو کر مر جائیں گے اور سارا جہان فنا ہو جائے گا۔ دوسرے صور پر سب دوبارہ زندہ ہوں گے۔

محشر میں سورج نہایت تیزی کے ساتھ سروں سے بہت قریب، تقریبا ایک میل کے فاصلے پر ہوگا اور شدت گرمی سے بھیجے کھولیں گے۔ پسینہ بہت بدبودار ہوگا اور اعمال کے مطابق کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں، گلے یا منہ تک لگام کی طرح پہنچے گا۔ یہ حالت طویل عرصے رہے گی اور وہ دن پچاس ہزار سال کا ہوگا۔

نبی کریم ﷺ کی ایک شفاعت تمام اہل محشر کے لیے ہوگی تاکہ حساب شروع ہو۔ آپ ﷺ کی شفاعت سے بہت لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے، بہت سے دوزخ کے مستحق لوگ دوزخ سے بچیں گے، دوزخ میں پہنچ چکے گناہگار مومن نکالے جائیں گے اور اہل جنت کے درجات بھی بلند ہوں گے، یوں یہ شفاعت کئی طرح کی ہوگی۔

حساب کے وقت میزان میں اعمال تولے جائیں گے اور انسان کے اپنے ہاتھ، پاؤں اور بدن کے اعضاء اس کے خلاف گواہی دیں گے۔ زمین کا جو حصہ جس عمل کا گواہ بنا، وہ بھی گواہی دینے کو تیار ہوگا۔ زندگی بھر کا کیا ہوا سامنے ہوگا، نہ گناہ سے مکرا جا سکے گا اور نہ کہیں سے نیکیاں مل سکیں گی۔

جی ہاں، دوسرے انبیاء و مرسلین علیہم السلام، صحابہ کرام، شہداء، علماء اور اولیاء بھی اپنے متعلقین کی شفاعت کریں گے۔ لوگ علماء کو اپنے تعلقات یاد دلائیں گے، مثلا جس نے دنیا میں کسی عالم کو وضو کے لیے پانی لا کر دیا ہوگا وہ یاد دلا کر شفاعت مانگے گا اور وہ عالم اس کی شفاعت کریں گے۔

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن