Kitab Rah e Ilm Se 72 Madani Phool
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kitab Rah e Ilm Se 72 Madani Phool | کتاب راہِ علم سے 72 مدنی پھول

book_icon
کتاب راہِ علم سے 72 مدنی پھول
            

پہلے اِسے پڑھ لیجئے!

حضرت ِ امام برہانُ الدّین زَرْنُوجی رحمۃُ اللہ علیہ تُرکِستان کے مشہور شہر ’’ زَرْنُوج ‘‘ میں پیدا ہوئے اِسی وجہ سے زَرنوجی کہلائے ۔ آپ رحمۃُ اللہ علیہ حنفی عُلمائے کرام میں اپنی مثال آپ تھے۔آپ نے صاحبِ ہدایہ شیخ الاسلام برہانُ الدِّین ابوالحسن علی بن ابو بکر رحمۃُ اللہ علیہ سے بھی پڑھا ہے۔ آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا انتقال شریف تقریباً 610 ہجری میں ہوا۔ اللہ رَبُّ العِزت کی اُن پر رحمت ہواوراُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم آپ رحمۃُ اللہ علیہ کی مختصر اور جامع عربی کتاب ’’ تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمْ طَرِیْقَ التَّعَلُّم ‘‘ دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ المدینہ نے جس کا اُردو ترجمہ بنام ’’راہِ علم‘‘ کیا ہے، یہ کتاب طلبائے علمِ دین ، اساتذہ ٔ کرام اور والدین کےلئے بڑی بہترین ہے،اِمام برہانُ الدّین زَرنوجی رحمۃُ اللہ علیہ نے اپنی اس کتاب میں بہت پیاری روایات ،واقعات اور نصیحتوں کو جمع فرمایا ہے۔ مکمل کتاب کا مطالعہ بہت فائدہ مند ہے ، اِس کتاب سے چند اہم مدنی پھولوں کو لے کر یہ رسالہ تیارکیاگیا ہے۔ حضرت ِ امام برہان الدّین زرنوجی رحمۃُ اللہ علیہ کی کتاب یا اِس رسالے کو طلبائے کرام وقتاً فوقتاً اپنے مطالعے میں رکھیں، کیونکہ بار بار نصیحتوں کا پڑھنا ”عمل کا تقاضا“ کرتا ہے اور ولیُّ اللہ کے قلم سے لکھی ہوئی یہ سنہری باتیں دل میں تاثیر پیدا کریں گی، اللہ پاک نے چاہا تو عمل کرنے کا ذہن بنے گا اِن شاءَ اللہ ۔ اللہ پاک ہمیں اس سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم والسّلام مع الاکرام ابومحمد طاہر عطاری مدنی عُفِیَ عنہٗ (شعبہ : ہفتہ وار ر سالہ مطالعہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن